[horizontal_news id="2" category="پاکستان" scroll_speed="0.05"]

اب ہرکسی کے پاس اپنی گاڑی ہوگی۔۔ حکومت نے چھوٹی گاڑیاں مزید سستی کرنے کی خوشخبری سنادی،قیمت میں کتنے لاکھ کا فرق پڑا۔۔شاندار خبر

اسلام آباد (نیوز ڈیسک) وفاقی وزیراطلاعات فواد

چودھری نے چھوٹی گاڑیاں سستی ہونے کی خوشخبری سنا دی۔ انہوں نے کہا کہ ایک ہزار سی سی تک چھوٹی گاڑیوں کے سامان پر درآمدی ڈیوٹی ختم کر کردی، ڈیوٹی ختم ہونے سے گاڑیوں کی قیمتوں میں واضح کمی آئے گی۔ انہوں نے کابینہ اجلاس کے بعد میڈیا بریفنگ میں بتایا کہ کابینہ اجلاس کے بعد پریس بریفنگ دیتے ہوئے وفاقی وزیر نے کہا کہ کابینہ نے بڑی گاڑیوں سے بھی اضافی کسٹم ڈیوٹی ہٹانے اور ڈیوٹی کی شرح سات فیصد سے کم کر کے دو فیصد کرنے کا فیصلہ کیا

ہے۔آٹو سیکٹر میں مقامی پیداوار کو فروغ اور موجودہ ٹیرف نظام میں پیش آنے والی دشواریوں کو دور کرنے کے لیے ٹیرف پالیسی بورڈ کی سفارشات پر ایس آر او جاری کرتے ہوئے ایڈیشنل کسٹم ڈیوٹی (اے سی ڈی) کی شرح 7 فیصد سے کم کرکے 2 فیصد کردی جائے۔اس کے ساتھ ہیوی کمرشل وہیکل پر بھی اے سی ڈی کی شرح 7 فیصد سے کم کرکے 2 فیصد کردی جائے۔ فواد چودھری نے کہا کہ قائد اعظم فاؤنڈیشن ایکٹ 2021 کے مجوزہ مسودے کی کابینہ نے منظوری دی گئی ہے،

کورونا صورتحال کو مدنظر رکھتے ہوئے ویئر ہاؤس میں موجود اشیاء پر 30 ستمبر تک سامان اٹھانے پر سرچارج نہ لینے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔انہوں نے بتایا کہ کابینہ نے دیامیر بھاشا ڈیولپمنٹ کمپنی کی تنظیم نو کی منظوری دی گئی ہے، اس میں وزیر اعظم کے دفتر کی جگہ وزارت منصوبہ بندی کے نمائندے کو شامل کیا گیا ہے۔ کابینہ کمیٹی برائے نجکاری کے اجلاس میں اسٹیل مل کے حوالے سے کیے گئے فیصلے میں ترمیم کی اجازت دی گئی ہے۔ ادارہ جاتی اصلاحات کے 2 اگست 2021

اور 2 ستمبر 2021 کے اجلاس میں فیصلوں کی توثیق کی گئی ہے۔انہوں نے کہا کہ اقتصادی رابطہ کمیٹی کے 9 ستمبر 2021 کے اجلاس میں کیے گئے فیصلوں میں توثیق کی گئی ہے،گندم کی خریداری میں تاخیر کے حوالے سے انہوں نے کہا کہ وزیر اعظم نے اس پر واضح احکامات کے باوجود تاخیر پر سخت برہمی کا اظہار کرتے ہوئے صوبوں کو ہدایت کی ہے کہ فوری طور پر گندم کے اجرا کے لیے اقدامات کرے۔انہوں نے کہا کہ جلد گندم اور آٹے کی قیمت میں بتدریج کمی آئے گی۔

