[horizontal_news id="2" category="پاکستان" scroll_speed="0.05"]

نئی تاریخ رقم ۔۔ ڈالر ملکی تاریخ کی بلند ترین سطح پر پہنچ گیا،ایک ڈالرکتنے روپے مہنگاہوگیا۔؟ پریشان کن خبر

نئی تاریخ رقم ۔۔ ڈالر ملکی

تاریخ کی بلند ترین سطح پر پہنچ گیا،ایک ڈالرکتنے روپے مہنگاہوگیا۔؟ پریشان کن خبر اسلام آباد(نیوز ڈیسک)انٹر بینک مارکیٹ میں منگل کو پاکستانی روپے کے مقابلے میں ڈالر کی قیمت 84 پیسے اضافے سے 168.94 روپے ہوگئی جو ملکی تاریخ کی بلند ترین سطح ہے۔اس سے قبل 26 اگست 2020ء کو ڈالر کی قیمت 168.43 روپے کی سطح پر ریکارڈ کی گئی تھی۔اوپن کرنسی مارکیٹ میں بھی ڈالر 80 پیسے کے اضافے سے 169.80 روپے کی بلند ترین سطح پر پہنچ گیا۔ڈالر کی قدر کیوں

بڑھ رہی ہے؟فاریکس ایسوسی ایشن آف پاکستان کے چیئرمین ملک بوستان کا کہنا ہے کہ درآمدات میں مسلسل اضافہ ہورہا ہے جولائی میں پاکستان نے 5.5 ارب ڈالر کی امپورٹ کی تھی، جو اگست میں اضافے سے 6.5 ارب ڈالر تک پہنچ گئی یعنی ایک ماہ میں درآمدات کا بوجھ ایک ارب ڈالر بڑھ گیا۔سماء ڈیجیٹل سے گفتگو کرتے ہوئے ملک بوستان کا کہنا تھا کہ کئی ایسے درآمد کنندگان ہیں جن کے پاس پاک افغان دہری شہریت ہے جبکہ کئی لوگوں کے دونوں ممالک میں کاروبار ہیں، ایسے

درآمد کنندگان پاکستان سے افغانستان کیلئے بھی اشیاء درآمد کررہے ہیں، جس کی وجہ سے پاکستان کے درآمدی بل میں اضافہ اور تجارتی خسارہ بڑھ رہا ہے۔ملک بوستان کے مطابق اس کے علاوہ پاکستان کو بیرونی ادائیگیاں بھی کرنی ہیں، اگلے 4 ماہ میں مجموعی طور پر ملک میں 44 ارب ڈالر آنے ہیں اور اس کے مقابلے میں 53 ارب ڈالر تجارتی خسارہ، قرض اور سود کی مد میں دینے ہیں یعنی 9 ارب ڈالر کا فرق ہے جو زرمبادلہ کے ذخائر اور پاکستانی روپے پر دباؤ کا باعث بن رہا ہے۔

