اومیکرون نے تباہی مچا دی، سرکاری دفاتر تاحکم ثانی بند کرنے کا فیصلہ،عوام کیلئے بڑی خبر

اومیکرون نے تباہی مچا دی

، سرکاری دفاتر تاحکم ثانی بند کرنے کا فیصلہ،عوام کیلئے بڑی خبر نئی دہلی (نیوز ڈیسک)بھارت میں کورونا کے نئے وائرس’اومی کرون ‘نے تباہی پھیلا دی ،دہلی میں گذشتہ 24گھنٹوں میں اومی کرون کے 19ہزار ایک سو 66نئے کیسز سامنے آنے کے بعد دہلی آفات انتظامیہ اتھارٹی (ڈی ڈی ایم اے) نے دارالحکومت کے تمام نجی دفاتر کو تاحکم ثانی بند کرنے کا حکم جاری کردیا ہے ۔بھارتی نجی ٹی وی کے مطابق ڈی ڈی ایم اے نے نئی گائیڈ لائن جاری کرتے ہوئے کہا ہے کہ ضروری خدمات سے وابستہ ملازمین کو چھوڑ کر سبھی گھر سے کام کریں گے۔ ڈی ڈی ایم اے نے

ا?ج نئی گائڈ لائن جاری کرکے سبھی نجی دفتروں کو اگلے حکم تک فوری اثر سے بند کرنے کےلئے کہا ہے سرکاری دفتروں میں گھر سے کام کرنے کی اجازت پہلے سے ہی ہے ،جبکہ اس سے پہلے 50 فیصد ملازمین کے ساتھ نجی دفتر چلانے کی سہولت تھی،جسے آج سے بند کردیا گیا ہے۔گذشتہ روز ڈی ڈی ایم اے کے اجلاس میں ہوٹلز،ریسٹورانٹس میں بیٹھ کر کھانے پر پابندی لگا دی گئی تھی جبکہ ٹیک اوے اور ہوم ڈلیوری کی اجازت دی گئی ہے۔واضح رہے کہ دہلی میں اومیکرون متاثرین کی شرح 25 فیصد ہے۔دوسری طرف دہلی کے وزیر اعلی اروند کیجریوال نے دہلی کے

لوگوں کو یقین دلایا کہ وہ لاک ڈاون نافذ نہیں کریں گے، عام آدمی پارٹی کی حکومت کورونا کی ہر صورت حال سے نمٹنے کے لیے پوری طرح تیار ہے، ضرورت پڑنے پر ہم 37 ہزار بیڈکے ساتھ 10 سے 11 ہزار آئی سی یو بیڈ تیار کرسکتے ہیں، ہمیں پابندیاں بہت مجبوری میں لگانی پڑتی ہیں لیکن میں یہ یقینی بنانا چاہتا ہوں کہ جتنی جلدی ممکن ہو، ہم پابندیاں ہٹائیں گے اور کم سے کم پابندیاں لگانے کی کوشش کریں گے۔

دلچسپ و عجیب
اس تصویر میں 2 تیندوے موجود ہیں جن میں سے ایک نظر آرہا ہے مگر کیا آپ دوسرے کو دیکھ سکتے ہیں،بتانے والے کو نقد انعام ملے گا
ظلم کی انتہا۔۔۔داماد نے جہیز کا بیڈ چند دن میں ہی توڑ ڈالا،دلہن کا باپ کیس لے کر عدالت پہنچ گیا
2 سر اور 4 آنکھوں والا بچھڑا،ویڈیو دیکھ کر آپ بھی کہہ اٹھیں گے۔۔سبحان اللہ۔۔۔
گھر سے باہر نہ نکلیں ۔۔چڑھتے چاند کی تاریخوں میں کون سے خطرناک جانور کے حملے بڑھ جاتے ہیں ۔۔؟تحقیق نے تہلکہ مچادیا
اسی میں کوئی بہتری ھو گی ،ایک دفعہ بادشاہ کی انگلی کٹ گئی تووزیر نے کہا اس میں اللہ کی ضرور کوی بہتری ھوگی بادشاہ کو بہت غصہ آیا کہ
وہ سہاگ رات نہیں قیامت کی رات تھی، شادی کی پہلی رات میرے ساتھ کیاہوا؟معروف اداکارہ بتاتے ہوئے رو پڑیں
موجیں ہی لگ گئیں ۔۔کورونا نے دنیا کے امیر ترین افراد کو مزید امیر بنادیا
100 سال سے ایک شیشے میں بند یہ لڑکی کون ہے؟ جانیئے 3 ایسے لوگوں کے بارے میں اہم معلومات جن کو شیشے کے باکس میں بند کر دیا گیا