[horizontal_news id="2" category="پاکستان" scroll_speed="0.05"]

آریان خان چھاپے کے وقت کروز پر تھے ہی نہیں، اسے کہاں سے گرفتار کیاگیا،نئے انکشافات نے تہلکہ مچادیا،شاہ رخ بھی ہکا بکا

ممبئی(نیوز ڈیسک)آریان خان کے

وکیل امیت ڈیسائی نے اپنے موکل کی چھاپے کے وقت کروز پر موجودگی کے الزام کو جھوٹ قرار دیدیا۔ خصوصی این ڈی پی ایس کورٹ میں آریان خان کی درخواست ضمانت کی سماعت کے دوران امیت ڈیسائی نے کہا کہ آریان خان کروز پر تھے ہی نہیں، یہ الزام جھوٹ ہے۔ نہوں نے کہا کہ آریان خان اس کروز پر تھے ہی نہیں، جس پر نارکوٹکس کنٹرول بیورو (این سی بی) نے 2 اکتوبر کو چھاپہ مارا تھا۔امیت ڈیسائی نے عدالت کے روبرو کہا کہ میرے موکل کو کروز پر جانے سے پہلے ہی گرفتار کرلیا گیا تھا، آریان خان اور ارباز مرچنٹ جب انٹری گیٹ پر پہنچے تو این

سی بی کا چھاپہ پہلے سے ہی جاری تھا، این سی بی کو میرے موکل سے کچھ بھی برآمد نہیں ہوا۔نارکوٹکس کنٹرول بیورو کے وکیل نے عدالت میں جرح کرتے ہوئے کہا کہ آریان خان اپنے ہوش و حواس میں وہاں گئے، آریان خان اور ارباز مرچنٹ ایک دوسرے کو 10 سال سے جانتے ہیں، ارباز جو منشیات اپنے ساتھ لایا تھا وہ ان ہی کے استعمال کے لیے تھی، این سی بی کو ایک یا دو افراد سے کچھ لینا دینا نہیں، اصل بات پورے گروہ کی ہے اور یہ اس پارٹی میں تھے۔آریان خان کے وکیل نے جوابی دلیل دیتے ہوئے کہا کہ میرے موکل کے خلاف وہاں ہونے اور منشیات کے استعمال کا مقدمہ ہے جبکہ اس کے پاس نقدی تھی نہ ہی اس کا خریداری کا کوئی منصوبہ تھا اور نہ ہی اس کے پاس منشیات بیچنے یا استعمال کرنے کے لیے تھی اور نہ آریان خان کا اُن سے

کوئی تعلق ثابت ہوا، جن سے منشیات ملی یا جو ریمانڈ پر ہیں۔امیت ڈیسائی نے مزید کہا کہ این سی بی نے اس معاملے میں بہت سے لوگوں کو پکڑا ہے یہ اچھا کام ہے لیکن اس کا مطلب یہ تھوڑی ہے کہ انہیں بھی حراست میں رکھا جائے جو رہائی کے حقدار ہیں۔بدھ کو سماعت کے دوران این سی بی نے آریان خان کی درخواست ضمانت کی بھرپور مخالفت کی اور اس کا تعلق غیر قانونی منشیات کے گروپ سے جوڑنے کی کوشش کی۔این سی بی نے عدالت کو بتایا کہ کروز سے ملی منشیات کی مقدار بے شک تھوڑی ہے لیکن اب تک کی تحقیقات سے پتا چلا ہے کہ آریان خان غیر قانونی منشیات سےجڑے گروہ کا حصہ ہے۔امیت ڈیسائی نے کہا کہ این سی بی نے آریان خان کے خلاف انتہائی سنجیدہ نوعیت کی اصلاح استعمال کی ہے، مجھے شک نہیں یہ جانتے ہیں

