وفاقی کابینہ کا اجلاس ۔۔ ملک میں لاک ڈاؤن کے حوالے سے بڑا فیصلہ۔۔ اعلان بھی کردیاگیا

وفاقی کابینہ کا اجلاس ۔۔

ملک میں لاک ڈاؤن کے حوالے سے بڑا فیصلہ۔۔ اعلان بھی کردیاگیا اسلام آباد(نیوز ڈیسک) وفاقی کابینہ نے کورونا اومیکرون کی اس نئی لہر میں لاک ڈاؤن نہ لگانے اور تعلیمی ادارے بند نہ کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔یہ بات وزیر اطلاعات فواد حسین چوہدری نے اسلام آباد میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہی۔ انہوں نے کہا کہ کورونا وائرس کی اس پانچویں لہر پر ملک میں لاک ڈاؤن نہیں لگائیں گے اور نہ ہی تعلیمی ادارے بند کریں گے البتہ صورتحال کو انتہائی باریک بینی سے مانیٹر کر رہے ہیں۔وزیر اطلاعات نے کہا کہ شہباز شریف کی شخصی ضمانت پر نواز شریف باہر گئے،

نواز شریف کا باہر جانا مکمل فراڈ تھا، نواز شریف نے 17 ماہ سے علاج نہیں کرایا، وہ ملک سے فراڈ کے ذریعے نکلے ہیں۔انہوں نے کہا کہ پنجاب حکومت نے نواز شریف کی صحت کی رپورٹس مسترد کردیں، نواز شریف کے باہر بھیجنے کے فراڈ کے ذمہ دار شہباز شریف ہیں اور شہباز شریف کی لاہور ہائی کورٹ طلبی پر درخواست دی جائے گی۔فواد چوہدری نے کہا کہ سانحہ

مری میں تقریباً 22 افراد جان کی بازی ہار گئے، مری میں 5 گاڑیوں کے ساتھ واقعات پیش آئے، اموات کاربن مونو آکسائیڈ کی وجہ سے ہوئیں، وزیراعظم نے اس سانحے پر گہرے دکھ اور رنج وغم کا اظہار کیاہے۔وزیر اطلاعات نے کہا کہ وزارت داخلہ کے مطابق ایک لاکھ 64 ہزار گاڑیاں مری میں داخل ہوئیں، ہم نے 13 نئے سیاحتی مقامات متعارف کرائے، ملک میں سیاحت کے بے پناہ مواقع ہیں، کالام، ناران، سوات اور دیگرمقامات پر سیاحوں کا رش ہے۔

دلچسپ و عجیب
اس تصویر میں 2 تیندوے موجود ہیں جن میں سے ایک نظر آرہا ہے مگر کیا آپ دوسرے کو دیکھ سکتے ہیں،بتانے والے کو نقد انعام ملے گا
ظلم کی انتہا۔۔۔داماد نے جہیز کا بیڈ چند دن میں ہی توڑ ڈالا،دلہن کا باپ کیس لے کر عدالت پہنچ گیا
2 سر اور 4 آنکھوں والا بچھڑا،ویڈیو دیکھ کر آپ بھی کہہ اٹھیں گے۔۔سبحان اللہ۔۔۔
گھر سے باہر نہ نکلیں ۔۔چڑھتے چاند کی تاریخوں میں کون سے خطرناک جانور کے حملے بڑھ جاتے ہیں ۔۔؟تحقیق نے تہلکہ مچادیا
اسی میں کوئی بہتری ھو گی ،ایک دفعہ بادشاہ کی انگلی کٹ گئی تووزیر نے کہا اس میں اللہ کی ضرور کوی بہتری ھوگی بادشاہ کو بہت غصہ آیا کہ
وہ سہاگ رات نہیں قیامت کی رات تھی، شادی کی پہلی رات میرے ساتھ کیاہوا؟معروف اداکارہ بتاتے ہوئے رو پڑیں
موجیں ہی لگ گئیں ۔۔کورونا نے دنیا کے امیر ترین افراد کو مزید امیر بنادیا
100 سال سے ایک شیشے میں بند یہ لڑکی کون ہے؟ جانیئے 3 ایسے لوگوں کے بارے میں اہم معلومات جن کو شیشے کے باکس میں بند کر دیا گیا