[horizontal_news id="2" category="پاکستان" scroll_speed="0.05"]

15تاریخ ۔۔عوام کی ہو ش اڑانے کا دن ۔پٹرول کی قیمت میں 8روپے اضافہ؟عوام کیلئے بری خبر

15تاریخ ۔۔عوام کی ہو ش اڑانے کا

دن ۔پٹرول کی قیمت میں 8روپے اضافہ؟عوام کیلئے بری خبر اسلام آباد (نیوز ڈیسک )عمران خان حکومت میں پٹرول بے لگام ہو گیا ، ہر پندرہ دن بعد سرکش گھوڑے کی طرح دوڑ ہے کہ ختم ہونے کا نام ہی نہیں لے رہی ، 16اکتوبر کو ایک بار پھر پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافے کا امکان۔ تفصیلات کے مطابق 16 اکتوبر سے ملک بھر میں 5 سے 8 روپے پیٹرول مہنگا ہونے کا امکان ظاہر کیا گیا ہے ۔ ذرائع کا اس حوالے سے کہنا ہے کہ 16 اکتوبر کو پٹرول کی قیمتوں میں ممکنہ طور پرمندرجہ بالا تبدیلی کی جائے گی ۔ دوسری جانب گڈزٹرانسپورٹ ایسوسی ایشن نے

پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافے کیخلاف پہیہ جام ہڑتال کردی، حکومت نے وعدہ کیا تھا پٹرول ڈیزل کی قیمتیں 40 پر لے کرآئیں گے،مطالبہ ہے کہ پٹرول اور ڈیزل کی قیمتیں 85 روپے کی سطح پر واپس لائی جائیں۔مطالبات نہ مانے گئے تو ہڑتال کا دائرہ پورے تک پھیلا دیں گے۔تفصیلات کے مطابق آل گڈزٹرانسپورٹ خیبرپختونخواہ نے بھی آج پہیہ جام ہڑتال کی ہے، چھوٹی بڑی گاڑیاں جگہ جگہ کھڑی کردی گئیں، ٹرانسپوٹرز نے کہا کہ 2018 میں پٹرولیم مصنوعات کی قیمت 85 روپے تک تھی، مطالبہ ہے پٹرول اور ڈیزل کی قیمتیں اسی سطح پر واپس لائی جائیں، حکومت نے وعدہ کیا تھا کہ پٹرول ڈیزل کی قیمتیں چالیس پر لے کر آئیں گے۔آل گڈز ٹرانسپورٹ کے جنرل سیکرٹری سکندر خان کا کہنا ہے کہ ہمارے احتجاج کو آج تین دن ہوگئے ہیں لیکن حکومت نے تاحال

رابطہ نہیں کیا، ہم اپنا احتجاج جاری رکھیں گے۔اگر ہمارا مطالبات نہ مانے گئے تو ہڑتال کا دائرہ پورے تک پھیلا دیں گے۔ دوسری جانب آل پاکستان گڈز ٹرانسپورٹ اونرز ایسوسی ایشن لاہور ڈویژن کے عہدیداران چوہدری عاطف گجر، چوہدری گل شیر وڑائچ ، چوہدری بشارت وڑائچ ، ماجد زمان اعوان ، چوہدری مزمل حسین ، حاجی امتیاز ، حاجی ظفر، چوہدری اعجاز گجر نے اپنے مشترکہ بیان میں کہا کہ مہنگا ئی عوام کیلئے کورونا سے زیادہ خطر ناک ثابت ہورہی ہے،پٹرول کے بعد بجلی کی قیمتو ں میں اضا فہ عوام کو خودکشیاں اور معا شی پہیہ جام کرنے کا سبب بنے گا، ٹائر مہنگے ، پٹرول، ڈیزل مہنگا، ٹیکسوں کی بھرمار کے باوجود موجودہ حکومت معیشت سمیت ہر محاذ پر ناکام ہو چکی ہے۔انہوں نے کہا کہ بجلی، گیس، پٹرول اور ٹیکس ریٹ کی موجودہ سطح پر کاروبار چل سکتا ہے نہ ہی غریب کا گھر چلانے کے قابل رہا ہے، تحریک انصاف حکومت قوم کی حالت پر رحم کھائے اور آئے روز عوام پر مہنگائی بم بر سانے سے باز آ جائے۔ انہوں نے کہا کہ ہم آئین اور قانون کی حکمرانی کیلئے ملک بھر سے اوورلوڈنگ کے خاتمے کیلئے آواز اٹھا رہے ہیں مگر بدقسمتی سے عدالتی فیصلے کے باجود ریاستی ادارے اوور لوڈنگ کے جن کو قابوکر نے میں ہر جگہ ناکام ہو چکے ہیں، ہم حکومت وقت سے مطا لبہ کر تے ہیں کہ قومی شاہراہوں کو بچانے کیلئے اوورلوڈنگ کے خاتمے کیلئے کردار ادا کرے، اوور لوڈنگ قومی شاہراہو ں کو نقصان پہنچانے کے ساتھ حادثات کا سبب بن کرکئی گھرانوں کے چراغ گل کرچکی ہے۔



