حکومت لڑکھڑا گئی ، کتنے وزرا اور اراکین اسمبلی نے استعفے دینے کا فیصلہ کر لیا؟فروری میں انتخابات کا امکان

نئی دہلی(مانیٹرنگ ڈیسک)

بھارتی ریاست اترپردیش میں 24 گھنٹوں میں دوسرے وزیر نے بھی حکمراں جماعت بھارتیہ جنتا پارٹی چھوڑنے کا اعلان کردیا۔بھارتی میڈیا کے مطابق اترپردیش کے 11 اضلاع کی 58 نشستوں پر انتخابات 10 فروری کو ہونے جا رہے ہیں تاہم اس سے قبل ہی ارکان اسمبلی کی ایک پارٹی سے دوسری پارٹی میں جانے اور روٹھنے منانے کا سلسلہ شروع ہوگیا۔گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران مودی سرکار کی نفرت آمیز، متعصبانہ اور اقلیت مخالف پالیسیوں کے باعث دو وزرا اور 3 ارکان اسمبلی پارٹی

چھوڑنے کا اعلان کرچکے ہیں۔تازہ استعفیٰ ریاست اترپردیش کے وزیر محنت سوامی پرساد موریا کا آیا ہے جنھوں نے وزارت اور پارٹی چھوڑ کر سماج وادی پارٹی میں شمولیت حاصل کرلی اور بی جے پی پر دلتوں کو نظرانداز کرنے کا الزام عائد کیا ہے۔سوامی پرساد کے بعد بھارتیہ جنتا پارٹی کو خیر باد کہنے والے دوسرے وزیر ڈارا سنگھ ہیں۔ وہ جنگلات اور ماحولیات کے وزیر تھے۔قبل ازیں حکمراں جماعت بھارتیہ جنتا پارٹی کے ارکان اسمبلی روشن لال ورما، بریجیش پراجاپتی اور بھگوتی

ساگر نے پارٹی سے اپنی راہیں جدا کرلی ہیں۔حکمراں جماعت کے مستعفی ارکان نے اپنے وزیراعلیٰ یوگی آدتیہ ناتھ پر اقلیتوں کے خلاف زہریلی تقریریں کرنے اور انھیں نظرانداز کرنے کا الزام بھی عائد کیا ہے۔واضح رہے کہ بھارت میں گجرات کے قصاب نریندر مودی کے برسراقتدار آنے کے بعد سے اقلیتوں پر عرصہ حیات تنگ کردیا گیا ہے اور گاؤ ماتا کی حفاظت کے نام اقلیتوں کو قتل کردینا عام بات ہوگئی ہے۔

دلچسپ و عجیب
اس تصویر میں 2 تیندوے موجود ہیں جن میں سے ایک نظر آرہا ہے مگر کیا آپ دوسرے کو دیکھ سکتے ہیں،بتانے والے کو نقد انعام ملے گا
ظلم کی انتہا۔۔۔داماد نے جہیز کا بیڈ چند دن میں ہی توڑ ڈالا،دلہن کا باپ کیس لے کر عدالت پہنچ گیا
2 سر اور 4 آنکھوں والا بچھڑا،ویڈیو دیکھ کر آپ بھی کہہ اٹھیں گے۔۔سبحان اللہ۔۔۔
گھر سے باہر نہ نکلیں ۔۔چڑھتے چاند کی تاریخوں میں کون سے خطرناک جانور کے حملے بڑھ جاتے ہیں ۔۔؟تحقیق نے تہلکہ مچادیا
اسی میں کوئی بہتری ھو گی ،ایک دفعہ بادشاہ کی انگلی کٹ گئی تووزیر نے کہا اس میں اللہ کی ضرور کوی بہتری ھوگی بادشاہ کو بہت غصہ آیا کہ
وہ سہاگ رات نہیں قیامت کی رات تھی، شادی کی پہلی رات میرے ساتھ کیاہوا؟معروف اداکارہ بتاتے ہوئے رو پڑیں
موجیں ہی لگ گئیں ۔۔کورونا نے دنیا کے امیر ترین افراد کو مزید امیر بنادیا
100 سال سے ایک شیشے میں بند یہ لڑکی کون ہے؟ جانیئے 3 ایسے لوگوں کے بارے میں اہم معلومات جن کو شیشے کے باکس میں بند کر دیا گیا