[horizontal_news id="2" category="پاکستان" scroll_speed="0.05"]

سابق ایرانی صدر کا اچانک انتقال، ایرانی عوام غم سے نڈھال ہو گئی

تہران (نیوز ڈیسک) انقلابِ ایران کے بعد

ملک کے سب سے پہلے صدر بننے والے ابو الحسن بنی صدر 88 برس کی عمر میں انتقال کرگئے۔ ابوالحسن بنی صدر کے اہلخانہ کا کہنا ہے کہ ان کا انتقال فرانس کے دارالحکومت پیرس کے ایک ہسپتال میں طویل علالت کے بعد ہوا ہے۔ وہانقلاب ِ ایران سے پہلے اور انقلاب کے بعد د وبار ملک سے فرار ہوئے۔ ابوالحسن بنی صدر سنہ 1979 کے انقلابِ ایران کے بعد سنہ 1980 میںایران کے پہلے صدر منتخب ہوئے تھے تاہم 16 مہینے بعد ہی انہیں صدارت سے فارغ کردیا گیا تھا۔ اس کے بعد وہ فرانس فرار ہوگئے جہاں انہوں نے کچھ عرصے کیلئے ایک ایسے گروپ کے ساتھ مل کر کام کیا جو ایران سے مذہبی رہنماؤں کی حکومت ختم کرنا چاہتا تھا۔ ابو الحسن بنی صدر کوسنہ 1960 میں اس وقت جیل کی ہوا کھانی پڑی تھی جب انہوں نےشاہِ ایران کے خلاف آواز بلند کی تھی۔

رہائی کے بعد وہ فرانس فرار ہوگئے اور انقلابِ ایران کے روحِ رواں آیت اللہ روح اللہ خمینی کے ساتھ مل گئے اور جلد ہی ان کے قریبی ساتھیوں اور مشیروں میں شامل ہوگئے۔ جب انقلاب آیا تو وہ امام خمینی کے ساتھ ہی واپس ایران آئے تھے۔وہ سیاسی نظام میں علماء کی شمولیت کے خلاف تھے جس کے باعث امامخمینی کے حکم پر پارلیمنٹ میں ان کے خلاف تحریکِ عدم اعتماد پیش کی گئی تھی جس کے بعد انہیں اپنی صدارت سے ہاتھ دھونا پڑے تھے۔ اس کے ایک مہینے بعد وہ دوبارہ فرانس فرار ہوئے جہاں انہیں سیاسی پناہ ملی اور انہوں نے نیشنل کونسل آف رزسٹنس آف ایران کی

بنیاد رکھی تاہم تین سال بعد ہی 1984 میں انہوں نے اس تنظیم سے علیحدگی اختیار کرلی۔انہوں نے ایک بار ایسوسی ایٹڈ پریس (اے پی) کو انٹرویو دیتے ہوئے امام خمینی کے بارے میں کہا تھا ” میں اس بچے کی طرح تھا جو اپنے باپ کو نشے کا عادی ہوتا دیکھ رہا تھا لیکن اس بار نشہ طاقت کا تھا۔” سنہ 2019 میں دیے گئے اپنے ایک انٹرویو میں انہوں نے کہا تھا کہ امام خمینی نے طاقت ملتے ہی انقلاب کے اصولوں کے ساتھ دھوکے سے کام لیا جس کے باعث ان جمہوریت پسند لوگوں کو سخت مایوسی ہوئی جو ان کے ساتھ انقلاب کے وقت واپس ایران آئے تھے۔



اس وقت سب سے زیادہ مقبول خبریں


تازہ ترین خبریں
کورونا ویکسین کےفوا ئد سے متعلق حیران کن تحقیق سامنے آگئی۔۔جنہوں نے ویکسین نہیں لگوائی وہ فوری یہ خبر پڑھ لیں!
ان تمام پاکستانیوں کو ایک تنخواہ کے برابر الائونس دے دیا جائے، حکومت نے عوام کو زبردست خوشخبری سنا دی
74 سالوں میں پاکستان کی تاریخی فتح، پاکستانیوں کو قومی چھٹی دی جا رہی ہے؟ جانیں
شہباز شریف یا مریم نواز، ن لیگ کی جانب سے اگلا وزیراعظم کون ہو گا؟صحافیوں کے سوال پر شہباز شریف کا حیران کن رد عمل
بھارت کیخلاف پاکستان کی جیت، تعطیل کا اعلان کر دیا گیا، نوٹیفکیشن جاری
ٹی ا س فنٹاسٹک ۔۔۔بابر ان کو چاہے پلانا نہ بھولنا۔۔ اسد عمر کا قومی کپتان کو مشورہ،مزید کہا کہا ؟پاکستانیوں کیلئے بڑی خبر

خصوصی فیچرز
توبہ، استغفراللہ،وہ عورتیں جن کی نماز ہرگزقبول نہیں ہوتی،سبق آموز تحریر
انتہائی آسان وظیفہ جس کے پڑھنے سے انشااللہ رزق کی تنگی ختم اور کاروبار اتنا پھیلے گا کہ سنبھالنے سے نہیں سنبھلے گا
بیشک میرا اللہ سب کا بادشاہ ، جرمنی جیسے غیر مسلم ملک نے گھٹنے ٹیک دیے ، اسلام کےحوالے سے حکومتی سطح پر بڑا اعلان کر دیا گیا
میرا رب کبھی مجھے تنہا نہیں چھوڑے گا، ڈاکٹر عبدالقدیر خان کا جنگ اخبار میں آخری کالم،پڑھ کر آپ کی آنکھیں نم ہوجائیں گے
ان کی تو 9 بیویاں ہیں اور پھر بھی ۔۔ عرب ممالک میں مرد زیادہ شادیاں کیوں کرتے ہیں؟ جانیں کچھ دلچسپ معلومات
نئے پلان پر عملدرآمد شروع ۔۔۔2007کی طرح نوازشریف کی واپسی کی راہ ہموار۔۔۔آئندہ کچھ دنوں میں کیا ہونےوالاہے؟ ایسا دعویٰ کہ جس سے ن لیگی خوش ہو جائیں گے

Copyright © 2020 Pakistan News Network. All Rights Reserved