4 بیویاں رکھنے والے بادشاہ کے ساتھ کیا ہوا؟ جانیئے ان کی دلچسپ کہانی

میاں بیوی کی محبت اور رشتہ اس وقت تک پھلتا پھولتا ہے جب تک دونوں کے دل میں ایک دوسرے کے لئے محبت اور عزت برقرار رہے اور جس وقت ان کے درمیان کوئی تیسرا رفیق یا تیسرا شخص آ جائے تو غلط فہمیاں اور دوریاں بڑھتی چلی جاتی ہیں۔ کچھ ایسا ہی حال اس بادشاہ کا بھی ہے جس کی 4 شہزادیاں ہیں لیکن پھر بھی اس کو اپنائیت کا احساس نہیں ہوتا۔بادشاہ کی کہانی:ایک بادشاہ ساری سلطنت کا مالک ہوتا ہے وہ جب چاہے

جس سے چاہے شادی کرسکتا ہے، اس کے لئے 4 یا 5 شادیاں کرنا کوئی بڑی بات نہیں ہوتی ہے۔ لیکن ان کو برقرار رکھنا یقیناً ایک مشکل کام ہے کہ بیک وقت سب کے فرائض اور حقوق ادا کیئے جائیں۔ ایسا ہی اس بادشاہ کے ساتھ ہوا جس نے 4 شادیاں تو کرلی مگر اپنی بیویوں کے ساتھ برابری کا سلوک نہ کر پایا۔بیویاں:٭ چوتھی بیوی:چوتھی بیوی بادشاہ سے بہت چھوٹی، جوان اور حسین تھی، بادشاہ کے دل کی رانی تھی، وہ دن رات صرف اس سے محبت کرتا تھا اس کو ہی سراہتا تھا، تمام تر تحفے تحائف اس کے لئے منگواتا تھا۔٭ تیسری بیوی:تیسری بیوی بہت حسین تھی اس کو وہ ہمیشہ اس وقت ساتھ رکھتا تھا جب کہ بادشاہ کو خاص مہمانوں سے ملنا ہوتا تھا یا پھر کسی دوسرے ملک کے بادشاہ سے ملنے جاتا تو اپنی تیسری بیوی کو بھی دکھاتا تھا۔٭ دوسری بیوی:دوسری بیوی بہت سمجھدار تھی وہ عقل سے کام کرتی تھی اور اچھے فیصلے لیتی تھی، بادشاہ کی سلطنت کے سارے فیصلے دوسری بیوی کی مرضی سے ہوتے تھے کیونکہ وہ بہت تیز اور عقل مند تھی بادشاہ کو بھی اس کی ذہانت پر اعتماد تھا۔٭ پہلی بیوی:پہلی بیوی اپنے خاوند کی دن رات خدمت کرتی تھی، کبھی بادشاہ کے ہاتھ دھلاتی، کبھی کپڑے دھوتی، کبھی بادشاہ کی پسند کے مزیدار کھانے بناتی۔ بادشاہ جب بھی بیمار پڑتا یہ پہلی بیوی ہی بادشاہ کی ساری خدمت کرتی تھی۔ مگر بادشاہ کو یہ بیوی بلکل پسند نہیں تھی کیونکہ یہ خوبصورت نہیں تھی۔پھر کیا ہوا؟ایک دن بادشاہ بیمار پڑ گیا اور اس کی حالت اتنی خراب ہوگئی کہ اس کو کوئی بھی بیوی پوچھنے نہ آئی، بادشاہ کو تنہائی پسند نہیں تھی اور وہ بہت تنہا ہوگیا ۔ اس سے ایک ایک کرکے اپنی بیویوں کو بلایا اور کہا کہ مجھے تم سے محبت ہے کیا تم میرا ساتھ نہیں دو گی جبکہ میں مرنے والا ہوں، پہلے اس نے چوتھی بیوی سے سوال کیا پھر تیسری اور آخر میں دوسری بیوی سے، سب نے انکار کردیا۔

