مہنگائی کے مارے عوام کیلئےبڑی خوشخبری۔۔ حکومت نے شاندار ریلیف دینے کا فیصلہ کرلیا۔۔ کیسےسستی چیزیں فراہم کی جائیں گی؟جانیے تفصیل

اسلام آباد (نیو زڈیسک) حکومت نے رمضان المبارک میں عوام کو ریلیف دینے کے اقدامات شروع کردیے، یوٹیلٹی اسٹورز پر سستی چینی فراہم کی جائے گی، رمضان شریف کیلئے 50 ہزار ٹن چینی درآمد کی جائے گی۔ تفصیلات کے مطابق ٹریڈنگ کارپوریشن نے50 ہزار ٹن چینی کی درآمد کیلئے ٹینڈر جاری کردیا ہے۔ ٹی سی پی نے بین الاقوامی سپلائزر سے لفافہ بند بولیاں2 مارچ تک طلب کی ہیں۔بولیوں کے لفافے بھی 2 مارچ کو ہی بولی

دہندگان کی موجودگی میں ہی کھولے جائیں گے۔ بتایا گیا ہے کہ درآمدی چینی کی پہلی کھیپ یوٹیلٹی اسٹورز کو فراہم کی جائے گی۔ یوٹیلٹی اسٹورز نے رمضان کی ضروریات کیلئے درآمدی چینی کی درخواست کی تھی۔ یوٹیلٹی اسٹورز نے حکومت سے ابتدائی طور پر50 ہزار ٹن درآمدی چینی مانگی گئی ہے۔سرکاری سطح پر چینی کی درآمد پر ٹیکسوں کی چھوٹ دی گئی ہے۔جولائی تا جنوری 2 لاکھ 78 ہزار 482 ہزار ٹن چینی پہلے ہی درآمد کی جاچکی ہے۔ یعنی جولائی تا جنوری 20 ارب 59 کروڑ 90 لاکھ روپے مالیت کی چینی درآمد کی گئی۔ اسی طرح ادارہ شمارت کے مطابق کراچی، لاہور اور اسلام آباد سمیت ملک کے مختلف شہروں میں چینی کی فی کلو قیمت ایک بار پھر 100 روپے کلو تک پہنچ گئی۔ ایک ہفتے کے دوران لاہور میں چینی کی فی کلو قیمت میں 5 روپے اور کراچی میں 4 روپے کا اضافہ ہوا ہے۔کراچی، لاہور، اسلام آباد اور راولپنڈی کے شہری چینی 100 روپے کلو خریدنے پر مجبور ہیں۔ ادارہ شماریات کی رپورٹ میں کہا گیا کہ کوئٹہ، گوجرانوالہ اور سیالکوٹ، ملتان، پشاور، بہاولپور اور لاڑکانہ میں میں چینی کی فی کلو قیمت 95 تک ہے جبکہ فیصل آباد میں چینی 94 اور بنوں میں 93 روپے کلو فروخت ہو رہی ہے سرگودھا، حیدرآباد اور سکھر میں چینی 92 روپے تک کلو میں فروخت ہو رہی ہے ،خضدار میں چینی کی فی کلو قیمت 90 روپے تک ہے۔دوسری جانب عام مارکیٹ کے بعد یوٹیلیٹی اسٹورز پر بھی اشیائے ضرورت مہنگی کرنے کی تیاریاں کرلی گئی ہیں اور چینی، آٹا اور گھی کی قیمتوں میں اضافے کی سمری تیار کرلی گئی ہے، وزارت صنعت و پیداوار نے سمری اقتصادی رابطہ کمیٹی کو بھجوا بھی دی ہے۔ سمری کیمطابق یوٹیلیٹی اسٹورز پر چینی 7 روپے فی کلو مہنگی کرنے کی تجویز ہے جس کے بعد چینی 68 روپے سے بڑھ کر 75 روپے فی کلو ہوجائیگی۔یوٹیلیٹی اسٹورز پر گھی 45 روپے فی کلو اور

