آج کل 30 سال کی عمر سے بھی کم لڑکے لڑکیوں کو دل کے دورے کیوں پڑرہے ہیں؟

اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک ) دل کی بیماریاں اتنی عام ہو چکی ہیں کہ آج کل 30سال سے کم عمر لڑکے لڑکیوں کو بھی ہارٹ اٹیک آ رہے ہیں۔ اب ماہرین نے اتنی کم عمر میں دل کے دورے پڑے کی شرح بلند ہونے کی اصل وجہ بیان کر دی ہے۔ ٹائمز آف انڈیا کے مطابق ماہرین کا کہنا ہے کہ کم عمر لڑکے لڑکیوں کو دل کی بیماریاں لاحق ہونے اور ہارٹ اٹیک آنے کی وجہ آج کے دور کی تیزی اور کام کی زیادتی ہے۔ ایشیئن ہارٹ

انسٹیٹیوٹ کے ماہرامراض قلب ڈاکٹر سنتوش کمار ڈورا نے بتایا کہ ’’آج کے دور میں نوجوان پر جس پر کام کا دباؤ ہے پہلے کبھی نہ تھا۔ کام کے اوقات طویل ترین ہو گئے ہیں اور ان وجوہات کی بنا پر نوجوانوں میں ذہنی پریشانی اور ہائپرٹینشن کی شرح بہت زیادہ ہو چکی ہے۔‘‘ڈاکٹر سنتوش کا مزید کہنا تھا کہ ’’آج کل کے لوگوں کی خوراک بھی متناسب نہیں رہی اور ورزش بھی ان کی زندگیوں سے نکل گئی ہے۔ یہ تمام وہ عوامل ہیں جو آج کی تیز تر زندگی کی پیداوار ہیں اور یہی دل کی بیماریوں کا سبب بن رہے ہیں۔آج کے دور میں کام کا جو رواج پنپ چکا ہے اس کے دباؤ کے نتیجے میں لوگ سگریٹ اور شراب نوشی کی طرف بھی زیادہ راغب ہوتے ہیں جو دل کی تباہی کا ایک اور سبب ہے۔آج کل لوگ گھر کے بنے کھانے کی بجائے بازار سے فاسٹ فوڈز وغیرہ کو ترجیح دینے لگے ہیں کیونکہ ان کے پاس گھر پر کھانا پکانے کے لیے وقت ہی نہیں اور پھر باہر سے کھانا ایک رواج بھی بن چکا ہے۔یہ وہ عوامل ہیں جو لوگوں میں ہائی کولیسٹرول، ذیابیطس اور دیگر بیماریوں کا سبب بن رہے ہیں اور نوجوان نسل کو انتہائی کم عمری میں ہی ہارٹ اٹیک آ رہے ہیں۔‘‘



اس وقت سب سے زیادہ مقبول خبریں


تازہ ترین خبریں
حکومت کا 301سال پرانے ایئر پورٹ کو ختم کرنے کا فیصلہ۔۔وجہ کیا بنی ہے؟جانیے تفصیل
بارشیں ہی بارشیں !کئی علاقے جل تھل ایک۔مزید کہاں کہاں بارشیں ہوں گی محکمہ موسمیات نے ٹھنڈی ٹھنڈی خوشخبری سنادی
انگین آلتان کے ساتھ فراڈ کرنیوالا ملزم کاشف ضمیر نئی مشکل میں پھنس گیا،ضمیر کو سے بڑی جرم میں ملوث نکلا،ویڈیو سامنے آگئی
پی ٹی آئی رہنما کا ساتھیوں سمیت پارٹی چھوڑنے کا اشارہ ،کھلاڑیوں پربجلیاں گرادینے والی خبرآگئی
سالانہ 30کروڑ ڈالر کی بچت۔ ۔قطر سے بڑا معاہدہ۔عمران خان نے تاریخ رقم کردیا
میں تمہاری تنظیم سازی کروں گی۔۔۔۔۔فردوس عاشق اعوان لائیوشومیں آپے سے باہر،ن لیگ کے کس رہنماء کودھمکی دے ڈالی ،سیاست کے میدان سے بڑی خبرآگئی

خصوصی فیچرز
ایک دن حضوراکرم ؐ اسلامی لشکر کے سا تھ جہاد کے لئے تشریف لے جا رہے تھے را ستے میں ایک جگہ پڑاو کیا اور حکم دیا کہ یہیں پر جو کچھ کھا نا ہے کھا لو ، صحابہ نے دیکھا کہ ایک شہد کی مکھی ہے اور بڑے زور زور سے بھنبھنا تی ہے عرض کیا یا رسول ؐ! یہ مکھی کیوں شور مچاتی ہے؟ آپؐ نے فرمایا۔۔۔۔۔۔۔
دنیا کا وہ واحد نمازی جس کیلئے ابلیس (شیطان)فجر کے وقت تک چراغ لے کر کھڑا رہا؟ ایک ایمان افروز واقعہ
حضرت موسیٰ ؑ کا کرشماتی عصا دراصل کس نبی ؑ کی میراث تھا اور کس درخت کی لکڑی سے بنایا گیا ؟اس عصا سےکن کن معجزات کا ظہور ہوا ؟ ایمان افروز تحریر
موت کے قریب انسان کو کیا چیزیں نظر آتاہے،تحقیق نے تہلکہ مچادیا،آپ کو بھی یہ چیزیں نظرآتی ہیں توپھر سمجھ لیں کہ موت قریب ہے
اے عیسیٰ!!!اگرتم پہاڑ کی چوٹی کے اوپرسے چھلانگ لگائو پھرمیں دیکھتا ہوں تمہارارب کیسے تمہیں بچاتاہے۔۔۔۔۔وہ وقت جب شیطان نے حضرت عیسیٰؑ کوبہکانے کی کوشش کی ،پھرکیاہوا؟پڑھیں ایمان افروز تحریر
وہ مسلمان لڑکی جس کے لیے مہاراجہ رنجیت سنگھ کو کوڑے کھانے پڑے

Copyright © 2020 Pakistan News Network. All Rights Reserved