معاشی تجزیہ کار رضا جعفری کے مطابق سی پیک کے منصوبوں کیلئے چائنا سے لئے گئے قرض کی ادائیگی کی باتیں مارکیٹ میں گردش کررہی ہیں جو کہ تقریباً 3 ارب ڈالر ہیں، اس کے علاوہ سرمایہ کاروں سے لی گئی رقم کی مد میں منافع کی ادائیگی بھی ڈالر میں کرنی ہے، جس سے ڈالر کی قیمت میں اضافہ ہوا ہے۔معاشی ماہر عبدالعظیم کا کہنا ہے کہ امریکی ڈالر کی قدر میں اضافے کی بڑی وجہ درآمدات کا بڑھتا بوجھ ہے، خاص طور پر پاکستان کی درآمدات میں تیل کا بڑا حصہ ہے، اس لئے عالمی مارکیٹ میں تیل کی قیمت بڑھتی ہے تو اس کا اثر مقامی کرنسی مارکیٹ میں بھی نظر آنے لگتا ہے۔عبدالعظیم کے مطابق چین کو ادائیگی کرنے کی خبر کا بھی مارکیٹ میں اثر دیکھنے میں آیا لیکن چین کو بات چیت کے ذریعے مؤخر ادائیگی کیلئے قائل کرلیا جائے گا۔انہوں نے کہا کہ ڈالر 170 روپے کی سطح پر جاسکتا ہے لیکن اس سے اوپر جانے پر توقع ہے کہ اسٹیٹ بینک مداخلت کرے گا اس لئے ڈالر کی قدر بہت زیادہ بڑھنے کا امکان نہیں ہے۔ملکی تجارتی خسارہ کم ہونے پر ڈالر کی قدر میں کمی آئی تھی اور تجارتی خسارہ بڑھنے پر ڈالر کی قدر دوبارہ بڑھنے لگی ہے، گزشتہ 4 ماہ سے تجارتی خسارہ بڑھنے کے ساتھ روپے کی قدر بھی گررہی ہے اور 4 ماہ میں ڈالر کی قدر میں 16 روپے کا اضافہ ہوچکا ہے، تقریباً 4 ماہ قبل 7 مئی کو ڈالر 152.40 روپے کی سطح پر تھا۔



اس وقت سب سے زیادہ مقبول خبریں


تازہ ترین خبریں
ایسا نہیں چلے گا۔۔۔ پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافہ واپس۔۔۔۔۔مہنگائی سے پریشان عوام کیلئے امید کی نئی کرن
جسم جھلسا دینےوالی گرمی۔۔ ستمبر بھی جوالائی بن گیا۔۔ سال کی گرم ترین رات۔۔درجہ حرات کہاں تک پہنچ گیا؟جانیے تفصیل
طوفانی بارشوں کے بعد شدید گرمی،آج پارہ کہاں تک جانے والا۔۔؟محکمہ موسمیات نے خبر دار کردیا
طلبا کی موج مستیاں ختم !کون کون سے شہروں میں سکولز کھل گئے۔ نوٹیفکیشن جاری
ٹریفک حادثے نے لاشیں بچھا دیں،متعدد جاں بحق،10زخمی ہسپتال منتقل،ہر طرف چیخ و پکار
حکومت کا تختہ الٹنے کیلئے اپوزیشن کی پہلی بڑی کامیابی،کتنے حکومتی ارکان بغاوت کرنےوالے ہیں،صبح صبح تہلکہ خیز خبر

خصوصی فیچرز
ٹول پلازہ میں ڈیوٹی پر بیٹھا تھاایک لڑکی میں دیکھا کہ میرے دوست کی بہن اور چار لڑکے بیٹھے ہیں ،لڑکی رو رہی ہے میں نے پوچھااسے کہاں لے جا رہے ہو تو اچانک۔۔انتہائی افسوسناک واقعہ
خود کو سانپ سے ڈسوا کے مرنے والی لڑکی۔۔ جانیے اس خوبصورت ملکہ کے بارے میں چند ایسی معلومات، جس نے روم کے حکمرانوں کو تباہ کر دیا تھا
اللہ کا عذاب نہ آئےتو کیاآئے۔۔ برہنہ لڑکیوں کا روڈ پر ڈانس کرایاگیا،پورے گاؤں میں گھمایاگیا۔۔ جہالت کی انتہا
کالی مرچ سے نظرِ بد کیسے دور کی جا سکتی ہے؟ایسا طریقہ کو آپ اور آپ کے بچوں کو نظر بد سے بچائےگا۔۔والدین لازمی پڑھیں اور ایک بارضرور ٹرائی کریں
کامیابی شادی کیلئے میاں بیوی کی عمر میں کتنا فرق ہونا لازمی۔۔کنوارے اور والدین یہ تحقیق جان لیں
احسان فراموشوں کو کبھی معاف نہیں کروں گا ۔۔ اس قوم کے ہیروڈاکٹر عبدالقدیر خان آج کل کس مشکل وقت سے گز رہے ہیں؟انہیں کس سے شکوہ ہے؟جانیے

Copyright © 2020 Pakistan News Network. All Rights Reserved