[horizontal_news id="2" category="پاکستان" scroll_speed="0.05"]

ماہرہ خان کو’’بوڑھی‘‘کیوں کہا ؟؟ اداکارہ عائشہ عمر برہم ہوگئیں

لاہور(ویب ڈیسک)

شوبز کی خوبرو ادا کارہ اور مشہور زمانہ ٹی وی پروگرام بلبلے میں “خوبصورت” کا کردار ادا کرنے والی اداکارہ عائشہ عمر اپنی ساتھی اداکارہ ماہرہ خان کے دفاع میں سامنے آگئیں۔پاکستان کی سپر اسٹار ماہرہ خان کو بوڑھی کہنے پر اداکارہ عائشہ عمر نے سوشل میڈیا پر ایک صارف کو کھری کھری سنا دیں اور کمنٹ میں اپنے غصے کا بھرپور اظہار کیاخیال رہے کہ اداکارہ ماہرہ خان جلد خوبرو ٹی وی اداکار زاہد احمد کے ساتھ سی

پرائم کی شارٹ فلم میں نظر آئیں گی جو شہریار منور کا ڈائریکٹورل ڈیبیو بھی ہے۔ اسی حوالے سے مختلف سوشل میڈیا سائٹس پر ماہرہ خان، زاہد احمد اور شہریار منور کی تصاویر بھی وائرل ہوئی ہیں۔ان تصاویر میں سے ایک میں زاہد احمد اور شہریار منور کے ساتھ کھڑی ماہرہ خان بغیر میک اپ کے نظر آرہی ہیں جو شاید سیٹ ہی کی تصویر ہے۔تاہم یہ تصویر وائرل ہونے کے بعد سوشل میڈیا صارفین کی جانب سے ماہرہ خان پر مختلف

تبصرے کرتے ہوئے ان کی عمر پر تنقید کی جارہی ہے۔انٹرٹینمنٹ سائٹ گلیکسی لولی ووڈ کی جانب سے شیئر کی جانے والی اس تصویر پر تبصرہ کرتے ہوئے ایک صارف نے لکھا کہ ماہرہ خان تو سب کی ماما لگ رہی ہیں۔اسی طرح ایک اور صارف نے اداکارہ کی عمر پر تبصرہ کرتے ہوئے لکھا کہ کہ ماہرہ “بوڑھی” لگ رہی ہیں۔جس پر اداکارہ عائشہ عمر نے مذکورہ خاتون کو کمنٹ میں مینشن کرتے ہوئے ماہرہ خان کی حمایت کی اور خاتون صارف پر تنقید کی۔عائشہ عمر نے لکھا کہ اس میں کیا غلط ہے؟ ماہرہ خان جیسی ظاہری طور پر خوبصورت دکھائی دیتی ہیں ویسے ہی ان کا باطن بھی دلکش ہے، اس سے قطع نظر کہ انہوں نے زندگی کے کتنے سال جی لیے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ ہم سب بڑے ہیں اور عقلمند ہیں، ہر جاندار کو قدرتی عمل سے گزر کر بوڑھا ہونا ہے۔عائشہ عمر نے مزید لکھا کہ کیا ہم ایک لمحے کے لیے اپنے الفاظ پر نظرِ ثانی کرتے ہوئے لوگوں کو ان کی عمر، وزن، رنگ اور کپڑوں کو لے کر شرمندہ کرنا چھوڑ سکتے ہیں؟کمنٹ کے آخر میں عائشہ عمر نے خاتون صارف سے کہا کہ مجھے معاف کیجیے گا، محض آپ کی نشاندہی کرتے ہوئے یہ سب نہیں کہنا چاہتی تھی لیکن اس قسم کے تمام کمنٹس دیکھ کر مجھ سے رہا نہیں گیا، لوگوں کے ساتھ رحم دلی کے ساتھ پیش آئیں، دوسرے کیسا محسوس کرتے ہیں اسے سمجھیں۔خیال رہے کہ یہ پہلی مرتبہ نہیں ہے کہ ماہرہ خان کی عمر کو تنقید کا نشانہ بنایا گیا ہو، اس سے قبل اداکارہ کے آنے والے ڈرامے “ہم کہاں کے سچے تھے” کا پوسٹر سامنے آنے کے بعد بھی کچھ ایسے ہی تبصرے کیے گئے تھے۔کچھ صارفین کی جانب سے کہا گیا تھا کہ ناول پر بنائے گئے اس ڈرامے میں مہرین کے کردار کے لیے عمر کی وجہ سے ماہرہ خان کا انتخاب غیرموزوں ہے۔



اس وقت سب سے زیادہ مقبول خبریں


تازہ ترین خبریں
جلدی جلدی سامان پیک کریں، سعودی عرب جانے کے منتظر پاکستانیوں کیلئے خوشخبری آگئی
”آزاد کشمیر کے نئے وزیراعظم کا حتمی فیصلہ ہو گیا،کس کے نام کی منظوری دیدی گئی؟ کشمیری عوام کیلئے بڑا سرپرائز“
مون سون بارشوں کا طاقتور سسٹم، آج رات سے شروع ہونے والا بارشوں کا سلسلہ کتنے روز تک جاری رہے گا؟ شاندار خبر آگئی
بریکنگ نیوز!!موسم گرما کی چھٹیاں ۔۔۔ شفقت محمود کا بڑا اعلان سامنے آ گیا،بچوں کی موجیں لگ گئیں
جلدی جلدی سامان پیک کریں، سعودی عرب جانے کے منتظر پاکستانیوں کیلئے خوشخبری آگئی
ایک زرداری سب پر بھاری۔۔۔سابق صدر آصف علی زرداری کے گھر خوشیاں ہی خوشیاں ، ہر طرف سے مبارکبادیں

خصوصی فیچرز
میرےپاکستان چھوڑنے کی وجہ کیا تھی۔؟۔ عمران خان کی سابق اہلیہ جمائمہ نے سچ بتادیا۔ بڑے انکشافات
بیٹی کی خوائش میں 14 بیٹوں کی پے در پے پیدائش ۔پھر ایسا ہوا کہ سب دھنگ رہ گئے۔۔ ناقابل یقین خبر۔۔
لیاقت علی خان کے ایک بیٹے اکبر لیاقت ان دنوں کہاں اور کس حال میں ہیں ؟اتنی بری حالت کہ ۔۔ ۔۔
وہ اونٹ جس نے رسول اللہ ﷺ کے لئے چار دعائیں کی ،رسول خداﷺ نے جب اسکی تین دعاوں پر آمین کہا اور چوتھی پر آبدیدہ ہوگئے تو؟
’’اللہ پاک کی قدرت ‘‘ پانی سے سر درد کا علاج ۔۔سائنس حیران رہ گئی
اسلام میں کون سے دو خون حلال ہیں ؟ جانیں وہ بات جو آپ کو آج سے پہلے معلوم نہیں ہوگی

Copyright © 2020 Pakistan News Network. All Rights Reserved