اس وقت سب سے زیادہ مقبول خبریں


تازہ ترین خبریں
نیا وزیراعلیٰ بلوچستان کون ہوگا؟ اہم ترین نام پر اتفاق کر لیا گیا
وزیراعلیٰ بلوچستان کے بعد ایک اور بڑا استعفیٰ ۔۔ وزیراعظم کے قریبی ساتھ اور اہم رہنما نے عہدہ چھوڑ دیا۔۔ بڑی خبر
نااہلی یا پھر ۔۔۔؟ سپریم کورٹ  کے حکم پر وزیراعلیٰ سندھ پیش۔۔ مراد علی شاہ کے حوالے سے بڑی خبر
وہ پاکستانی جنہیں آج بڑی خوشخبری ملے گی اور کن پاکستانیوں کو آج بری خبر ملنے والی ہے ؟ ستاروں کی چال آج کیا کہتی ہے جان لیں ؟ 
قومی ٹیم کی جیت۔۔وزیراعظم نے اہم پیغام جاری کردیا
پاکستانیوں کیلئے زبردست خوشخبری، آج پاکستان اور روس کے مابین کیا کام ہونے جا رہا ہے؟ بڑی خبر

خصوصی فیچرز
توبہ، استغفراللہ،وہ عورتیں جن کی نماز ہرگزقبول نہیں ہوتی،سبق آموز تحریر
انتہائی آسان وظیفہ جس کے پڑھنے سے انشااللہ رزق کی تنگی ختم اور کاروبار اتنا پھیلے گا کہ سنبھالنے سے نہیں سنبھلے گا
بیشک میرا اللہ سب کا بادشاہ ، جرمنی جیسے غیر مسلم ملک نے گھٹنے ٹیک دیے ، اسلام کےحوالے سے حکومتی سطح پر بڑا اعلان کر دیا گیا
میرا رب کبھی مجھے تنہا نہیں چھوڑے گا، ڈاکٹر عبدالقدیر خان کا جنگ اخبار میں آخری کالم،پڑھ کر آپ کی آنکھیں نم ہوجائیں گے
ان کی تو 9 بیویاں ہیں اور پھر بھی ۔۔ عرب ممالک میں مرد زیادہ شادیاں کیوں کرتے ہیں؟ جانیں کچھ دلچسپ معلومات
نئے پلان پر عملدرآمد شروع ۔۔۔2007کی طرح نوازشریف کی واپسی کی راہ ہموار۔۔۔آئندہ کچھ دنوں میں کیا ہونےوالاہے؟ ایسا دعویٰ کہ جس سے ن لیگی خوش ہو جائیں گے

Copyright © 2020 Pakistan News Network. All Rights Reserved