[horizontal_news id="2" category="پاکستان" scroll_speed="0.05"]

امامِ کعبہ پاکستانیوں کی تعریف کرنے پر کیوں مجبور ہوئے ؟ملک پاکستان کیلئے خصوصی دعا بھی کر دی

ریاض ( مانیٹرنگ ڈیسک ) امام کعبہ شیخ ڈاکٹر ماہر المعیقلی نے کہا ہے کہ پاکستانی عوام کے پیار اور محبت کو الفاظ میں بیان نہیں کیا جاسکتا۔ تفصیلات کے مطابق گورنرپنجاب چوہدری سرور نے امام کعبہ شیخ ڈاکٹر ماہرالمعیقلی سے مکہ مکرمہ میں ملاقات کی ، اس دوران پاک سعودی تعلقات سمیت دیگر امور پربات چیت کی گئی۔

اس موقع پر امام کعبہ نے کہا کہ سعودی عرب تمام مسلمانوں کی محبت کا محور ہے ، لیکن پاکستانی عوام کے پیار اور محبت کو الفاظ میں بیان نہیں کیا جاسکتا ، پاکستان اور سعودی عرب ایک دوسرے سے دور نہیں رہ سکتے ، دونوں ممالک کے دل ایک ساتھ دھڑکتے ہیں ، ہم پاکستان کے ساتھ کھڑے ہیں ، دعا ہے کہ اللہ تعالیٰ پاکستان کی حفاظت فرمائے۔ذرائع سے معلوم ہوا ہے کہ ملاقات کے دوران گورنر پنجاب چوہدری محمد سرور نے کہا کہ پاکستان اورسعودی عرب کے گہرے دوستانہ تعلقات ہیں ،

سعودی عرب کے ساتھ برادرانہ تعلقات پرپاکستانی قوم فخرکرتی ہے ، پاکستان سعودی عرب مشکل میں ہمیشہ ایک ساتھ کھڑے ہوتے ہیں ، وقت گزرنے کے ساتھ دونوں ممالک کے تعلقات مزید مضبوط ہورہے ہیں۔علاوہ ازیں گورنر پنجاب چوہدری محمد سرور نے کہا کہ سعودی عرب سے پاکستان کا ایک خاص رشتہ ہے اور دونوں ممالک کے درمیان تعلقات ہمیشہ مثالی رہے ہیں ، مستقبل میں دونوں برادر ممالک ایک دوسرے کے ساتھ تعاون کو یقینی بناتے ہوئے آگے بڑھیں گے ، پاکستان اور سعودی عرب ہمیشہ ہر مشکل میں ایک دوسرے کے ساتھ کھڑے ہوتے ہیں ، دورہ سعودی عرب کی دعوت پر سعودی سفیر اور سعودی حکومت کا شکر یہ ادا کرتا ہوں۔قبل ازیں گورنر پنجاب چوہدری محمد سرور نے مکہ مکرمہ میں پاکستان تحریک انصاف کے مرکزی صدر مفتی عزیر اور سیکرٹری یوتھ گل زیب کیانی سمیت دیگر سے اہم ملاقاتیں کیں ، ملاقات میں پی ٹی آئی کے ارکان نے گورنر پنجاب کو عمرہ کی ادائیگی کی مبارکباد کے علاوہ ورکرز کو درپیش مسائل سے بھی آگاہ کیا۔



اس وقت سب سے زیادہ مقبول خبریں


تازہ ترین خبریں
ان تمام پاکستانیوں کو ایک تنخواہ کے برابر الائونس دے دیا جائے، حکومت نے عوام کو زبردست خوشخبری سنا دی
74 سالوں میں پاکستان کی تاریخی فتح، پاکستانیوں کو قومی چھٹی دی جا رہی ہے؟ جانیں
شہباز شریف یا مریم نواز، ن لیگ کی جانب سے اگلا وزیراعظم کون ہو گا؟صحافیوں کے سوال پر شہباز شریف کا حیران کن رد عمل
بھارت کیخلاف پاکستان کی جیت، تعطیل کا اعلان کر دیا گیا، نوٹیفکیشن جاری
ٹی ا س فنٹاسٹک ۔۔۔بابر ان کو چاہے پلانا نہ بھولنا۔۔ اسد عمر کا قومی کپتان کو مشورہ،مزید کہا کہا ؟پاکستانیوں کیلئے بڑی خبر
وزیراعلیٰ بلوچستان کے بعد ایک اور بڑا استعفیٰ ۔۔ وزیراعظم کے قریبی ساتھی اور اہم رہنما نے عہدہ چھوڑ دیا۔۔ بڑی خبر

خصوصی فیچرز
توبہ، استغفراللہ،وہ عورتیں جن کی نماز ہرگزقبول نہیں ہوتی،سبق آموز تحریر
انتہائی آسان وظیفہ جس کے پڑھنے سے انشااللہ رزق کی تنگی ختم اور کاروبار اتنا پھیلے گا کہ سنبھالنے سے نہیں سنبھلے گا
بیشک میرا اللہ سب کا بادشاہ ، جرمنی جیسے غیر مسلم ملک نے گھٹنے ٹیک دیے ، اسلام کےحوالے سے حکومتی سطح پر بڑا اعلان کر دیا گیا
میرا رب کبھی مجھے تنہا نہیں چھوڑے گا، ڈاکٹر عبدالقدیر خان کا جنگ اخبار میں آخری کالم،پڑھ کر آپ کی آنکھیں نم ہوجائیں گے
ان کی تو 9 بیویاں ہیں اور پھر بھی ۔۔ عرب ممالک میں مرد زیادہ شادیاں کیوں کرتے ہیں؟ جانیں کچھ دلچسپ معلومات
نئے پلان پر عملدرآمد شروع ۔۔۔2007کی طرح نوازشریف کی واپسی کی راہ ہموار۔۔۔آئندہ کچھ دنوں میں کیا ہونےوالاہے؟ ایسا دعویٰ کہ جس سے ن لیگی خوش ہو جائیں گے

Copyright © 2020 Pakistan News Network. All Rights Reserved