آٹے کے 20 کلو تھیلے کی قیمت میں بھی اضافے کی تجویز ہے، گھی کی قیمت175 روپے سے بڑھا کر 220 روپے فی کلو کرنے کی تجویز ہے۔یوٹیلیٹی اسٹورز پر دالوں اورچاول کی قیمتوں میں ردوبدل نہ کرنے کی تجویز دی گئی ہے جبکہ وزارت صنعت و پیداوار نے چینی اور گھی کی قیمتوں سے متعلق ایک اور تجویز دی ہے جس کے تحت یوٹیلیٹی اسٹورزپرچینی کی قیمت خرید اور آپریشنل اخراجات سے 35 روپے فی کلو کم کرنے کو کہا گیا ہے جب کہ گھی کی قیمت خرید اور آپریشنل اخراجات سے فی کلو 40 روپے کم قیمت مقرر کرنے کی تجویز ہے۔



اس وقت سب سے زیادہ مقبول خبریں


تازہ ترین خبریں
پنشن کی سہولت ختم، ملازمین پر بجلیاں گرادینےوالی خبر ۔۔۔
بریکنگ نیوز۔۔۔۔ تم نے اپنا ضمیر بیچاتھا، تم جیسوں کی پارٹی میں کوئی جگہ نہیںاعتماد کا ووٹ لیتے ہی کپتان کا انتہائی پراعتماد سٹروک ،فیلڈر ز اپنی جگہ سے ہلے بھی نہیں ،گیند بائونڈری لائن سے باہر
نوٹوں کی تجوریاں دوبارہ کھول دی گئیں،چئیرمین سینیٹ کےلئے حکومتی ارکان کو کتنی کتنی آفر ہورہی ہے؟ایک بار پھر انتہائی دلچسپ صورتحال سامنے آگئی
اصولوںپر سمجھوتہ ہوگا یا نہیں؟وزیر اعظم عثمان بزدار کے بارے میں کیا فیصلہ کرنے والے ہیںایسی خبر جو پاکستانیوں کو ایک بار پھر حیران کردینے والی ہے
اپوزیشن کی تیاریاں مکمل، لانگ مارچ اسلام آباد کےلئے کب روانہ ہونے والا ہےحتمی تاریخ کا اعلان کردیا گیا
چیئرمین سینیٹ کا انتخاب، فواد چوہدری نے اہم پیش گوئی کردی،اپوزیشن اتحاد بھی حیران

خصوصی فیچرز
انسان زندگی کے کس حصے میں ناچاہتے ہوئے بھی بیوی کے پیار میں مبتلا ہو جاتا ہے ؟ مستنصر حسین تارڑ نے بتا دیا
میرے دوست جاوید کا بڑا بھائی فوت ہو گیا تو ہم اسے دفنا کر واپس جانے لگے عین اس وقت قبر میں سے آواز آئی کہ جاوید۔۔۔ایک سچا واقعہ
جب حقیقی محبت گھر میں ہی مل جائے تو ۔۔۔ وہ تعلیم یافتہ تھی پچھلے کچھ دنوں سے اس کا بوائے فرینڈ اسے گھر سے بھاگ کر شادی کرنے پر قائل کر رہا تھا
اگر فوری پیسوں کی ضرورت پڑ جائے تو کسی سے مانگنے کی ضرورت نہیں صرف اللہ کے یہ 3نام پڑھیں ۔۔۔منٹوں میں ضرورت پوری۔۔۔ اللہ کے یہ 3نام کون سے ہیں ؟جانیے
نظر نہ آنے والے سفید دھاگوں میں پروئی ہوئی پھولوں کی لمبی لمبی لڑیوں میں سر سے پاؤں تک چھپے ہوئے محمد علی پانیلی میں اپنے دادا کے گھر سے دلہا بن کر بارات کے ہمراہ اپنے ہونے والے سسر کے گھر کی جانب روانہ ہوئے جہاں
دماغ گھما دینے والی پہیلی، درست جواب تلاش کریں

Copyright © 2020 Pakistan News Network. All Rights Reserved