[horizontal_news id="2" category="پاکستان" scroll_speed="0.05"]

18ستمبر کے بعد طوفانی بارشیں۔۔۔پاکستان میں مون سون کاسلسلہ کتنا طویل ہونےوالاہے؟عوام کیلئے ٹھنڈی ٹھار خبر

18ستمبر کے بعد طوفانی بارشیں۔۔۔

پاکستان میں مون سون کاسلسلہ کتنا طویل ہونےوالاہے؟عوام کیلئے ٹھنڈی ٹھار خبر کراچی(نیوز ڈیسک)ڈائریکٹر محکمہ موسمیات سردار سرفراز نے کہاہے کہ کراچی میں آئندہ تین سے چار روز کے دوران درجہ حرارت 38 سے 40 ڈگری کو چھو سکتا ہے، 18 ستمبر کے بعد بارشوں کا امکان ہے، دوسری جانب بین الاقوامی ماہر موسمیات نے بتایا کہ پاکستان ،بھارت میں مون سون کا اختتام تاخیر سے ہوگا ۔سردار سرفراز کے مطابق رواں ہفتے شہر قائد کا موسم گرم اور مرطوب رہے گاجبکہ درجہ حرارت 38 سے 40 ڈگری تک جاسکتا ہے۔انہوں نے بتایاکہ خلیج بنگال میں بننے والا ہوا

کا کم دبائوڈپریشن میں تبدیل ہوگیا ہے اور یہ ڈپریشن مزید شدت اختیار کرکے ڈیپ ڈپریشن میں تبدیل ہوسکتا ہے۔انہوں نے بتایا کہ سسٹم کے تحت بالائی اور زیریں سندھ سمیت جنوبی پنجاب میں بھی بارشیں ہوسکتی ہیں۔سردار سرفراز نے کہاکہ کراچی میں 18 ستمبر کے بعد بارشوں کا امکان ہے۔دوسری جانب بین الاقوامی ماہر موسمیات جیسن نکولس نے کہاکہ پاکستان اور بھارت میں رواں سال مون سون کا اختتام تاخیر سے ہوسکتا ہے۔جیسن نکولس کے مطابق شمال مغربی خلیج بنگال میں موجود ہوا کا واضح کم دباو شدت اختیار کرکے ڈپریشن میں تبدیل ہوگیا ہے۔بین الاقوامی ماہر موسمیات

نے بتایا کہ ہوا کا کم دبائو اوڑیسہ اور مغربی بنگال کے ساحل پر اثر انداز ہوسکتا ہے جبکہ یہ راجستھان اور گجرات میں تیز بارشوں کا باعث بھی بن سکتا ہے۔انہوں نے بتایاکہ پاکستان کے جنوب مشرقی حصے میں رواں ہفتے کے وسط یا آخر میں بارشوں کا امکان ہے۔



اس وقت سب سے زیادہ مقبول خبریں


تازہ ترین خبریں
ایسا نہیں چلے گا۔۔۔ پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافہ واپس۔۔۔۔۔مہنگائی سے پریشان عوام کیلئے امید کی نئی کرن
جسم جھلسا دینےوالی گرمی۔۔ ستمبر بھی جوالائی بن گیا۔۔ سال کی گرم ترین رات۔۔درجہ حرات کہاں تک پہنچ گیا؟جانیے تفصیل
طوفانی بارشوں کے بعد شدید گرمی،آج پارہ کہاں تک جانے والا۔۔؟محکمہ موسمیات نے خبر دار کردیا
طلبا کی موج مستیاں ختم !کون کون سے شہروں میں سکولز کھل گئے۔ نوٹیفکیشن جاری
ٹریفک حادثے نے لاشیں بچھا دیں،متعدد جاں بحق،10زخمی ہسپتال منتقل،ہر طرف چیخ و پکار
حکومت کا تختہ الٹنے کیلئے اپوزیشن کی پہلی بڑی کامیابی،کتنے حکومتی ارکان بغاوت کرنےوالے ہیں،صبح صبح تہلکہ خیز خبر

خصوصی فیچرز
ٹول پلازہ میں ڈیوٹی پر بیٹھا تھاایک لڑکی میں دیکھا کہ میرے دوست کی بہن اور چار لڑکے بیٹھے ہیں ،لڑکی رو رہی ہے میں نے پوچھااسے کہاں لے جا رہے ہو تو اچانک۔۔انتہائی افسوسناک واقعہ
خود کو سانپ سے ڈسوا کے مرنے والی لڑکی۔۔ جانیے اس خوبصورت ملکہ کے بارے میں چند ایسی معلومات، جس نے روم کے حکمرانوں کو تباہ کر دیا تھا
اللہ کا عذاب نہ آئےتو کیاآئے۔۔ برہنہ لڑکیوں کا روڈ پر ڈانس کرایاگیا،پورے گاؤں میں گھمایاگیا۔۔ جہالت کی انتہا
کالی مرچ سے نظرِ بد کیسے دور کی جا سکتی ہے؟ایسا طریقہ کو آپ اور آپ کے بچوں کو نظر بد سے بچائےگا۔۔والدین لازمی پڑھیں اور ایک بارضرور ٹرائی کریں
کامیابی شادی کیلئے میاں بیوی کی عمر میں کتنا فرق ہونا لازمی۔۔کنوارے اور والدین یہ تحقیق جان لیں
احسان فراموشوں کو کبھی معاف نہیں کروں گا ۔۔ اس قوم کے ہیروڈاکٹر عبدالقدیر خان آج کل کس مشکل وقت سے گز رہے ہیں؟انہیں کس سے شکوہ ہے؟جانیے

Copyright © 2020 Pakistan News Network. All Rights Reserved