[horizontal_news id="2" category="پاکستان" scroll_speed="0.05"]

زمین کے علاوہ کہاں پر زندگی کے اثار ہیں ۔پاکستانی سائنسدانوں کی دریافت نے دنیا بھر میں تہلکہ مچادیا، پوری قوم کا سر فخر سے بلند کردینےوالی خبر

زمین کے علاوہ کہاں پر زندگی کے اثار ہیں

۔پاکستانی سائنسدانوں کی دریافت نے دنیا بھر میں تہلکہ مچادیا، پوری قوم کا سر فخر سے بلند کردینےوالی خبرلاہور(نیوز ڈیسک)پاکستانی سائنسدان ڈاکٹر نذیر خواجہ اور جرمن سائنسدان ڈاکٹر فرینک پوسٹ برگ کی مشترکہ قیادت میں سائنسدانوں کی ایک ٹیم کی تحقیق نے دنیا بھر میں دھوم مچا دی تھی۔تفصیل کے مطابق اب یہ کہنا ممکن ہے کہ زمین سے ہٹ کر زندگی کے لیے ضروری تمام اجزا ہمارے نظام شمسی میں ایک جگہ موجود ہیں اور وہ ہے زحل کا چاند۔ جی ہاں ہمارے نظام شمسی کا وہ چاند جو برف کی ایک چھوٹی گیند کی طرح نظر آتا ہے۔درحقیقت اس کی برفانی تہہ کے نیچے پانی کا

ایک سمندر موجود ہے جسے اس چاند کی اپنی کشش کے زور کی وجہ سے گرمائش مل رہی ہے اور ایسے کیمیائی عناصر اس میں موجود ہیں جو زندگی کے لیے ضروری سمجھے جاتے ہیں۔اہم بات یہ ہے کہ یہ دریافت ایک پاکستانی سائنسدان ڈاکٹر نذیر خواجہ اور جرمن سائنسدان ڈاکٹر فرینک پوسٹ برگ کی مشترکہ قیادت میں سائنسدانوں کی ایک ٹیم نے کی۔ ساتھ ہی ساتھ اس تحقیق نے دنیا بھر میں دھوم مچا دی تھی۔گزشتہ سال سائنسدانوں نے کیسینی اسپیس کرافٹ کے ڈیٹا کو استعمال کرکے

جانا تھا کہ انسلیدس کی سطح کے نیچے سمندر میں زندگی کے لیے ضروری عناصر بشمول مالیکیولر ہائیڈروجن موجود ہیں۔ اب اس نئی تحقیق میں زیادہ بڑے اور زیادہ پیچیدہ نامیاتی مالیکیولز کو وہاں دریافت کیا گیا اور یہ خلائی زندگی کی تلاش کے حوالے سے انتہائی اہم پیش رفت قرار دی جا رہی ہے۔سائنسدانوں کا کہنا ہے کہ اس دریافت نے ان کے ذہنوں کو گھما‘‘ کر رکھ دیا ہے۔ جرمن یونیورسٹی Heidelberg کے انسٹیٹیوٹ آف جیو سائنسز کے لیے کام کرنے والے پاکستانی سائنسدان

ڈاکٹر نذیر خواجہ کا کہنا تھا کہ ماضی میں کیسینی‘‘ پہلے ہی ہلکے وزن کے نامیاتی مالیکیولز کو انسلیدس میں دریافت کرچکا تھا، مگر وہ نامیاتی مالیکیول ہمارے دریافت کردہ پیچیدہ نامیاتی مواد کے مقابلے میں بہت چھوٹے تھے۔انہوں نے مزید کہا کہ یہ پہلی بار ہے کہ زمین سے باہر کسی خلائی مقام پر اس طرح کے بڑے اور پیچیدہ نامیاتی مالیکیولز کو دریافت کیا گیا ہے۔ ڈاکٹر فرینک نے برطانوی روزنامے سے بات کرتے ہوئے کہا کہ یہ پیچیدہ نامیاتی مالیکیولز ضروری نہیں کہ رہائش کے ماحول میں مدد دیتے ہوں مگر دوسری جانب یہ زندگی کے لیے ضروری ابتدائیہ ضرور ہیں۔ان کا کہنا تھا کہ اس سے پہلے ہم نہیں جانتے تھے کہ زحل کے اس چاند