بادشاہ رونے لگا کہ دروازے کے باہر سے آواز آئی میں ہر حال میں آپ کا ساتھ دوں گی، آپ کی مدد کروں گی، آپ کی خدمت کروں گی، آپ کے لئے قبر میں بھی جانے کو تیار ہوں، لیکن آپ سے جُدا نہیں رہ پاؤں گی۔بادشاہ کو احساس:اس دن بادشاہ کو احساس ہوا کہ صرف خوبصورتی اور عقل مندی محبت کا آئینہ نہیں ہے بلکہ احساس سے بڑھ کر کچھ نہیں ہے، بادشاہ اتنا شرمندہ ہوا کیونکہ اس نے کبھی اپنی پہلی بیوی کی قدر نہ کی، اس دن وہ پہلی بیوی سلطنت کی اصل ملکہ بن گئی اور اپنی دیدہ دلیری اور محبت سے پورے محل کو اکیلے ہی سنبھالا اور ساتھ ساتھ بادشاہ کی خدمت بھی کی۔کہانی سے سبق:٭ پہلی بیوی آپ کی شخصیت کی اصل آئینہ دار ہے۔٭ دوسری بیوی آپ کی سوچ کا عکس ہے۔٭ تیسری بیوی آپ کی جائیداد اور پیسے کو دیکھتی ہے۔٭ چوتھی بیوی تحفے تحائف کے لئے بھاگتی ہے۔آپس میں محبت کیسے رکھیں؟٭ میاں بیوی کا رشتہ دراصل بہت زیادہ قابلِ بھروسہ اور نازک رشتہ ہے جس کی ڈوری کو جتنی محبت سے باندھیں گے، پھل اتنا ہی میٹھا ہوگا اور جتنی زیادہ ڈوری کھینچ کر رکھی جاتی ہے اتنی ہی اس رشتے میں دراڑیں پڑ جاتی ہیں۔٭ زندگی ہنس کھیل کر مل بانٹ کر گزاریں، ایک بیوی ہو یا 4 سب کے حقوق اور فرائض کو برابر سر انجام دینے کی کوشش کریں، یہی آپ کی خوش و خرم زندگی کا اصل راز ہے۔



اس وقت سب سے زیادہ مقبول خبریں


تازہ ترین خبریں
پنشن کی سہولت ختم، ملازمین پر بجلیاں گرادینےوالی خبر ۔۔۔
بریکنگ نیوز۔۔۔۔ تم نے اپنا ضمیر بیچاتھا، تم جیسوں کی پارٹی میں کوئی جگہ نہیںاعتماد کا ووٹ لیتے ہی کپتان کا انتہائی پراعتماد سٹروک ،فیلڈر ز اپنی جگہ سے ہلے بھی نہیں ،گیند بائونڈری لائن سے باہر
نوٹوں کی تجوریاں دوبارہ کھول دی گئیں،چئیرمین سینیٹ کےلئے حکومتی ارکان کو کتنی کتنی آفر ہورہی ہے؟ایک بار پھر انتہائی دلچسپ صورتحال سامنے آگئی
اصولوںپر سمجھوتہ ہوگا یا نہیں؟وزیر اعظم عثمان بزدار کے بارے میں کیا فیصلہ کرنے والے ہیںایسی خبر جو پاکستانیوں کو ایک بار پھر حیران کردینے والی ہے
اپوزیشن کی تیاریاں مکمل، لانگ مارچ اسلام آباد کےلئے کب روانہ ہونے والا ہےحتمی تاریخ کا اعلان کردیا گیا
چیئرمین سینیٹ کا انتخاب، فواد چوہدری نے اہم پیش گوئی کردی،اپوزیشن اتحاد بھی حیران

خصوصی فیچرز
انسان زندگی کے کس حصے میں ناچاہتے ہوئے بھی بیوی کے پیار میں مبتلا ہو جاتا ہے ؟ مستنصر حسین تارڑ نے بتا دیا
میرے دوست جاوید کا بڑا بھائی فوت ہو گیا تو ہم اسے دفنا کر واپس جانے لگے عین اس وقت قبر میں سے آواز آئی کہ جاوید۔۔۔ایک سچا واقعہ
جب حقیقی محبت گھر میں ہی مل جائے تو ۔۔۔ وہ تعلیم یافتہ تھی پچھلے کچھ دنوں سے اس کا بوائے فرینڈ اسے گھر سے بھاگ کر شادی کرنے پر قائل کر رہا تھا
اگر فوری پیسوں کی ضرورت پڑ جائے تو کسی سے مانگنے کی ضرورت نہیں صرف اللہ کے یہ 3نام پڑھیں ۔۔۔منٹوں میں ضرورت پوری۔۔۔ اللہ کے یہ 3نام کون سے ہیں ؟جانیے
نظر نہ آنے والے سفید دھاگوں میں پروئی ہوئی پھولوں کی لمبی لمبی لڑیوں میں سر سے پاؤں تک چھپے ہوئے محمد علی پانیلی میں اپنے دادا کے گھر سے دلہا بن کر بارات کے ہمراہ اپنے ہونے والے سسر کے گھر کی جانب روانہ ہوئے جہاں
دماغ گھما دینے والی پہیلی، درست جواب تلاش کریں

Copyright © 2020 Pakistan News Network. All Rights Reserved