[horizontal_news id="2" category="پاکستان" scroll_speed="0.05"]

متحدہ عرب امارات کا اقامہ حاصل کرنے کے خواہشمندو ں کیلئے بڑی خوشخبری آگئی

ابو ظہبی ( مانیٹرنگ ڈیسک) متحدہ عرب امارات نے ریٹائرڈ غیر ملکیوں کو خوشخبری سنادی ، پاکستانیوں سمیت دیگر غیر ملکی ملازمین جو کہ ریٹائرڈ ہوچکے ہیں وہ اب 5 برس کے لیے یو اے ای کا اقامہ حاصل کرسکتے ہیں ،

ایسے افراد اپنے اہل خانہ کیلئے بھی اقامہ حاصل کرانے کے اہل ہوں گے اس کے لیے انہیں ڈیجیٹل طریقے سے درخواست جمع کرانا ہوگی۔عرب میڈیا کے مطابق ریٹائرڈ ہونے والے غیر ملکیوں کو جاری کیے جانے والے اقامے کے لیے مقرر کی جانے والی شرائط میں اہم ترین شرط مالی استطاعت کی ہے ، جس کے تحت ریٹائرڈ افراد کو کم ازکم 10 لاکھ درھم یا اس کے مساوی رقم کے ڈپازٹ کا ثبوت فراہم کرنا ہوگا ، 6 ماہ کی بینک اسٹیٹمنٹ جمع کرانا ہوگی ،

اس کے علاوہ درخواست گزار کو اس بات کا بھی عہد کرنا ہوگا کہ وہ ڈپازٹ کی گئی رقم کو متحدہ عرب امارات منتقل کرے گا یا پھر یو اے ای میں سرمایہ کاری کے لیے مذکورہ رقم کو استعمال میں لایا جائے گا۔شرائط کے تحت 5 برس کا اقامہ حاصل کرنے کے لیے درخواست گزار کو سالانہ آمدنی کا سرٹیفکیٹ بھی دینا ہوگا جو ایک لاکھ 80 ہزار درہم یا اس کے مساوی ہونا چاہیئے ، اسی طرح پیشہ ورانہ تجربے کا سرٹیفیکٹ بھی پیش کرنا ہوگا جو کم از کم 15 برس کا ہونا چاہیئے ، درخواست گزار کو اپنی رنگین تصویر اور پاسپورٹ کی فوٹو کاپی جمع کرانا ہوگی۔ علاوہ ازیں متحدہ عرب امارات نے 5 سالہ ملٹی انٹری سیاحتی ویزے کھول دیے ہیں ، متحدہ عرب امارات میں امیگریشن حکام نے ملک میں داخل ہونے کے لیے 5 سالہ ملٹی انٹری سیاحتی ویزوں کے لیے درخواستیں طلب کرلی ہیں ،

