[horizontal_news id="2" category="پاکستان" scroll_speed="0.05"]

پٹرول نے سب کا تیل نکال دیا، مزید کتنا مہنگاہوگیا۔۔ نئی تاریخ رقم ،آج کی سب سے بڑی خبر

لندن /دوحہ(مانیٹرنگ ڈیسک) عالمی مارکیٹ

میں تیل کی بڑھتی مانگ اور سپلائی میں کمی کے باعث قیمتیں 7سال کی بلند ترین سطح پر پہنچ گئیں، ادھر ایل این جی کے سب سے بڑے ایکسپورٹر قطر نے بھی گیس کی بلند ترین قیمتوں پر ناخوشگواری کا اظہار کیاہے۔ غیرملکی خبررساں ادارے کےمطابق عالمی مارکیٹ میں گزشتہ روز برینٹ تیل کی قیمت1.9فیصد اضافے کیساتھ 83.96ڈالرز فی بیرل ہوگئی جو کہ سات سال کی بلند ترین سطح ہے اس سے قبل اکتوبر 2014میں برینٹ کی عالمی مارکیٹ میں فی بیرل قیمت 92.78ڈالرز ریکارڈ کی گئی تھی،جس کےبعد دسمبر 2014میں 62.06 ڈالرز فی بیرل تک گر گئی تھی اس

کے بعد سے اب تک قیمتیں 81ڈالرز تک نہیں پہنچی تھیں، تاہم 3سال قبل جون 2018میں بھی برینٹ کروڈ کی فی بیرل قیمت 80.53ڈالرز رہی تھی۔گزشتہ روز امریکی ویسٹ ٹیکساس انٹرمیڈیٹ کی فی بیرل قیمت بھی 2فیصد اضافے کیساتھ 81.14ڈالرز فی بیرل تک پہنچ گئی۔اوپیک اور تیل کے دیگر بڑے پیداواری ممالک کی جانب سے پیداوار میں اضافہ نہ کرنے کے حالیہ فیصلے نے عالمی سپلائی کو مزید دباؤ میں ڈال دیا ہے۔تجزیہ کار کریگ ارلام کاکہناہےکہ عالمی منڈی میں جس کے اعصاب اب بھی واضح ہیں،آئندہ مہینوں میں توانائی کا بحران ایک بڑی تشویش ہے۔انہوں نے کہاکہ کیا

اس سال کے آخر میں تیل کو3ہندسوں میں دیکھ کر حیرت ہوگی؟ شاید نہیں۔گزشتہ ہفتے قدرتی گیس کی ریکارڈ قیمتوں کے باعث تیل کی قیمتوںمیں بھی اضافہ ہوا تاہم روسی صدر ولادیمیر پوٹن کے حالیہ تبصروں کے بعدان میں نرمی آئی ۔ موسم سرما سے قبل گیس کی بڑھتی ہوئی مانگ کے باعث قیمتوں میں بے تحاشہ اضافہ ہوا،جس نے کچھ صارفین کو گیس سے خام تیل کی طرف آنے پر آمادہ کیا۔ ایک اور تجزیہ کار بجارنے شیل ڈروپ نے کہاکہ قدرتی گیس کی انتہائی زیادہ(مہنگی) قیمتیں قدرتی گیس کی جگہ تیل کی مصنوعات کی مانگ میں اضافہ کرسکتی ہیں لیکن ہم نے اس سے پہلے کبھی اس طرحکی صورتحال کا تجربہ نہیں کیا جس میں قدرتی گیس کی قیمتیں تیل کی قیمت سے دوگنی ہوں۔دوسری جانب قطری وزیر توانائی سعد القابی نے پریس کانفرنس کرتے ہوئےکہاکہ میں موجودہ عالمی قیمتوں سے مطمئن نہیں جو کہ بلند ترین سطح پر پہنچ گئی ہیں، انہوں نے کہاکہ انتہائی زیادہ قیمتیں صارفین کے لیے منفی رجحان رکھتی ہیں اور گاہکوں کا مطمئن ہونا میرے لیے سب سے اہم چیز ہے،اگر گاہک ناخوش ہے تو وہ خریداری نہیں کریگا۔قابی نے کہا کہ قطر کی زیادہ سے زیادہ سالانہ پیداوار 77 ملین ٹن ہے،ہم نے کبھی بھی اس سےکم پیداوار نہیں کی او ر نہ ہی ہم اس سے اوپر آئے ہیں،ہم مستقل مزاجی کیساتھ پیداوار کررہے اور ہم جو کچھ کر سکتے ہیں پیدا کر رہے ہیں۔غیرملکی خبررساںادارے کےمطابق یورپی اور برطانیہ کی گیس کی قیمتیں گذشتہ ہفتے بڑھ کرآسمان کو چھو گئی ہیں۔



اس وقت سب سے زیادہ مقبول خبریں


تازہ ترین خبریں
وزیراعلیٰ بلوچستان کے بعد ایک اور بڑا استعفیٰ ۔۔ وزیراعظم کے قریبی ساتھ اور اہم رہنما نے عہدہ چھوڑ دیا۔۔ بڑی خبر
نااہلی یا پھر ۔۔۔؟ سپریم کورٹ  کے حکم پر وزیراعلیٰ سندھ پیش۔۔ مراد علی شاہ کے حوالے سے بڑی خبر
وہ پاکستانی جنہیں آج بڑی خوشخبری ملے گی اور کن پاکستانیوں کو آج بری خبر ملنے والی ہے ؟ ستاروں کی چال آج کیا کہتی ہے جان لیں ؟ 
قومی ٹیم کی جیت۔۔وزیراعظم نے اہم پیغام جاری کردیا
پاکستانیوں کیلئے زبردست خوشخبری، آج پاکستان اور روس کے مابین کیا کام ہونے جا رہا ہے؟ بڑی خبر
پاکستان کا وہ شہر جہاں آج ہر گھر میں حکومتی نمائندے آئیں گے اور پاکستانیوں کو ۔۔۔۔۔۔۔۔! شہری تیار ہو جائیں

خصوصی فیچرز
توبہ، استغفراللہ،وہ عورتیں جن کی نماز ہرگزقبول نہیں ہوتی،سبق آموز تحریر
انتہائی آسان وظیفہ جس کے پڑھنے سے انشااللہ رزق کی تنگی ختم اور کاروبار اتنا پھیلے گا کہ سنبھالنے سے نہیں سنبھلے گا
بیشک میرا اللہ سب کا بادشاہ ، جرمنی جیسے غیر مسلم ملک نے گھٹنے ٹیک دیے ، اسلام کےحوالے سے حکومتی سطح پر بڑا اعلان کر دیا گیا
میرا رب کبھی مجھے تنہا نہیں چھوڑے گا، ڈاکٹر عبدالقدیر خان کا جنگ اخبار میں آخری کالم،پڑھ کر آپ کی آنکھیں نم ہوجائیں گے
ان کی تو 9 بیویاں ہیں اور پھر بھی ۔۔ عرب ممالک میں مرد زیادہ شادیاں کیوں کرتے ہیں؟ جانیں کچھ دلچسپ معلومات
نئے پلان پر عملدرآمد شروع ۔۔۔2007کی طرح نوازشریف کی واپسی کی راہ ہموار۔۔۔آئندہ کچھ دنوں میں کیا ہونےوالاہے؟ ایسا دعویٰ کہ جس سے ن لیگی خوش ہو جائیں گے

Copyright © 2020 Pakistan News Network. All Rights Reserved