میکسیکو (مانیٹرنگ ڈیسک) میکسیکو میں ایک فوجی طیارہ گر کر تباہ ہو گیا ہے جس کے نتیجے میں اس میں سوار چھ فوجی ہلاک ہو گئے ہیں۔ غیر ملکی نیوز ایجنسی نے رپورٹ میں بتایا ہے کہ لینڈنگ کے دوران طیارہ رن وے سے اترنے پر اس میں آگ لگ گئی جس کے باعث حادثہ پیش آیا۔میکسیکو کے وزیر دفاع کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ حادثہ گزشتہ روز اس وقت پیش آیا جب ائیر فورس کا طیارہ لئیر جیٹ 45XR
ائیرپورٹ پر لینڈ کررہا تھا جس کے نتیجے میں 6 فوجی ہلاک ہوگئے تاہم حادثے سے متعلق تحقیقات جاری ہیں۔