فیڈرل اتھارٹی برائے شناخت اور شہریت (آئی سی اے) نے کہا ہے کہ یہ ویزا اب تمام قومیتوں کے لیے جاری کیا جائے گا ، جس کے تحت بیرون ملک سے آنے والے غیر ملکی کئی بار سیلف اسپانسر شپ پر یو اے ای میں داخل ہوسکیں گے اور ہر دورے پر 90 دن تک ملک میں رہ سکتے ہیں ، جسے مزید 90 دن تک بڑھایا بھی جا سکتا ہے ، درخواست گزاروں کو آئی سی اے کے ذریعے ویزا کے لیے درخواست دینے کے لیے 650 درہم ادا کرنا ہوں گے۔خلیج ٹائمز کی رپورٹ میں ٹریول ایجنسیوں نے ملٹی انٹری سیاحتی ویزا کی دستیابی کی تصدیق کرتے ہوئے بتایا کہ ویزا کے حصول میں دلچسپی رکھنے والے افراد براہ راست آئی سی اے کی ویب سائٹ پر درخواست دے سکتے ہیں ، ٹریول ایجنسیوں کو کوٹہ سسٹم نہیں دیا گیا ، درخواست گزار کے بینک اسٹیٹمنٹ سمیت دیگر دستاویزات براہ راست ویب سائٹس پر اپ لوڈ کی جا سکتی ہیں جس کے بعد یہ امیگریشن اتھارٹی کی صوابدید ہے کہ درخواست گزار کو ویزا دیا جائے یا نہیں۔معلوم ہوا ہے کہ دلچسپی رکھنے والے سیاح جو ابوظہبی ، شارجہ ، عجمان ، ام الکوین ، راس الخیمہ ، فجیرہ ، ال عین اور الظفرا (مغربی علاقہ) میں امیگریشن محکموں سے ویزا کے لیے درخواست دینا چاہتے ہیں وہ آئی سی اے کی ویب سائٹ پر درخواست دے سکتے ہیں جب کہ دبئی سے جاری کردہ ایک سے زیادہ انٹری وزٹ ویزے جی ڈی آر ایف اے کے ذریعے مجاز ہوں گے۔ بتایا گیا ہے کہ آئی سی اے کے ذریعے 5 سالہ سیاحتی ویزا حاصل کرنے کے لیے مرحلہ وار عمل میں سب سے پہلے درخواست کی معلومات اپ لوڈ کریں ، بشمول نام ، سروس سے فائدہ اٹھانے والے شخص کی مکمل تفصیلات جس میں متحدہ عرب امارات کے اندر کا پتہ اور متحدہ عرب امارات سے باہر کا پتہ بھی شامل ہو۔دوسرے مرحلے میں رنگین تصویر ، پاسپورٹ کی کاپی ، میڈیکل انشورنس ، اور بینک اسٹیٹمنٹ بشمول پچھلے 6 مہینوں کے لیے اٹیچمنٹ اپ لوڈ کریں ، درخواست دہندگان کے لیے ضروری ہے کہ ان کے بینک اکاؤنٹ میں پچھلے چھ مہینوں میں 4000 امریکی ڈالر یا اس کے مساوی غیر ملکی کرنسیوں میں رقم ہونی چاہیئے ، یہ عمل مکمل ہونے کے بعد ایک بار اپنی درخواست کا جائزہ لیں ، درخواست کے لیے مطلوبہ فیس کی ادائیگی کریں اور ای میل کے ذریعے اپنا ویزا حاصل کریں۔اس ضمن میں آئی سی اے نے کہا ہے کہ یہ سروس تمام قومیتوں کے تمام افراد کے لیے دستیاب ہے ، جس کے تحت ہر فرد کو 5 سال کے لیے ایک سے زیادہ داخلے کا ویزا ملے گا ، بشرطیکہ ملک میں قیام کی مدت ایک سال میں 90 دن سے زیادہ نہ ہو ، اس ویزا کا استعمال کرتے ہوئے ملک میں پہلے داخلے کی تاریخ سے (پہلے ، دوسرے سے پانچویں تک) سال کا حساب شروع ہوتا ہے ، اگر آپ ملک میں قیام کی سالانہ مدت کو ایک سال میں 90 دن سے زیادہ کرنا چاہتے ہیں بشرطیکہ یہ مدت 180 دن سے زیادہ نہ ہو تو آپ ملک میں قیام کی مدت بڑھانے کی درخواست جمع کرا سکتے ہیں۔



اس وقت سب سے زیادہ مقبول خبریں


تازہ ترین خبریں
وزیراعلیٰ بلوچستان کے بعد ایک اور بڑا استعفیٰ ۔۔ وزیراعظم کے قریبی ساتھ اور اہم رہنما نے عہدہ چھوڑ دیا۔۔ بڑی خبر
نااہلی یا پھر ۔۔۔؟ سپریم کورٹ  کے حکم پر وزیراعلیٰ سندھ پیش۔۔ مراد علی شاہ کے حوالے سے بڑی خبر
وہ پاکستانی جنہیں آج بڑی خوشخبری ملے گی اور کن پاکستانیوں کو آج بری خبر ملنے والی ہے ؟ ستاروں کی چال آج کیا کہتی ہے جان لیں ؟ 
قومی ٹیم کی جیت۔۔وزیراعظم نے اہم پیغام جاری کردیا
پاکستانیوں کیلئے زبردست خوشخبری، آج پاکستان اور روس کے مابین کیا کام ہونے جا رہا ہے؟ بڑی خبر
پاکستان کا وہ شہر جہاں آج ہر گھر میں حکومتی نمائندے آئیں گے اور پاکستانیوں کو ۔۔۔۔۔۔۔۔! شہری تیار ہو جائیں

خصوصی فیچرز
توبہ، استغفراللہ،وہ عورتیں جن کی نماز ہرگزقبول نہیں ہوتی،سبق آموز تحریر
انتہائی آسان وظیفہ جس کے پڑھنے سے انشااللہ رزق کی تنگی ختم اور کاروبار اتنا پھیلے گا کہ سنبھالنے سے نہیں سنبھلے گا
بیشک میرا اللہ سب کا بادشاہ ، جرمنی جیسے غیر مسلم ملک نے گھٹنے ٹیک دیے ، اسلام کےحوالے سے حکومتی سطح پر بڑا اعلان کر دیا گیا
میرا رب کبھی مجھے تنہا نہیں چھوڑے گا، ڈاکٹر عبدالقدیر خان کا جنگ اخبار میں آخری کالم،پڑھ کر آپ کی آنکھیں نم ہوجائیں گے
ان کی تو 9 بیویاں ہیں اور پھر بھی ۔۔ عرب ممالک میں مرد زیادہ شادیاں کیوں کرتے ہیں؟ جانیں کچھ دلچسپ معلومات
نئے پلان پر عملدرآمد شروع ۔۔۔2007کی طرح نوازشریف کی واپسی کی راہ ہموار۔۔۔آئندہ کچھ دنوں میں کیا ہونےوالاہے؟ ایسا دعویٰ کہ جس سے ن لیگی خوش ہو جائیں گے

Copyright © 2020 Pakistan News Network. All Rights Reserved