[horizontal_news id="2" category="پاکستان" scroll_speed="0.05"]

فیل ہونےوالے تمام طلبا کیلئے خوشخبری۔۔ حکومت کا 33فیصد نمبر دینے کا اعلان۔۔ کون کون سی کلاس کے فیل بچوں کا پاس کیا جائےگا۔۔؟جانیے تفصیل

فیل ہونےوالے تمام طلبا کیلئے

خوشخبری۔۔ حکومت کا 33فیصد نمبر دینے کا اعلان۔۔ کون کون سی کلاس کے فیل بچوں کا پاس کیا جائےگا۔۔؟جانیے تفصیل اسلام آباد(نیوز ڈیسک) بین الصوبائی وزرائے تعلیم کے اجلاس میں لازمی مضامین میں 5 فیصد اضافی نمبرز دینے کا فیصلہ برقرار رکھا گیا ہے، جب کہ جس مضمون میں طلبہ فیل ہوں ان میں 33 فیصد نمبرز دیئے جائیں گے۔بین الصوبائی وزراءتعلیم کا اہم اجلاس وفاقی وزیر تعلیم شفقت محمود کی زیر صدارت آج بروز منگل 14 ستمبر کو اسلام آباد میں ہوا۔ دیگر

صوبوں کے وزرا تعلیم نے ویڈیو لنک کے ذریعے اجلاس میں شرکت کی۔آج ہونے والے اجلاس میں 10 ویں اور 12 ویں جماعت کے طلبہ کی پروموشن پالیسی کے مختلف فارمولوں پر مشاورت اور صوبوں میں سامنے آنے والی تفریق کی بنا پر یونیفارم پالیسی پر اتفاق کیا گیا۔اجلاس میں فیصلہ کیا گیا کہ یونیفارم پالیسی کے تحت صرف اختیاری مضامین کے مارکس کاؤنٹ کئے جائیں گے۔ جس مضمون میں طلبہ فیل ہوں گے، انہیں ان مضامین میں 33 فیصد نمبرز دیئے جائیں گے۔ اس طرح

ایوریج مارکس نکالے جائیں گے۔پریکٹیکلاجلاس میں لازمی مضامین میں5 فیصد اضافی نمبرز دینے کا بھی فیصلہ برقرار رکھا گیا۔ بورڈ آف ٹیکنیکل ایجوکیشن بھی پروموشن کیلئے یہ ہی طریقہ کار استعمال کرنے کے مجاز ہونگے۔ پریکٹیکل میں 50 فیصد گریس مارکس اور 50 فیصد تھیوری کی بنیاد پر دیئے جائیں گے۔وفاقی وزیر تعلیم کا اس موقع پر کہنا تھا کہ آئندہ اسمارٹ سلیبس کا اصول نہیں اپنایا جائے گا، بلکہ مکمل سلیبس پڑھایا جائیگا۔ اجلاس میں نئے تعلیمی سال کے حوالے سے فیصلہ کیا گیا کہ نیا تعلیمی سال 2022 میں 22 اگست سے شروع کیا جائے گا۔او لیول اور اے لیولاجلاس میں او لیول اور اے لیول سے متعلق فیصلہ کرتے ہوئے اتفاق کیا

گیا کہ او لیول اور اے لیول کے امتحانات شیڈول کے مطابق ہوں گے۔ جامعات امتحانات کے سلسلے میں اپنا ٹائم ٹیبل بنائیں گی۔واضح رہے کہ اس سے قبل نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر نے اسلام آباد سمیت زیادہ کیسز والے اضلاع میں 4 سے 12 ستمبر تک اضافی پابندیاں نافذ کی تھیں، جس کے مطابق وہاں اسکول، کالج اور یونیورسٹیاں بند، جب کہ بین الاضلاعی ٹرانسپورٹ پر بھی پابندی عائد کی گئی ہے۔میڈیا پر اسکولوں کی بندش سے متعلق چلنے والی خبروں کو بے بنیاد قرار دیتے ہوئے این سی او سی نے واضح کیا کہ تعلیمی ادارے بند ہونے کی جھوٹی خبر گردش کر رہی ہے، پنجاب، خیبرپختونخوا اور اسلام آباد میں 15 ستمبر تک تعلیمی ادارے بند رہیں گے۔



اس وقت سب سے زیادہ مقبول خبریں


تازہ ترین خبریں
پیپرپر لکھ کر دیں تبدیلی کتنے ماہ میں لائیں گے۔۔ خاتون اول بشریٰ بی بی نے بڑا مطالبہ رکھ دیا،عوام کیلئے بھی بڑا سرپرائز
تھوڑی دیر باقی۔۔بادلوں نے ملک کو گھیر لیا۔۔ پنجاب ،سندھ سمیت ملک کے کون کون سے علاقے کچھ دیر میں پانی پانی ہوں گے،جانیے تفصیل
ایسا نہیں چلے گا۔۔۔ پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافہ واپس۔۔۔۔۔مہنگائی سے پریشان عوام کیلئے امید کی نئی کرن
جسم جھلسا دینےوالی گرمی۔۔ ستمبر بھی جوالائی بن گیا۔۔ سال کی گرم ترین رات۔۔درجہ حرات کہاں تک پہنچ گیا؟جانیے تفصیل
طوفانی بارشوں کے بعد شدید گرمی،آج پارہ کہاں تک جانے والا۔۔؟محکمہ موسمیات نے خبر دار کردیا
طلبا کی موج مستیاں ختم !کون کون سے شہروں میں سکولز کھل گئے۔ نوٹیفکیشن جاری

خصوصی فیچرز
ٹول پلازہ میں ڈیوٹی پر بیٹھا تھاایک لڑکی میں دیکھا کہ میرے دوست کی بہن اور چار لڑکے بیٹھے ہیں ،لڑکی رو رہی ہے میں نے پوچھااسے کہاں لے جا رہے ہو تو اچانک۔۔انتہائی افسوسناک واقعہ
خود کو سانپ سے ڈسوا کے مرنے والی لڑکی۔۔ جانیے اس خوبصورت ملکہ کے بارے میں چند ایسی معلومات، جس نے روم کے حکمرانوں کو تباہ کر دیا تھا
اللہ کا عذاب نہ آئےتو کیاآئے۔۔ برہنہ لڑکیوں کا روڈ پر ڈانس کرایاگیا،پورے گاؤں میں گھمایاگیا۔۔ جہالت کی انتہا
کالی مرچ سے نظرِ بد کیسے دور کی جا سکتی ہے؟ایسا طریقہ کو آپ اور آپ کے بچوں کو نظر بد سے بچائےگا۔۔والدین لازمی پڑھیں اور ایک بارضرور ٹرائی کریں
کامیابی شادی کیلئے میاں بیوی کی عمر میں کتنا فرق ہونا لازمی۔۔کنوارے اور والدین یہ تحقیق جان لیں
احسان فراموشوں کو کبھی معاف نہیں کروں گا ۔۔ اس قوم کے ہیروڈاکٹر عبدالقدیر خان آج کل کس مشکل وقت سے گز رہے ہیں؟انہیں کس سے شکوہ ہے؟جانیے

Copyright © 2020 Pakistan News Network. All Rights Reserved