[horizontal_news id="2" category="پاکستان" scroll_speed="0.05"]

پاکستان میں مہنگائی اور بے روزگاری میں مسلسل اضافہ۔۔آئی ایم ایف نے خطرناک پیشنگوئی کردی

اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک ) بین الاقوامی مالیاتی فنڈ آئی ایم ایف نے پیش گوئی کی ہے کہ پاکستان میں مہنگائی اور بے روزگاری میں مسلسل اضافہ کی وجہ سے رواں مالی سال میں جی ڈی پی چار فیصد تک ہو سکتی ہے۔تفصیلات کے مطابق بین الاقوامی مالیاتی فنڈ آئی ایم ایف نے ورلڈ اکنامک آؤٹ لک رپورٹ 2021 جاری کردی ،

جس میں کہا گیا ہے کہ پاکستان کی معاشی شرح نمورواں سال4فیصدرہےگی، حکومت نے شرح نمو 4.8 فیصد ہونے کا ہدف رکھا ہے۔آئی ایم ایف کا کہنا تھا کہ رواں مالی سال کے دوران پاکستان میں اوسط مہنگائی کی شرح 8.5 فیصد اور بے روزگاری کی شرح 5 سےکم ہو کر4.8 فیصد ہوسکتی ہے۔جبکہ کرنٹ اکاؤنٹ خسارہ جی ڈی پی کا تین عشاریہ ایک فیصد اور رواں مالی سال کے دوران بے روزگاری کی شرح چار عشاریہ آٹھ فیصد تک رہ سکتی ہے۔آؤٹ لک رپورٹ میں مزید بتایا گیا کہ پاکستان میں رواں سال مہنگائی میں اضافےکی شرح9.7فیصد اور آئندہ سال مہنگائی کی شرح 9.2فیصد رہے گی۔آئی ایم ایف نے پیشگوئی کی ہے کہ پاکستان میں2026میں مہنگائی کی شرح کم ہوکر6.5 فیصد ہوجائے گی۔

خیال رہے دو ہفتے قبل ایشیائی ترقیاتی بینک نے 4 فیصد جی ڈی پی جبکہ عالمی بینک نے تین دن قبل 3.4 فیصد کی پیش گوئی کی تھی جسے حکومت نے غیر حقیقی قرار دے کر مسترد کر دیا تھا۔فِچ سلوشنز نے پاکستان کی جی ڈی پی چار عشاریہ دو فیصد بتائی تھی جو کہ چار عشاریہ آٹھ فیصد کے بجٹ کے ہدف سے نمایاں طور پر کم تھی۔اسٹیٹ بینک آف پاکستان نے رواں مالی سال جی ڈی پی کی شرح نمو چار سے پانچ فیصد کے اوپر رہنے کی پیش گوئی کی ہے۔



اس وقت سب سے زیادہ مقبول خبریں


تازہ ترین خبریں
غرور کا سر نیچا ، میچ سے قبل اکشے کمار اور وویک اوبرائے نے پاکستان کیخلاف کیا بات کی تھی اور جب پاکستان میچ جیتنے لگا تو انہوں نے کیا کام کیا ؟ فواد چوہدری نے آنکھوں دیکھا حال بتا دیا
کورونا ویکسین کےفوا ئد سے متعلق حیران کن تحقیق سامنے آگئی۔۔جنہوں نے ویکسین نہیں لگوائی وہ فوری یہ خبر پڑھ لیں!
ان تمام پاکستانیوں کو ایک تنخواہ کے برابر الائونس دے دیا جائے، حکومت نے عوام کو زبردست خوشخبری سنا دی
74 سالوں میں پاکستان کی تاریخی فتح، پاکستانیوں کو قومی چھٹی دی جا رہی ہے؟ جانیں
شہباز شریف یا مریم نواز، ن لیگ کی جانب سے اگلا وزیراعظم کون ہو گا؟صحافیوں کے سوال پر شہباز شریف کا حیران کن رد عمل
بھارت کیخلاف پاکستان کی جیت، تعطیل کا اعلان کر دیا گیا، نوٹیفکیشن جاری

خصوصی فیچرز
توبہ، استغفراللہ،وہ عورتیں جن کی نماز ہرگزقبول نہیں ہوتی،سبق آموز تحریر
انتہائی آسان وظیفہ جس کے پڑھنے سے انشااللہ رزق کی تنگی ختم اور کاروبار اتنا پھیلے گا کہ سنبھالنے سے نہیں سنبھلے گا
بیشک میرا اللہ سب کا بادشاہ ، جرمنی جیسے غیر مسلم ملک نے گھٹنے ٹیک دیے ، اسلام کےحوالے سے حکومتی سطح پر بڑا اعلان کر دیا گیا
میرا رب کبھی مجھے تنہا نہیں چھوڑے گا، ڈاکٹر عبدالقدیر خان کا جنگ اخبار میں آخری کالم،پڑھ کر آپ کی آنکھیں نم ہوجائیں گے
ان کی تو 9 بیویاں ہیں اور پھر بھی ۔۔ عرب ممالک میں مرد زیادہ شادیاں کیوں کرتے ہیں؟ جانیں کچھ دلچسپ معلومات
نئے پلان پر عملدرآمد شروع ۔۔۔2007کی طرح نوازشریف کی واپسی کی راہ ہموار۔۔۔آئندہ کچھ دنوں میں کیا ہونےوالاہے؟ ایسا دعویٰ کہ جس سے ن لیگی خوش ہو جائیں گے

Copyright © 2020 Pakistan News Network. All Rights Reserved