سام سانگ کا 3فولڈنگ والا موبائل۔۔ موبائل کے شوقین افراد کیلئے شاندارخوشخبری

سام سانگ کا 3فولڈنگ والا موبائل۔۔

موبائل کے شوقین افراد کیلئے شاندارخوشخبری سیؤل (نیوز ڈیسک)سام سنگ، اوپو اور ہواوے کے فولڈنگ فون ابھی عام بھی نہیں ہوئے ہیں کہ سام سنگ نے ٹرپل فولڈنگ فون پر کام شروع کردیا ہے۔ اس ضمن میں تین اسکرین کو کسی کاغذ کی طرح تہہ کرکے ایک عام جسامت کے فون میں تبدیل کیا جاسکے گا۔اس برس جون میں سام سنگ نے ٹرپل فولڈ فون کے حقِ ملکیت (پیٹنٹ) کی درخواست دائر کی تھی۔ اس کے بعد ورلڈ انٹیلیکچوئل پراپرٹی آرگنائزیشن) ڈبلیو آئی پی او کی ویب سائٹ پر پیٹنٹ کے بعض خاکے بھی نمایاں کئے گئے ہیں۔ ان خاکوں کی مدد سے لیٹس گو ڈجیٹل

نامی ویب سائٹ نے سام سنگ ٹرپل فولڈ کی ایک تصوراتی شکل پیش کی ہے۔ اس فون میں تین الگ الگ اسکرین ہوں گے جو کھلنے پر ایک وسیع ڈسپلے ظاہر کریں گے۔ تاہم ایک حصہ اندر کی جانب اور دوسرا باہر کی جانب فولڈ ہوگا یعنی زیڈ کی شکل اختیار کرے گا۔تہہ ہوجانے کے بعد اس کی جسامت عام فون کی طرح رہ جائے گی اور کھلنے پریہ ایک بڑا ٹیبلٹ بن جائے گا ۔ پیٹنٹ کے مطابق ایک مکمل ڈسپلے پشت پر بھی بنایا گیا ہے جبکہ ایچ ڈی ایم آئی کنیکٹر بھی موجود ہوگا۔ اسکرین کی پشت پر موجود ڈسپلے کی کوئی معلومات نہیں دی گئ ہے کہ یہ ڈسپلے محض

علامتی ہوگا یا چوتھا اسکرین ہوگا جس پر سیلفیاں لینے میں مدد مل سکے۔تاہم ڈیزائن کے مطابق چار ایم پی سیلفی کیمرہ اور ساتھ ہی فنگرپرنٹ سینسر کو بہت خفیہ انداز میں مرکزی اسکرین کے اندر چھپایا جائے گا۔سام سنگ کے مطابق فولڈنگ فون میں اینٹینا اندر کی جانب ہوتا ہے جس سے کمیونکیشن کے مسائل پیدا ہوتے ہیں اور یہ اعتراف بہت معنی رکھتا ہے۔ ان تمام باتوں کے باوجود اب بھی سام سنگ فولڈ ہونے والے اسمارٹ فون کی دوڑ میں سب سے آگے ہیں۔

دلچسپ و عجیب
اس تصویر میں 2 تیندوے موجود ہیں جن میں سے ایک نظر آرہا ہے مگر کیا آپ دوسرے کو دیکھ سکتے ہیں،بتانے والے کو نقد انعام ملے گا
ظلم کی انتہا۔۔۔داماد نے جہیز کا بیڈ چند دن میں ہی توڑ ڈالا،دلہن کا باپ کیس لے کر عدالت پہنچ گیا
2 سر اور 4 آنکھوں والا بچھڑا،ویڈیو دیکھ کر آپ بھی کہہ اٹھیں گے۔۔سبحان اللہ۔۔۔
گھر سے باہر نہ نکلیں ۔۔چڑھتے چاند کی تاریخوں میں کون سے خطرناک جانور کے حملے بڑھ جاتے ہیں ۔۔؟تحقیق نے تہلکہ مچادیا
اسی میں کوئی بہتری ھو گی ،ایک دفعہ بادشاہ کی انگلی کٹ گئی تووزیر نے کہا اس میں اللہ کی ضرور کوی بہتری ھوگی بادشاہ کو بہت غصہ آیا کہ
وہ سہاگ رات نہیں قیامت کی رات تھی، شادی کی پہلی رات میرے ساتھ کیاہوا؟معروف اداکارہ بتاتے ہوئے رو پڑیں
موجیں ہی لگ گئیں ۔۔کورونا نے دنیا کے امیر ترین افراد کو مزید امیر بنادیا
100 سال سے ایک شیشے میں بند یہ لڑکی کون ہے؟ جانیئے 3 ایسے لوگوں کے بارے میں اہم معلومات جن کو شیشے کے باکس میں بند کر دیا گیا