میوزک ،ہنگامہ اور۔۔۔۔۔۔ پاکستان میں کون سی بڑی سروس پاکستان میں لانچ ہونےوالی ہے؟انٹرٹینمنٹ کی دنیا کی بڑی خبر

دنیا کی سب سے بڑی آڈیو اسٹریمنگ میوزک ویب سائٹ ’اسپاٹی فائے‘ کی انتظامیہ نے اعلان کیا ہے کہ جلد ویب سائٹ کی سروسز کو پاکستان میں متعارف کرادیا جائے گا۔’اسپاٹی فائے‘ کا شمار دنیا کی سب سے بڑی آڈیو اسٹریمنگ ویب سائٹ میں ہوتا ہے، تاہم یہ ویب سائٹ ویڈیو اسٹریمنگ سروس بھی فراہم کرتی ہے۔ساتھ ہی یہ کمپنی میوزک فیسٹیولز کے انعقاد بھی کرتی ہے جب کہ ’اسپاٹی فائے‘ پر پوڈکاسٹ شو بھی منعقد کیے جاتے

ہیں۔پوڈکاسٹ شو ڈیجیٹل پروگرام کو کہتے ہیں، یہ لفظ براڈکاسٹنگ اور آئی پوڈ سے لیے گئے الفاظ سے بنایا گیا ہے۔پوڈکاسٹ ایسے ڈیجیٹل پروگرام کو کہتے ہیں جو نہ صرف آن لائن نشر کیا جاتا ہے بلکہ اسے ڈاؤن لوڈ کرکے ایک سے دوسری جگہ فائلز کی طرح منتقل کرکے بھی سنا جا سکتا ہے۔حالیہ چند سال میں ہونے والے ریڈیو، ٹی وی، اسٹریمنگ ویب سائٹس اور ڈیجیٹل پلیٹ فارمز کے شوز اور پروگرامات کو پوڈکاسٹ کہا جاتا ہے۔’اسپاٹی فائے‘ کو اپنے پوڈ کاسٹ شوز اور دنیا بھر میں مختلف زبانوں میں انتہائی بہترین کوالٹی کے ساتھ میوزک کی فراہمی کی وجہ سے شہرت حاصل ہے۔گزشتہ برس ہی اس بات کہ چہ مگوئیاں تھیں کہ ’اسپاٹی فائے‘ ممکنہ طور پر 2022 تک پاکستان میں بھی اپنی سروسز کا آغاز کرے گی اور اب انتظامیہ نے اس بات کی تصدیق بھی کردی۔’اسپاٹی فائے‘ کی جانب سے 22 فروری کو کی گئی ٹوئٹ میں تصدیق کی گئی ہے کہ جلد ہی میوزک اسٹریمنگ ویب سائٹ کی سروسز پاکستان میں بھی شروع کردی جائیں گی۔ٹوئٹ کے مطابق آئندہ کچھ دنوں میں پاکستان، بنگلہ دیش اور سری لنکا سمیت دیگر ایشیائی ممالک سمیت مشرق وسطیٰ، امریکا، افریقہ اور یورپ کے کئی ممالک میں ویب سائٹ کی سروسز شروع کی جائیں گی۔مجموعی طور پر آئندہ ہفتوں میں ’اسپاٹی فائے‘ کی جانب سے دنیا کے 80 سے زائد نئے ممالک میں سروسز کا آغاز کیا جائے گا، تاہم یہ واضح نہیں ہے کہ پاکستان میں اس کی سروسز کا آغاز کب تک ہوگا۔



اس وقت سب سے زیادہ مقبول خبریں


تازہ ترین خبریں
پنشن کی سہولت ختم، ملازمین پر بجلیاں گرادینےوالی خبر ۔۔۔
بریکنگ نیوز۔۔۔۔ تم نے اپنا ضمیر بیچاتھا، تم جیسوں کی پارٹی میں کوئی جگہ نہیںاعتماد کا ووٹ لیتے ہی کپتان کا انتہائی پراعتماد سٹروک ،فیلڈر ز اپنی جگہ سے ہلے بھی نہیں ،گیند بائونڈری لائن سے باہر
نوٹوں کی تجوریاں دوبارہ کھول دی گئیں،چئیرمین سینیٹ کےلئے حکومتی ارکان کو کتنی کتنی آفر ہورہی ہے؟ایک بار پھر انتہائی دلچسپ صورتحال سامنے آگئی
اصولوںپر سمجھوتہ ہوگا یا نہیں؟وزیر اعظم عثمان بزدار کے بارے میں کیا فیصلہ کرنے والے ہیںایسی خبر جو پاکستانیوں کو ایک بار پھر حیران کردینے والی ہے
اپوزیشن کی تیاریاں مکمل، لانگ مارچ اسلام آباد کےلئے کب روانہ ہونے والا ہےحتمی تاریخ کا اعلان کردیا گیا
چیئرمین سینیٹ کا انتخاب، فواد چوہدری نے اہم پیش گوئی کردی،اپوزیشن اتحاد بھی حیران

خصوصی فیچرز
انسان زندگی کے کس حصے میں ناچاہتے ہوئے بھی بیوی کے پیار میں مبتلا ہو جاتا ہے ؟ مستنصر حسین تارڑ نے بتا دیا
میرے دوست جاوید کا بڑا بھائی فوت ہو گیا تو ہم اسے دفنا کر واپس جانے لگے عین اس وقت قبر میں سے آواز آئی کہ جاوید۔۔۔ایک سچا واقعہ
جب حقیقی محبت گھر میں ہی مل جائے تو ۔۔۔ وہ تعلیم یافتہ تھی پچھلے کچھ دنوں سے اس کا بوائے فرینڈ اسے گھر سے بھاگ کر شادی کرنے پر قائل کر رہا تھا
اگر فوری پیسوں کی ضرورت پڑ جائے تو کسی سے مانگنے کی ضرورت نہیں صرف اللہ کے یہ 3نام پڑھیں ۔۔۔منٹوں میں ضرورت پوری۔۔۔ اللہ کے یہ 3نام کون سے ہیں ؟جانیے
نظر نہ آنے والے سفید دھاگوں میں پروئی ہوئی پھولوں کی لمبی لمبی لڑیوں میں سر سے پاؤں تک چھپے ہوئے محمد علی پانیلی میں اپنے دادا کے گھر سے دلہا بن کر بارات کے ہمراہ اپنے ہونے والے سسر کے گھر کی جانب روانہ ہوئے جہاں
دماغ گھما دینے والی پہیلی، درست جواب تلاش کریں

Copyright © 2020 Pakistan News Network. All Rights Reserved