[horizontal_news id="2" category="پاکستان" scroll_speed="0.05"]

دودھ میں ہلدی ملا کر پیئں، نئے سرے سے زندگی کا آغاز کریں، دیسی حکمیوں کا ایسا نسخہ جو آپ میں دوبارہ جان ڈال دے

لاہور (نیوز ڈیسک) بڑے حکیم دوا کی بجائے غذا سے علاج کر نے کو ترجیح دیتے تھے انہی غذاؤں میں ایک غزا دودھ میں ہلدی ملا کر پینا بھی

شامل تھا۔ ہلدی اپنے اندر جادوئی خواص رکھنے والا ایک خاص تحفہ ہے اور اس کا باقاعدہ استعمال نہایت حیرت انگیز نتائج دے سکتا ہے لیکن اگر ہلدی کو دودھ میں ملا دیا جائے تو اس کے طبی فوائد بھی دگنے ہوجاتے ہیں۔ایک چمچہ ہلدی میں 24 کیلوریز، چکنائی، فائبراور پروٹین پایا جاتا ہے۔ اس میں معدنیات اور فولاد بھی پائی جاتی ہے اور یہ طاقتور اینٹی آکسیڈنٹس سے بھرپور ہے۔ہلدی ملے دودھ کا استعمال تو صدیوں سے برصغیر میں

ہورہا ہے اور اب مغربی ممالک میں بھی اسے مقبولیت حاصل ہورہی ہے۔دودھ میں ہلدی شامل کرنے سے زرد رنگ کا مشروب بنتا ہے جو ورم کش اجزا پر مشتمل ہوتا ہے اور دائمی ورم دائمی امراض بشمول کینسر، میٹابولک سینڈروم، الزائمر اور امراض قلب میں بنیادی کردار ادا کرتا ہے۔تحقیق سے ثابت ہوا ہے کہ ادرک، چینی اور ہلدی ورم کش خصوصیات سے لیس ہوتے ہیں، جس سے جوڑوں کی تکلیف میں کمی آنے کا امکان ہوتا ہے۔ہلدی

ملے دودھ میں اگر دار چینی اور ادرک بھی ملا دی جائے تو یہ مشروب بلند فشار خون کو کنٹرول کرنے میں انتہائی مفید ثابت ہوتا ہے۔اس حوالے سے مزید تحقیق کی ضرورت ہے مگر ہلدی دودھ کے استعمال میں کوئی نقصان بھی نہیں۔اگر غذا میں کیلشیئم کی مقدار کم ہو تو ہڈیاں کمزور اور بھربھری ہوجاتی ہیں جس سے ہڈیوں کے امراض کا خطرہ بڑھتا ہے۔ہلدی ملا دودھ ہڈیوں کو مضبوط بنانے میں بھی مددگار ثابت ہوسکتا ہے، گائے کا دودھ کیلشیئم اور وٹامن ڈی سے بھرپور ہوتا ہے اور یہ دونوں ہی ہڈیوں کو مضبوط بنانے میں اہم کردار ادا کرتے ہیں۔مذکورہ بالا مسائل کے علاوہ ہلدی ملا دودھ اینٹی بیکٹریل، اینٹی وائرل اور اینٹی فنگل خصوصیات کا حامل ہوتا ہے اور نظام ہاضمہ بہتر بنانے، کینسر کے خطرے میں ممکنہ کمی، امراض قلب سے ممکنہ تحفظ، یادداشت اور دماغی افعال میں ممکنہ بہتری اور مزاج کو خوشگوار بنانے میں کافی فائدے مند ثابت ہوتا ہے۔



اس وقت سب سے زیادہ مقبول خبریں


تازہ ترین خبریں
شہباز شریف یا مریم نواز، ن لیگ کی جانب سے اگلا وزیراعظم کون ہو گا؟صحافیوں کے سوال پر شہباز شریف کا حیران کن رد عمل
بھارت کیخلاف پاکستان کی جیت، تعطیل کا اعلان کر دیا گیا، نوٹیفکیشن جاری
ٹی ا س فنٹاسٹک ۔۔۔بابر ان کو چاہے پلانا نہ بھولنا۔۔ اسد عمر کا قومی کپتان کو مشورہ،مزید کہا کہا ؟پاکستانیوں کیلئے بڑی خبر
وزیراعلیٰ بلوچستان کے بعد ایک اور بڑا استعفیٰ ۔۔ وزیراعظم کے قریبی ساتھی اور اہم رہنما نے عہدہ چھوڑ دیا۔۔ بڑی خبر
رواں سال موسم سرما میں کتنی بارش ہو گی؟ محکمہ موسمیات کی تازہ ترین پیشنگوئی آگئی
نیا وزیراعلیٰ بلوچستان کون ہوگا؟ اہم ترین نام پر اتفاق کر لیا گیا

خصوصی فیچرز
توبہ، استغفراللہ،وہ عورتیں جن کی نماز ہرگزقبول نہیں ہوتی،سبق آموز تحریر
انتہائی آسان وظیفہ جس کے پڑھنے سے انشااللہ رزق کی تنگی ختم اور کاروبار اتنا پھیلے گا کہ سنبھالنے سے نہیں سنبھلے گا
بیشک میرا اللہ سب کا بادشاہ ، جرمنی جیسے غیر مسلم ملک نے گھٹنے ٹیک دیے ، اسلام کےحوالے سے حکومتی سطح پر بڑا اعلان کر دیا گیا
میرا رب کبھی مجھے تنہا نہیں چھوڑے گا، ڈاکٹر عبدالقدیر خان کا جنگ اخبار میں آخری کالم،پڑھ کر آپ کی آنکھیں نم ہوجائیں گے
ان کی تو 9 بیویاں ہیں اور پھر بھی ۔۔ عرب ممالک میں مرد زیادہ شادیاں کیوں کرتے ہیں؟ جانیں کچھ دلچسپ معلومات
نئے پلان پر عملدرآمد شروع ۔۔۔2007کی طرح نوازشریف کی واپسی کی راہ ہموار۔۔۔آئندہ کچھ دنوں میں کیا ہونےوالاہے؟ ایسا دعویٰ کہ جس سے ن لیگی خوش ہو جائیں گے

Copyright © 2020 Pakistan News Network. All Rights Reserved