کراچی (مانیٹرنگ ڈیسک)پی ایس ایل کے میچ میں اسلام آباد یونائئیٹڈ نے ملتان سلطانز کو سنسنی خیز میچ کے بعد تین وکٹوں سے شکست دےڈالی۔ یونائیٹڈ کے حسن علی نے سہیل تنویر کے اوور میں ایک چھکا اور تین لگا تار چوکےلگا کر اپنی ٹیم کی کامیابی کی راہ ہموار کر دی۔ یونائیٹڈ کو آخری دو اوورز میں 20رنز درکارتھے ۔
حسن علی نے سہیل تنویر کی گیندوں پر ایک چھکا اور تین مسلسل چوکے لگائےاپنی ٹیم کی جیت کی راہ ہموار کر دی۔ اس طرح اسلام آباد یونائیٹڈ نے 151رنز کا ٹارگٹ 19اوورز میں ہی پورا کر لیا۔ یونائیٹڈ کی جانب سے گریگوری 49رنز بنا کر ناٹ آئوٹ رہے۔ملتان سلطا ن کی جانب سے شاہد آفریدی نے دو کھلاڑیوں کو آئوٹ کیا۔