میں یہ پیچیدہ نامیاتی کیمسٹری ہے یا نہیں، مگر اب ہم یہ جانتے ہیں۔ اس تحقیق کا مقالہ لکھنے والوں میں شامل کرسٹوفر گلین کے مطابق نتائج سے ثابت ہوتا ہے کہ انسلیدس قابل رہائش دنیا ہے۔اس ٹیم نے انسلیدس کے اس زیرسطح موجود سمندر کا ڈیٹا اس وقت اکھٹا کیا جب کیسینی‘‘ آخری پرواز کے دوران وہاں سے نمونے اکھٹے کرنے میں کامیاب رہا۔ سائنسدانوں کے دریافت کردہ نامیاتی مالیکیولز کا حجم 200 ایٹمی یونٹس سے زیادہ ہے جو کہ میتھین سے 10 گنا سے زیادہ بھاری ہیں، یہ

مالیکیولز ایسے اسٹرکچر پر مبنی ہیں جو کہ ممکنہ طور پر ہائیڈرو کاربن کی کراس چین ہوسکتا ہے۔ڈاکٹر نذیر خواجہ کے مطابق سادہ منظرنامہ تو یہ ہے کہ یہ پیچیدہ نامیاتی مواد گرم اور ہائیڈروتھرمل مکمل طور پر متحرک چٹانی کور میں بنا اور پھر اوپر سمندر کی سطح میں منتقل ہوگیا، ابھی ہم تعین نہیں کرسکے کہ یہ پیچیدہ مواد بائیوٹک ہے یا نہیں مگر اس دریافت سے نئے مواقع کھلے ہیں، بالکل ایسے جیسے زمین میں موجود ہائیڈرو تھرمل وینٹس، جو کہ زندگی کی کچھ اقسام کی وجہ سمجھے جاتے ہیں۔

(اس تحقیق کے نتائج جریدے جرنل نیچر میں شائع ہوئے)
تحریر: ارفعہ ترین



اس وقت سب سے زیادہ مقبول خبریں


تازہ ترین خبریں
ایسا نہیں چلے گا۔۔۔ پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافہ واپس۔۔۔۔۔مہنگائی سے پریشان عوام کیلئے امید کی نئی کرن
جسم جھلسا دینےوالی گرمی۔۔ ستمبر بھی جوالائی بن گیا۔۔ سال کی گرم ترین رات۔۔درجہ حرات کہاں تک پہنچ گیا؟جانیے تفصیل
طوفانی بارشوں کے بعد شدید گرمی،آج پارہ کہاں تک جانے والا۔۔؟محکمہ موسمیات نے خبر دار کردیا
طلبا کی موج مستیاں ختم !کون کون سے شہروں میں سکولز کھل گئے۔ نوٹیفکیشن جاری
ٹریفک حادثے نے لاشیں بچھا دیں،متعدد جاں بحق،10زخمی ہسپتال منتقل،ہر طرف چیخ و پکار
حکومت کا تختہ الٹنے کیلئے اپوزیشن کی پہلی بڑی کامیابی،کتنے حکومتی ارکان بغاوت کرنےوالے ہیں،صبح صبح تہلکہ خیز خبر

خصوصی فیچرز
ٹول پلازہ میں ڈیوٹی پر بیٹھا تھاایک لڑکی میں دیکھا کہ میرے دوست کی بہن اور چار لڑکے بیٹھے ہیں ،لڑکی رو رہی ہے میں نے پوچھااسے کہاں لے جا رہے ہو تو اچانک۔۔انتہائی افسوسناک واقعہ
خود کو سانپ سے ڈسوا کے مرنے والی لڑکی۔۔ جانیے اس خوبصورت ملکہ کے بارے میں چند ایسی معلومات، جس نے روم کے حکمرانوں کو تباہ کر دیا تھا
اللہ کا عذاب نہ آئےتو کیاآئے۔۔ برہنہ لڑکیوں کا روڈ پر ڈانس کرایاگیا،پورے گاؤں میں گھمایاگیا۔۔ جہالت کی انتہا
کالی مرچ سے نظرِ بد کیسے دور کی جا سکتی ہے؟ایسا طریقہ کو آپ اور آپ کے بچوں کو نظر بد سے بچائےگا۔۔والدین لازمی پڑھیں اور ایک بارضرور ٹرائی کریں
کامیابی شادی کیلئے میاں بیوی کی عمر میں کتنا فرق ہونا لازمی۔۔کنوارے اور والدین یہ تحقیق جان لیں
احسان فراموشوں کو کبھی معاف نہیں کروں گا ۔۔ اس قوم کے ہیروڈاکٹر عبدالقدیر خان آج کل کس مشکل وقت سے گز رہے ہیں؟انہیں کس سے شکوہ ہے؟جانیے

Copyright © 2020 Pakistan News Network. All Rights Reserved