[horizontal_news id="2" category="پاکستان" scroll_speed="0.05"]

سابق افغان صدر اشرف غنی بے نقاب، پیسوں کے ساتھ بیرونِ ملک فرار ہونے کی سی سی ٹی وی فوٹیج بھی آگئی

جلال آباد (مانیٹرنگ ڈیسک) افغانستان کے سابق مفرور صدر اشرف غنی کے ہیڈ آف سیکیورٹی رہنے والے بریگیڈیئر جنرل پیراج عطا شریفی کا کہنا

ہے کہ ان کے پاس سابق صدر کے فرار ہوتے وقت پیسے لے جانے کی سی سی ٹی وی ویڈیو موجود ہے۔ اگر امریکہ یا برطانیہ جیسا کوئی ملک ان کی جان کی حفاظت کی یقین دہانی کرائیں تو وہ اس ویڈیو کو پبلک کرنے کو تیار ہیں۔ بریگیڈیئر عطا شریفی موجودہ طالبان حکومت کی جانب سے سب سے زیادہ مطلوب قرار دیے جانے والے افراد میں سے ایک ہیں اور ان کے سر پر 10 لاکھ روپے کا انعام رکھا گیا ہے۔ ایسی صورت حال میں وہ ایک نامعلوم مقام پر تہہ خانے میں چھپے ہوئے ہیں۔برطانوی اخبار ڈیلی میل نے عطا شریفی کا افغانستان میں انٹرویو کیا ہے۔ وہ اشرف غنی

کی حکومت میں 20 ویں سینئر ترین عہدیدار تھے۔ اشرف غنی کے ملک سے فرار ہونے کے بعد عطا شریفی کی تصویریں طالبان کی ہر چیک پوسٹ پر چسپاں کی گئی ہیں۔اپنے انٹرویو میں بریگیڈیئر جنرل عطا شریفی نے سخت غصے کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ انہیں نہ صرف ان لوگوں نے دھوکہ دیا جن کی وہ حفاظت کرتے تھے بلکہ ان مغربی ممالک نے بھی انہیں تنہا چھوڑ دیا جن کی وہ کئی سال تک خدمت کرتے رہے ہیں۔ انہوں نے ڈیلی میل کے صحافی کو اپنی وہ ای میلز بھی دکھائیں جو انہوں نے برطانیہ کی وزارت دفاع کو بھجوائی تھیں۔ اس کے ساتھ انہوں نے وعدہ کیا

کہ وہ اشرف غنی کی کرپشن کو بھی بے نقاب کریں گے۔ پیراج عطا شریفی نے دعویٰ کیا کہ طالبان کے کنٹرول کے بعد افغانستان سے بھاگتے وقت سابق صدر نے اسلحہ بھی ساتھ لے لیا تھا،” اشرف غنی نے مجھے بتایا کہ اگر طالبان نے انہیں پکڑنے کی کوشش کی تو وہ خود کو مارلیں گے۔”خیال رہے کہ 15 اگست کو کابل پر طالبان کے قبضے سے پہلے ہی اشرف غنی ملک سے فرار ہوگئے تھے۔ روس نے دعویٰ کیا تھا کہ اشرف غنی اپنے ساتھ جاتے ہوئے 169 ملین ڈالر کی رقم لے گئے ہیں۔ بعد ازاں وہ متحدہ عرب امارات سے سامنے آئے جہاں انہیں انسانی ہمدردی کی بنیاد پر پناہ دی گئی تھی۔ اشرف غنی نے خود پر لگنے والے الزامات کی تردید کی اور کہا کہ وہ پیسے لے کر نہیں بلکہ اپنی جان بچا کر بھاگے تھے۔



اس وقت سب سے زیادہ مقبول خبریں


تازہ ترین خبریں
نیا وزیراعلیٰ بلوچستان کون ہوگا؟ اہم ترین نام پر اتفاق کر لیا گیا
وزیراعلیٰ بلوچستان کے بعد ایک اور بڑا استعفیٰ ۔۔ وزیراعظم کے قریبی ساتھ اور اہم رہنما نے عہدہ چھوڑ دیا۔۔ بڑی خبر
نااہلی یا پھر ۔۔۔؟ سپریم کورٹ  کے حکم پر وزیراعلیٰ سندھ پیش۔۔ مراد علی شاہ کے حوالے سے بڑی خبر
وہ پاکستانی جنہیں آج بڑی خوشخبری ملے گی اور کن پاکستانیوں کو آج بری خبر ملنے والی ہے ؟ ستاروں کی چال آج کیا کہتی ہے جان لیں ؟ 
قومی ٹیم کی جیت۔۔وزیراعظم نے اہم پیغام جاری کردیا
پاکستانیوں کیلئے زبردست خوشخبری، آج پاکستان اور روس کے مابین کیا کام ہونے جا رہا ہے؟ بڑی خبر

خصوصی فیچرز
توبہ، استغفراللہ،وہ عورتیں جن کی نماز ہرگزقبول نہیں ہوتی،سبق آموز تحریر
انتہائی آسان وظیفہ جس کے پڑھنے سے انشااللہ رزق کی تنگی ختم اور کاروبار اتنا پھیلے گا کہ سنبھالنے سے نہیں سنبھلے گا
بیشک میرا اللہ سب کا بادشاہ ، جرمنی جیسے غیر مسلم ملک نے گھٹنے ٹیک دیے ، اسلام کےحوالے سے حکومتی سطح پر بڑا اعلان کر دیا گیا
میرا رب کبھی مجھے تنہا نہیں چھوڑے گا، ڈاکٹر عبدالقدیر خان کا جنگ اخبار میں آخری کالم،پڑھ کر آپ کی آنکھیں نم ہوجائیں گے
ان کی تو 9 بیویاں ہیں اور پھر بھی ۔۔ عرب ممالک میں مرد زیادہ شادیاں کیوں کرتے ہیں؟ جانیں کچھ دلچسپ معلومات
نئے پلان پر عملدرآمد شروع ۔۔۔2007کی طرح نوازشریف کی واپسی کی راہ ہموار۔۔۔آئندہ کچھ دنوں میں کیا ہونےوالاہے؟ ایسا دعویٰ کہ جس سے ن لیگی خوش ہو جائیں گے

Copyright © 2020 Pakistan News Network. All Rights Reserved