این ڈی پی ایس ایکٹ میں غیر قانونی اسمگلنگ کا مطلب کیا ہے۔آریان خان کے وکیل نے این سی بی کے الزام پر کہا کہ جس لڑکے کے پاس سے کچھ برآمد نہیں ہوا اس پر غیر قانونی اسمگلنگ کا الزام مضحکہ خیز اور جھوٹا ہے۔امیت ڈیسائی نے اپنے دلائل کے دوران کہا کہ یہ کچھ چھوٹے بچے ہیں، کئی ممالک میں منشیات کی یہ اقسام قانونی ہیں، ضمانت کیلئے مزید تاخیر نہ کی جائے، ان کے لیے اس معاملے کو مزید بدتر نہ بنائیں، یہ بہت تکلیف اٹھا چکے، انہوں نے اس معاملے میں سبق سیکھ لیا ہے۔آریان خان کے وکیل نے یہ بھی کہا کہ یہ منشیات فروش ہیں نہ ہی کسی گروپ کا حصہ اور نہ ہی اسمگلر ہیں، ہم بطور ایک ملک اصلاحی دور میں ہیں، منشیات کے استعمال کی جو سزا پہلے 5 سال تھی اب 2021 میں وہ ایک سال کردی گئی ہے۔منشیات کیس میں آریان خان کے وکیل مانی شندے تھے لیکن شاہ رخ خان نے اپنے ساتھی اداکار سلمان خان کے مشورے پر ان کی جگہ امیت ڈیسائی کو اپنے صاحبزادے کا وکیل مقرر کیا ہے۔



اس وقت سب سے زیادہ مقبول خبریں


تازہ ترین خبریں
غرور کا سر نیچا ، میچ سے قبل اکشے کمار اور وویک اوبرائے نے پاکستان کیخلاف کیا بات کی تھی اور جب پاکستان میچ جیتنے لگا تو انہوں نے کیا کام کیا ؟ فواد چوہدری نے آنکھوں دیکھا حال بتا دیا
کورونا ویکسین کےفوا ئد سے متعلق حیران کن تحقیق سامنے آگئی۔۔جنہوں نے ویکسین نہیں لگوائی وہ فوری یہ خبر پڑھ لیں!
ان تمام پاکستانیوں کو ایک تنخواہ کے برابر الائونس دے دیا جائے، حکومت نے عوام کو زبردست خوشخبری سنا دی
74 سالوں میں پاکستان کی تاریخی فتح، پاکستانیوں کو قومی چھٹی دی جا رہی ہے؟ جانیں
شہباز شریف یا مریم نواز، ن لیگ کی جانب سے اگلا وزیراعظم کون ہو گا؟صحافیوں کے سوال پر شہباز شریف کا حیران کن رد عمل
بھارت کیخلاف پاکستان کی جیت، تعطیل کا اعلان کر دیا گیا، نوٹیفکیشن جاری

خصوصی فیچرز
توبہ، استغفراللہ،وہ عورتیں جن کی نماز ہرگزقبول نہیں ہوتی،سبق آموز تحریر
انتہائی آسان وظیفہ جس کے پڑھنے سے انشااللہ رزق کی تنگی ختم اور کاروبار اتنا پھیلے گا کہ سنبھالنے سے نہیں سنبھلے گا
بیشک میرا اللہ سب کا بادشاہ ، جرمنی جیسے غیر مسلم ملک نے گھٹنے ٹیک دیے ، اسلام کےحوالے سے حکومتی سطح پر بڑا اعلان کر دیا گیا
میرا رب کبھی مجھے تنہا نہیں چھوڑے گا، ڈاکٹر عبدالقدیر خان کا جنگ اخبار میں آخری کالم،پڑھ کر آپ کی آنکھیں نم ہوجائیں گے
ان کی تو 9 بیویاں ہیں اور پھر بھی ۔۔ عرب ممالک میں مرد زیادہ شادیاں کیوں کرتے ہیں؟ جانیں کچھ دلچسپ معلومات
نئے پلان پر عملدرآمد شروع ۔۔۔2007کی طرح نوازشریف کی واپسی کی راہ ہموار۔۔۔آئندہ کچھ دنوں میں کیا ہونےوالاہے؟ ایسا دعویٰ کہ جس سے ن لیگی خوش ہو جائیں گے

Copyright © 2020 Pakistan News Network. All Rights Reserved