[horizontal_news id="2" category="پاکستان" scroll_speed="0.05"]

16اکتوبر سےپیٹرولیم مصنوعات میں 7کی بجائے 11روپے کا اضافہ ،غریب عوام پر مہنگائی کا بم پھوڑنے کی تیاریاں

اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک) پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں 7 روپے کی بجائے 11 روپے کا اضافہ ہونے کا امکان، عالمی مارکیٹ میں خام تیل کی

قیمتوں میں اضافے اور پاکستانی روپے کی قدر میں کمی کی وجہ سے 16 اکتوبر سے پٹرول 8 روپے، ڈیزل 11 روپے مہنگے ہونے کا خدشہ۔ تفصیلات کے مطابق ملک میں 16 اکتوبر سے پیٹرول مزید مہنگا ہونے کا امکان ظاہر کیا گیا ہے۔ یکم اکتوبر سے عالمی مارکیٹ میں پیٹرول اور ہائی سپیڈ ڈیزل کی قیمت میں 10 دنوں کے دوران 12 ڈالر فی بیرل اضافہ ہوا ہے اور اگلے تین روز تک قیمتوں میں اضافے کا رحجان برقرار رہنے کا

امکان ہے،البتہ دیکھنا یہ ہے کہ حکومت پاکستان کی جانب سے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کم سے کم اضافے کے لیے کتنی سبسڈی دیتی ہے۔پٹرول کی قیمت 8 روپے فی لیٹر جب کہ ہائی سپیڈ ڈیزل کی قیمت 11 روپے فی لیٹر بڑھائے جانے کا امکان ہے۔اضافے کی صورت میں نئی قیمتوں کا اطلاق 16 اکتوبر سے ہو گا۔یاد رہے کہ گذشتہ ہفتے پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں 4 روپے سے 8 روپے تک کا اضافہ کیا گیا تھا۔ وزارت

خزانہ نے یکم اکتوبر سے تمام پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافے کا اعلامیہ جاری کیا۔ جاری اعلامیہ کے مطابق پٹرول کی فی لیٹر قیمت میں 4 روپے، لائٹ اسپیڈ ڈیزل کی قیمت 8 روپے 82 پیسے، مٹی کے تیل کی قیمت میں 7 روپے 5 پیسے جبکہ ہائی اسپیڈ ڈیزل کی قیمت میں 2 روپے کا اضافہ کیا گیا ہے۔یوں پٹرول کی فی لیٹر نئی قیمت 127 روپے 30 پیسے، لائٹ اسپیڈ ڈیزل کی نئی قیمت 99 روپے 51 پیسے، ہائی اسپیڈ ڈیزل کی نئی قیمت 122 روپے 4 پیسے جبکہ مٹی کے تیل کی نئی قیمت 99 روپے 31 پیسے مقرر کر دی گئی، نئی قیمتوں کا اطلاق آج رات 12 بجے سے ہو گا، یہ قیمتیں 15 اکتوبر تک نافذ العمل رہیں گی۔ دوسری جانب وفاقی وزیرخزانہ شوکت ترین نے کہا کہ پٹرولیم مصنوعات کی قیمتیں کم بڑھانے سے حکومت کو 2 ارب روپے کا نقصان ہوا، وفاقی وزیر خزانہ شوکت ترین نے کہا کہ پٹرولیم لیوی کم ہو کر دو، ڈھائی روپے پر آگئی، پٹرولیم مصنوعات کی قیمتیں عالمی سطح پر بڑھ گئی ہیں۔ خطے کےمقابلےمیں پٹرول کی قیمتیں پاکستان میں کم ہیں۔ کورونا کی صورتحال نے پاکستان کو متاثر کیا، غریب کو سبسڈی دیں گے۔



اس وقت سب سے زیادہ مقبول خبریں


تازہ ترین خبریں
نیا وزیراعلیٰ بلوچستان کون ہوگا؟ اہم ترین نام پر اتفاق کر لیا گیا
وزیراعلیٰ بلوچستان کے بعد ایک اور بڑا استعفیٰ ۔۔ وزیراعظم کے قریبی ساتھ اور اہم رہنما نے عہدہ چھوڑ دیا۔۔ بڑی خبر
نااہلی یا پھر ۔۔۔؟ سپریم کورٹ  کے حکم پر وزیراعلیٰ سندھ پیش۔۔ مراد علی شاہ کے حوالے سے بڑی خبر
وہ پاکستانی جنہیں آج بڑی خوشخبری ملے گی اور کن پاکستانیوں کو آج بری خبر ملنے والی ہے ؟ ستاروں کی چال آج کیا کہتی ہے جان لیں ؟ 
قومی ٹیم کی جیت۔۔وزیراعظم نے اہم پیغام جاری کردیا
پاکستانیوں کیلئے زبردست خوشخبری، آج پاکستان اور روس کے مابین کیا کام ہونے جا رہا ہے؟ بڑی خبر

خصوصی فیچرز
توبہ، استغفراللہ،وہ عورتیں جن کی نماز ہرگزقبول نہیں ہوتی،سبق آموز تحریر
انتہائی آسان وظیفہ جس کے پڑھنے سے انشااللہ رزق کی تنگی ختم اور کاروبار اتنا پھیلے گا کہ سنبھالنے سے نہیں سنبھلے گا
بیشک میرا اللہ سب کا بادشاہ ، جرمنی جیسے غیر مسلم ملک نے گھٹنے ٹیک دیے ، اسلام کےحوالے سے حکومتی سطح پر بڑا اعلان کر دیا گیا
میرا رب کبھی مجھے تنہا نہیں چھوڑے گا، ڈاکٹر عبدالقدیر خان کا جنگ اخبار میں آخری کالم،پڑھ کر آپ کی آنکھیں نم ہوجائیں گے
ان کی تو 9 بیویاں ہیں اور پھر بھی ۔۔ عرب ممالک میں مرد زیادہ شادیاں کیوں کرتے ہیں؟ جانیں کچھ دلچسپ معلومات
نئے پلان پر عملدرآمد شروع ۔۔۔2007کی طرح نوازشریف کی واپسی کی راہ ہموار۔۔۔آئندہ کچھ دنوں میں کیا ہونےوالاہے؟ ایسا دعویٰ کہ جس سے ن لیگی خوش ہو جائیں گے

Copyright © 2020 Pakistan News Network. All Rights Reserved