پی ایس ایل 7کا آفیشل ترانہ کون گائےگا،پی سی بی نے اعلان کردیا

پی ایس ایل 7کا آفیشل ترانہ کون

گائےگا،پی سی بی نے اعلان کردیا لاہور(نیوز ڈیسک)پاکستان کے معروف گلوکار عاطف اسلم اور گلوکارہ آئمہ بیگ پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) کے ساتویں ایڈیشن کے آفیشل ترانے میں اپنی آواز کا جادو جگائیں گے جبکہ موسیقار عبداللہ صدیقی نے اس ترانے کو کمپوز کیا ہے۔پی سی بی کی جانب سے جاری بیان کے مطابق یہ
آفیشل ترانہ آئندہ ہفتے ریلیز کیا جائے گااور ایونٹ سے قبل اور میچز کے دوران وینیوز پر بجایا جاتا رہے گا۔پی سی بی کے مطابق یہ ترانہ پی ایس ایل 7 کے

انعقاد پر شائقینِ کرکٹ کے جوش و جذبہ کی عکاسی کرتا ہے اور پاکستان سمیت دنیا بھر کو درپیش کووڈ 19 کی اس غیرمعمولی صورتحال کے دوران شائقینِ کرکٹ کیلئے تفریح کا باعث بنے گا۔یہ پہلا موقع ہوگا کہ عاطف اسلم پاکستان سپر لیگ کا آفیشل ترانہ گنگنائیں گے جبکہ آئمہ بیگ نے گزشتہ ایڈیشن کا آفیشل ترانہ “گروو

میرا” بھی گنگنایا تھا۔نغمے کے پروڈیوسر عبداللہ صدیقی کا کہنا ہے کہ پی ایس ایل کا ترانہ تیار کرنا کسی بھی موسیقار کے لیے ایک خواب کی مانند ہوتا ہے، یہ اعزاز دینے پر پی سی بی کے مشکور ہیں۔انہوں نے مزید کہا کہ عاطف اسلم اور آئمہ بیگ ، دونوں معروف گلوکار ہیں اور اس ترانے کے لیے ان کے ساتھ کام کرنے پر انہیں فخر ہے۔عبداللہ صدیقی نے کہا کہ انہوں نے ایک ایسا ترانہ تیار کرنے کی کوشش کی ہے جو کھیل کی روح کے مطابق ہو، یقین ہے کہ شائقین کرکٹ کو یہ ترانہ بہت پسند آئے گا۔خیال رہے کہ پی ایس ایل کے گزشتہ کچھ ایڈیشنز کے ترانوں پر مداحوں نے ملے جلے ردعمل کا اظہار کیا تھا جبکہ ابتدائی ایڈشنز کے ترانوں کو جو مقبولیت ملی وہ اب تک کسی اور ترانے کو حاصل نہیں ہوسکی ہے۔

دلچسپ و عجیب
اس تصویر میں 2 تیندوے موجود ہیں جن میں سے ایک نظر آرہا ہے مگر کیا آپ دوسرے کو دیکھ سکتے ہیں،بتانے والے کو نقد انعام ملے گا
ظلم کی انتہا۔۔۔داماد نے جہیز کا بیڈ چند دن میں ہی توڑ ڈالا،دلہن کا باپ کیس لے کر عدالت پہنچ گیا
2 سر اور 4 آنکھوں والا بچھڑا،ویڈیو دیکھ کر آپ بھی کہہ اٹھیں گے۔۔سبحان اللہ۔۔۔
گھر سے باہر نہ نکلیں ۔۔چڑھتے چاند کی تاریخوں میں کون سے خطرناک جانور کے حملے بڑھ جاتے ہیں ۔۔؟تحقیق نے تہلکہ مچادیا
اسی میں کوئی بہتری ھو گی ،ایک دفعہ بادشاہ کی انگلی کٹ گئی تووزیر نے کہا اس میں اللہ کی ضرور کوی بہتری ھوگی بادشاہ کو بہت غصہ آیا کہ
وہ سہاگ رات نہیں قیامت کی رات تھی، شادی کی پہلی رات میرے ساتھ کیاہوا؟معروف اداکارہ بتاتے ہوئے رو پڑیں
موجیں ہی لگ گئیں ۔۔کورونا نے دنیا کے امیر ترین افراد کو مزید امیر بنادیا
100 سال سے ایک شیشے میں بند یہ لڑکی کون ہے؟ جانیئے 3 ایسے لوگوں کے بارے میں اہم معلومات جن کو شیشے کے باکس میں بند کر دیا گیا