اداکارائیں بڑی عمر کی ہوجائیں تو ان کی شادی کیوں نہیں ہوتی ؟ معروف اداکارہ ایمن خان نے شوبز کی خواتین کو مشورہ دے ڈالا

اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک)

معروف اداکارہ ایمن خان نے شوبز کی خواتین کے رشتہ ازدواج میں منسلک ہونے کے حوالے سے اظہارِ خیال کیا ہے۔حال ہی میں ایمن خان نے ’وائس اوورمین‘ نامی ویب شو میں شرکت کی جہاں انہوں نے سوالات کے مختلف سیگمنٹس میں اپنے جواب دیے۔پروگرام کے ایگ سیگمنٹ میں اداکارہ سے میزبان و ہدایتکار وجاہت رؤف نے سوال کیا کہ کیا تمام اداکاراؤں کو جلد شادی کرلینی چاہیے، کیوں کہ لڑکوں کی تعداد کم ہورہی ہے؟جواب میں ایمن نے ہنستے ہوئے کہا کہ جی ہاں، جب

وقت ہو تو شادی کرلینی چاہیے، مجھے لگتا ہے کہ اگر آپ شادی کرنے میں بہت زیادہ وقت لگادیں تو پھر آپ کی شادی نہیں ہوتی۔ایمن نے بغیر نام لیے انڈسٹری کی غیر شادی شدہ اداکاراؤں کی مثال دیتے ہوئے کہا کہ دیکھیں کتنی ساری اداکارائیں ہیں جن کی شادیاں اب تک نہیں ہوئیں۔میزبان نے سوال کیا کہ اگر آپ کے شوہر منیب رنگے ہاتھوں پکڑے گئے تو کیا کریں گی؟ اس پر ایمن نے جواب دیا کہ اس کی ہی پستول سے اسے گولی مار دوں گی، ساتھ ہی اس لڑکی کو بھی ماردوں گی۔ایمن

خان نے پروگرام کے دوران وزیر داخلہ شیخ رشید کی حسِ مزاح کی تعریف کی، ساتھ ہی ایک اور سوال پر انہوں نے اداکار فیروز خان اور اداکارہ سجل علی کو مشورہ دیا کہ دونوں اداکار دوسروں سے ملاقات کیا کریں، وہ بہت کم دیگر اداکاروں سے ملتے ہیں۔اداکارہ نے یاسر حسین کو دوسروں سے میل جول کم رکھنے کا مشورہ دیا۔

دلچسپ و عجیب
اس تصویر میں 2 تیندوے موجود ہیں جن میں سے ایک نظر آرہا ہے مگر کیا آپ دوسرے کو دیکھ سکتے ہیں،بتانے والے کو نقد انعام ملے گا
ظلم کی انتہا۔۔۔داماد نے جہیز کا بیڈ چند دن میں ہی توڑ ڈالا،دلہن کا باپ کیس لے کر عدالت پہنچ گیا
2 سر اور 4 آنکھوں والا بچھڑا،ویڈیو دیکھ کر آپ بھی کہہ اٹھیں گے۔۔سبحان اللہ۔۔۔
گھر سے باہر نہ نکلیں ۔۔چڑھتے چاند کی تاریخوں میں کون سے خطرناک جانور کے حملے بڑھ جاتے ہیں ۔۔؟تحقیق نے تہلکہ مچادیا
اسی میں کوئی بہتری ھو گی ،ایک دفعہ بادشاہ کی انگلی کٹ گئی تووزیر نے کہا اس میں اللہ کی ضرور کوی بہتری ھوگی بادشاہ کو بہت غصہ آیا کہ
وہ سہاگ رات نہیں قیامت کی رات تھی، شادی کی پہلی رات میرے ساتھ کیاہوا؟معروف اداکارہ بتاتے ہوئے رو پڑیں
موجیں ہی لگ گئیں ۔۔کورونا نے دنیا کے امیر ترین افراد کو مزید امیر بنادیا
100 سال سے ایک شیشے میں بند یہ لڑکی کون ہے؟ جانیئے 3 ایسے لوگوں کے بارے میں اہم معلومات جن کو شیشے کے باکس میں بند کر دیا گیا