[horizontal_news id="2" category="پاکستان" scroll_speed="0.05"]

کونسے سرکاری ملازمین کے بچوں کو سرکاری نوکریاں ملیں گی۔۔ سپریم کورٹ سے بڑی خبر

ویب ڈیسک(نیوز ڈیسک) 2005 سے پہلے

انتقال کرنے والے سرکاری ملازمین کے بچوں پر وزیراعظم پیکج لاگو نہیں ہوتا ۔دوران سروس انتقال کرنے والے ملازمین کے بچوں کو نوکری دینے سے متعلق سپریم کورٹ نے اہم فیصلہ کردیا۔عدالت نے قراردیا کہ سرکاری ملازمت کے اہل وہی بچے ہونگے جن کے والد کا انتقال 2005 کے بعد ہوا۔ تفصیلات کے مطابق دوران ملازمت فوت ہوجانے والے وفاقی وزارتِ تعلیم کے لعل محمد کے بیٹے سراج محمد کی اپنے والد کی جگہ بھرتی ہونے کی درخواست پر سپریم کورٹ میں سماعت ہوئی۔ چیف جسٹس نے ریمارکس دیئے کہ سرکاری دفاتر وراثت میں ملنے والی چیز تو نہیں، اس طرح

نوکریاں دینے سے میرٹ کا مکمل خاتمہ ہوتا ہے۔ایسا نہیں ہو سکتا کہ باپ کا انتقال ہو تو بیٹا بھرتی ہو جائے۔ چیف جسٹس گلزار احمد کی سربراہی میں تین رکنی بنچ نے سماعت کی سراج محمد کی درخواست پر سماعت کی ہے۔ درخواست گزار سراج محمد نے کہا کہ اپنے والد کی جگہ بھرتی ہونے کی درخواست دی جو وفاقی وزارت تعلیم نے مسترد کردی۔ سراج محمد کے والد لعل محمد 2000

میں دوران سروس انتقال کر گئے تھے۔ عدالت نے ریمارکس دیئے کہ سال 2005 سے پہلے انتقال کرنے والے سرکاری ملازمین کے بچوں پر وزیراعظم پیکج لاگو نہیں ہوتا۔ جسٹس مظہر عالم میاں خیل نے کہا کہ ابتدائی طور پر یہ قانون پولیس اور دیگر شہداء کیلئے تھا۔ درخواست گزار سراج محمد نے کہا کہ جان کی قربانی تو سب کی برابر ہوتی ہے 2005 سے پہلے کی ہو یا بعد کی۔ایڈیشنل اٹارنی جنرل نے عدالت کو بتایا کہ وزیراعظم پیکج کا اطلاق 2005 سے ہوتا ہے۔ چیف جسٹس نے کہا کہ باپ کی جگہ بیٹے کو نوکری دینے کا قانون ہی عجیب و غریب ہے، سرکاری دفاتر وراثت میں ملنے والی چیز تو نہیں۔ اس طرح نوکریاں دینے سے میرٹ کا مکمل خاتمہ ہوتا ہے۔ معزز جج نے کہا ایسا نہیں ہو سکتا کہ باپ کا انتقال ہو تو بیٹا بھرتی ہو جائے۔ کم آمدن والے ملازمین کیلئے قانون بنا تھا لیکن بھرتی افسران کے بچے ہوتے ہیں۔ چیف جسٹس نے ریمارکس دیئے اے ایس آئی کا بیٹا کہتا ہے ڈائریکٹ ڈی ایس پی بھرتی کرو۔ عدالت نے پشاور ہائیکورٹ کا فیصلہ کالعدم قرار دے دیا۔



اس وقت سب سے زیادہ مقبول خبریں


تازہ ترین خبریں
نیا وزیراعلیٰ بلوچستان کون ہوگا؟ اہم ترین نام پر اتفاق کر لیا گیا
وزیراعلیٰ بلوچستان کے بعد ایک اور بڑا استعفیٰ ۔۔ وزیراعظم کے قریبی ساتھ اور اہم رہنما نے عہدہ چھوڑ دیا۔۔ بڑی خبر
نااہلی یا پھر ۔۔۔؟ سپریم کورٹ  کے حکم پر وزیراعلیٰ سندھ پیش۔۔ مراد علی شاہ کے حوالے سے بڑی خبر
وہ پاکستانی جنہیں آج بڑی خوشخبری ملے گی اور کن پاکستانیوں کو آج بری خبر ملنے والی ہے ؟ ستاروں کی چال آج کیا کہتی ہے جان لیں ؟ 
قومی ٹیم کی جیت۔۔وزیراعظم نے اہم پیغام جاری کردیا
پاکستانیوں کیلئے زبردست خوشخبری، آج پاکستان اور روس کے مابین کیا کام ہونے جا رہا ہے؟ بڑی خبر

خصوصی فیچرز
توبہ، استغفراللہ،وہ عورتیں جن کی نماز ہرگزقبول نہیں ہوتی،سبق آموز تحریر
انتہائی آسان وظیفہ جس کے پڑھنے سے انشااللہ رزق کی تنگی ختم اور کاروبار اتنا پھیلے گا کہ سنبھالنے سے نہیں سنبھلے گا
بیشک میرا اللہ سب کا بادشاہ ، جرمنی جیسے غیر مسلم ملک نے گھٹنے ٹیک دیے ، اسلام کےحوالے سے حکومتی سطح پر بڑا اعلان کر دیا گیا
میرا رب کبھی مجھے تنہا نہیں چھوڑے گا، ڈاکٹر عبدالقدیر خان کا جنگ اخبار میں آخری کالم،پڑھ کر آپ کی آنکھیں نم ہوجائیں گے
ان کی تو 9 بیویاں ہیں اور پھر بھی ۔۔ عرب ممالک میں مرد زیادہ شادیاں کیوں کرتے ہیں؟ جانیں کچھ دلچسپ معلومات
نئے پلان پر عملدرآمد شروع ۔۔۔2007کی طرح نوازشریف کی واپسی کی راہ ہموار۔۔۔آئندہ کچھ دنوں میں کیا ہونےوالاہے؟ ایسا دعویٰ کہ جس سے ن لیگی خوش ہو جائیں گے

Copyright © 2020 Pakistan News Network. All Rights Reserved