فواد چودھری نے کہا کہ ملک میں اگلے سال سے 5جی ٹیکنالوجی لانچ کر دی جائے گی۔ وفاقی وزیر نے کہاکہ وزیراعظم عمران خان کا عزم ہے کہ ملک کے دور دراز علاقوں میں بھی مواصلات کا نظام رائج کیا جائے،ملک میں انصاف کے نظام کو بہتر کرنا وزیراعظم عمران خان کا وژن ہے۔ انہوں نے کہا کہ 14 اگست کو ایف بی آر کی ویب سائٹ کی ہیکنگ کی تحقیقات مکمل کرلی گئی ہیں جس میں انکشاف ہوا ہے کہ زیادہ تر ایف بی آر کا ڈیٹا محفوظ رہا ہے،حکومت ایک ڈیٹا پروٹیکشن کمپنی کی خدمات حاصل کر رہی ہے جو ایف بی آر کے ڈیٹا کی سیکیورٹی کو بہتر بنائیں گے۔فواد چودھری نے کہا کہ کابینہ نے چیئرمین سینیٹ، اسپیکر قومی اسمبلی، ڈپٹی چیئرمین سینیٹ، ڈپٹی اسپیکر قومی اسمبلی اور ممبران پارلیمنٹ کی بنیادی تنخواہوں میں 10 فیصد ایڈ ہاک ریلیف الاؤنس کی تجویز مسترد کردی ہے، یہ اس سادگی مہم کا حصہ ہے جسے وزیر اعظم عمران خان نے حکومت میں آنے کے پہلے روز سے ہی نافذ کردیا تھا۔



اس وقت سب سے زیادہ مقبول خبریں


تازہ ترین خبریں
تھوڑی دیر باقی۔۔بادلوں نے ملک کو گھیر لیا۔۔ پنجاب ،سندھ سمیت ملک کے کون کون سے علاقے کچھ دیر میں پانی پانی ہوں گے،جانیے تفصیل
ایسا نہیں چلے گا۔۔۔ پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافہ واپس۔۔۔۔۔مہنگائی سے پریشان عوام کیلئے امید کی نئی کرن
جسم جھلسا دینےوالی گرمی۔۔ ستمبر بھی جوالائی بن گیا۔۔ سال کی گرم ترین رات۔۔درجہ حرات کہاں تک پہنچ گیا؟جانیے تفصیل
طوفانی بارشوں کے بعد شدید گرمی،آج پارہ کہاں تک جانے والا۔۔؟محکمہ موسمیات نے خبر دار کردیا
طلبا کی موج مستیاں ختم !کون کون سے شہروں میں سکولز کھل گئے۔ نوٹیفکیشن جاری
ٹریفک حادثے نے لاشیں بچھا دیں،متعدد جاں بحق،10زخمی ہسپتال منتقل،ہر طرف چیخ و پکار

خصوصی فیچرز
ٹول پلازہ میں ڈیوٹی پر بیٹھا تھاایک لڑکی میں دیکھا کہ میرے دوست کی بہن اور چار لڑکے بیٹھے ہیں ،لڑکی رو رہی ہے میں نے پوچھااسے کہاں لے جا رہے ہو تو اچانک۔۔انتہائی افسوسناک واقعہ
خود کو سانپ سے ڈسوا کے مرنے والی لڑکی۔۔ جانیے اس خوبصورت ملکہ کے بارے میں چند ایسی معلومات، جس نے روم کے حکمرانوں کو تباہ کر دیا تھا
اللہ کا عذاب نہ آئےتو کیاآئے۔۔ برہنہ لڑکیوں کا روڈ پر ڈانس کرایاگیا،پورے گاؤں میں گھمایاگیا۔۔ جہالت کی انتہا
کالی مرچ سے نظرِ بد کیسے دور کی جا سکتی ہے؟ایسا طریقہ کو آپ اور آپ کے بچوں کو نظر بد سے بچائےگا۔۔والدین لازمی پڑھیں اور ایک بارضرور ٹرائی کریں
کامیابی شادی کیلئے میاں بیوی کی عمر میں کتنا فرق ہونا لازمی۔۔کنوارے اور والدین یہ تحقیق جان لیں
احسان فراموشوں کو کبھی معاف نہیں کروں گا ۔۔ اس قوم کے ہیروڈاکٹر عبدالقدیر خان آج کل کس مشکل وقت سے گز رہے ہیں؟انہیں کس سے شکوہ ہے؟جانیے

Copyright © 2020 Pakistan News Network. All Rights Reserved