[horizontal_news id="2" category="پاکستان" scroll_speed="0.05"]

دلہن کی سہیلی کرائے پر دستیاب ہے،انوکھی سروس متعارف کروا دی گئی

نیویارک(مانیٹرنگ ڈیسک) دنیا میں کئی عجب قسم کے پیشے بھی ہیں کہ جن کے بارے میں سن کر سخت حیرت ہوتی ہے۔ اب اس خاتون کا پیشہ ہی

دیکھ لیں جو شادی کی تقریب میں کرائے پر ’برائیڈزمیڈ‘ (دلہن کی قریبی سہیلی جو دولہا کے شہ بالے کی طرح شادی میں دلہن کے ساتھ رہتی ہے) بنتی ہے۔ دی سن کے مطابق جین گلینز نامی یہ امریکی لڑکی گزشتہ سات سال سے کرائے کی خاتون شہ بالا بن رہی ہے۔ جین گلینز نے اپنی ایک ٹک ٹاک ویڈیو میں بتایا ہے کہ اس نے یہ پیشہ حادثاتی طور پر اپنایا اور اس کی توقع سے کہیں بڑھ کر کامیاب ثابت ہوا۔جین بتاتی ہے کہ

”جب میں عمر کی 20کی دہائی میں تھیں تو میری سب سہیلیوں کی شادیاں ہو گئیں اور میں ہر شادی میں دلہن کی بہترین سہیلی بنی تھی۔ سہیلیوں کے علاوہ رشتہ داروں اور جاننے والوں میں بھی جس لڑکی کی شادی ہوتی، وہ مجھ سے اپنی بہترین سہیلی بننے کو کہتی۔ ایک روز میری روم میٹ نے مذاق میں مجھ سے کہا کہ ”اب تمہیں پروفیشنل ’برائیڈزمیڈ‘ بن جانا چاہیے۔“ اس کی یہ بات مجھے بہت پسند آئی کیونکہ اب تک مجھے بھی

برائیڈز میڈ بننے کی گویا عادت سی پڑ گئی تھی۔ میں نے آن لائن کرائے کی برائیڈز میڈ کا اشتہار دیا تو اگلے چند دنوں میں مجھے درجنوں ای میلز موصول ہو گئیں اور یوں میرے اس پروفیشن کا آغاز ہو گیا جو آج تک کامیابی سے جاری ہے اور میں خاطرخواہ آمدنی کما رہی ہوں۔ شادی کی ان تقریبات میں مجھے کوئی بھی نہیں جانتا، حتیٰ کہ میں دلہن کے لیے بھی اجنبی ہوتی ہوں مگر مجھے اس کی بہترین سہیلی کی اداکاری کرنی ہوتی ہے اور اسی کام کے مجھے پیسے دیئے جاتے ہیں۔“



اس وقت سب سے زیادہ مقبول خبریں


تازہ ترین خبریں
نیا وزیراعلیٰ بلوچستان کون ہوگا؟ اہم ترین نام پر اتفاق کر لیا گیا
وزیراعلیٰ بلوچستان کے بعد ایک اور بڑا استعفیٰ ۔۔ وزیراعظم کے قریبی ساتھ اور اہم رہنما نے عہدہ چھوڑ دیا۔۔ بڑی خبر
نااہلی یا پھر ۔۔۔؟ سپریم کورٹ  کے حکم پر وزیراعلیٰ سندھ پیش۔۔ مراد علی شاہ کے حوالے سے بڑی خبر
وہ پاکستانی جنہیں آج بڑی خوشخبری ملے گی اور کن پاکستانیوں کو آج بری خبر ملنے والی ہے ؟ ستاروں کی چال آج کیا کہتی ہے جان لیں ؟ 
قومی ٹیم کی جیت۔۔وزیراعظم نے اہم پیغام جاری کردیا
پاکستانیوں کیلئے زبردست خوشخبری، آج پاکستان اور روس کے مابین کیا کام ہونے جا رہا ہے؟ بڑی خبر

خصوصی فیچرز
توبہ، استغفراللہ،وہ عورتیں جن کی نماز ہرگزقبول نہیں ہوتی،سبق آموز تحریر
انتہائی آسان وظیفہ جس کے پڑھنے سے انشااللہ رزق کی تنگی ختم اور کاروبار اتنا پھیلے گا کہ سنبھالنے سے نہیں سنبھلے گا
بیشک میرا اللہ سب کا بادشاہ ، جرمنی جیسے غیر مسلم ملک نے گھٹنے ٹیک دیے ، اسلام کےحوالے سے حکومتی سطح پر بڑا اعلان کر دیا گیا
میرا رب کبھی مجھے تنہا نہیں چھوڑے گا، ڈاکٹر عبدالقدیر خان کا جنگ اخبار میں آخری کالم،پڑھ کر آپ کی آنکھیں نم ہوجائیں گے
ان کی تو 9 بیویاں ہیں اور پھر بھی ۔۔ عرب ممالک میں مرد زیادہ شادیاں کیوں کرتے ہیں؟ جانیں کچھ دلچسپ معلومات
نئے پلان پر عملدرآمد شروع ۔۔۔2007کی طرح نوازشریف کی واپسی کی راہ ہموار۔۔۔آئندہ کچھ دنوں میں کیا ہونےوالاہے؟ ایسا دعویٰ کہ جس سے ن لیگی خوش ہو جائیں گے

Copyright © 2020 Pakistan News Network. All Rights Reserved