بالی ووڈ پر صف ماتم۔ ۔کورونا کی شکار لتا منگیشکر کے حوالے سے افسوسناک خبر۔۔ مداح سوگ میں ڈوب گئے

لتا منگیشکر کورونا

کیساتھ نمونیا میں بھی مبتلا، آئی سی یو میں داخل ممبئی(نیوز ڈیسک) سُروں کی ملکہ لیجنڈری گلوکارہ لتا منگیشکر کو کورونا کے ساتھ نمونیا کی بھی تشخیص ہوئی ہے گلوکارہ اس وقت انتہائی نگہداشت کے وارڈ میں داخل ہیں۔گزشتہ روز لتا منگیشکر کا کورونا ٹیسٹ مثبت آنے کی خبریں منظر عام پر آئی تھیں جس کے بعد انہیں ممبئی کے بریچ کینڈی اسپتال میں داخل کیا گیا تھا۔ تاہم اب تازہ ترین خبر آئی ہے کہ سُروں کی ملکہ لتا منگیشکر نمونیا میں بھی مبتلا ہیں جس کے بعد انہیں آئی سی

یو (انتہائی نگہداشت) کے وارڈ میں داخل کردیا گیا ہے۔بھارتی میڈیا کے مطابق بریچ کینڈی اسپتال کے ایسوسی ایٹ پروفیسر ڈاکٹر پرتت صمدانی جو پچھلے کئی برسوں سے 92 سالہ گلوکارہ لتا منگیشکر کی دیکھ بھال کررہے ہیں نے تصدیق کی ہے کہ لتا کو ہفتے کی رات اسپتال میں داخل کیا گیا تھا اور وہ نمونیا میں بھی مبتلا ہیں۔دوسری جانب لتا منگیشکر کی بہن اوشا منگیشکر کووڈ پروٹوکولز کے باعث ان سے ملنے اسپتال نہیں جاسکیں تاہم وہ اپنی بہن کے لیے نہایت فکر مند ہیں اور مسلسل

ڈاکٹرز سے رابطے میں ہیں۔اوشا منگیشکر نے میڈیا سے بات کرتے ہوئے بتایا کہ شاید ان کی بہن کو جلد ڈسچارج نہیں کیا جائے گا۔ ڈاکٹرز ان کی عمر کی وجہ سے انہیں مزید ایک یا دو دن اسپتال میں رکھیں گے۔

دلچسپ و عجیب
اس تصویر میں 2 تیندوے موجود ہیں جن میں سے ایک نظر آرہا ہے مگر کیا آپ دوسرے کو دیکھ سکتے ہیں،بتانے والے کو نقد انعام ملے گا
ظلم کی انتہا۔۔۔داماد نے جہیز کا بیڈ چند دن میں ہی توڑ ڈالا،دلہن کا باپ کیس لے کر عدالت پہنچ گیا
2 سر اور 4 آنکھوں والا بچھڑا،ویڈیو دیکھ کر آپ بھی کہہ اٹھیں گے۔۔سبحان اللہ۔۔۔
گھر سے باہر نہ نکلیں ۔۔چڑھتے چاند کی تاریخوں میں کون سے خطرناک جانور کے حملے بڑھ جاتے ہیں ۔۔؟تحقیق نے تہلکہ مچادیا
اسی میں کوئی بہتری ھو گی ،ایک دفعہ بادشاہ کی انگلی کٹ گئی تووزیر نے کہا اس میں اللہ کی ضرور کوی بہتری ھوگی بادشاہ کو بہت غصہ آیا کہ
وہ سہاگ رات نہیں قیامت کی رات تھی، شادی کی پہلی رات میرے ساتھ کیاہوا؟معروف اداکارہ بتاتے ہوئے رو پڑیں
موجیں ہی لگ گئیں ۔۔کورونا نے دنیا کے امیر ترین افراد کو مزید امیر بنادیا
100 سال سے ایک شیشے میں بند یہ لڑکی کون ہے؟ جانیئے 3 ایسے لوگوں کے بارے میں اہم معلومات جن کو شیشے کے باکس میں بند کر دیا گیا