موسمی طوفان نے تباہی مچادی ، 70ہلاکتیں ۔۔ کون کون سے علاقے کو آفت زدہ قرار دے دیا گیا؟جانیےتفصیل

امریکا کے صدر جو بائیڈن نے طوفان سے متاثرہ ریاست ٹیکساس کو آفت زدہ قرار دے دیا ہے۔ ٹیکساس میں تباہ کن طوفان سے ہلاکتوں کی تعداد 70 تک پہنچ گئی ہے۔غیر ملکی خبر رساں ایجنسی کے مطابق امریکا کے چوتھے بڑے شہر ہیوسٹن میں اس وقت پلمبروں کی شدید قلت ہے۔ سخت ترین سردی اور برفانی طوفان کے باعث پائیپوں میں جمع جانے والا پانی بھی لوگوں کی مشکلات میں اضافہ کر رہا ہے۔شدید برفانی طوفان کے باعث

ٹیکساس میں کئی ملین افراد پانی اور بجلی سے محروم ہیں۔ بجلی سے چلنے والے ہيٹنگ سسٹم نہ ہونے سے کئی افراد بستروں ميں ہی ہلاک ہوگئے۔ تیل اور گیس پیدا کرنے والی امریکی ریاست ٹیکساس میں لاکھوں لوگ بجلی سے محروم ہیں جب کہ ریاست کی آدھی سے زائد آبادی پینے کے صاف پانی سے محروم ہے۔برفانی طوفان اور شدید سرد موسم کی وجہ سے ملک کے مختلف حصوں میں کرونا وبا سے بچاؤ کیلئے جاری ویکسی نیشن مہم بھی متاثر ہو رہی ہے۔ طوفان کے باعث اب تک 2 ہزار سے زائد کرونا ویکسی نیشن سینٹرز بند ہو چکے ہیں، جس کی وجہ سے 60 لاکھ افراد تک ویکسین کی خوراکیں پہنچانے کا عمل تعطل کا شکار ہے۔رواں ماہ کے آغاز میں اوسطً 15 لاکھ کرونا ویکسین کی خوراکیں ٹیکساس پہنچائی جاتی تھیں۔ تاہم گزشتہ ہفتے کے اعدادوشمار کے مطابق ویکسین سپلائی میں کمی دیکھی گئی ہے۔رواں ماہ 14 تاریخ سے شروع ہونے والے طوفان سے ریاست اوکلاہوما، آرکنساس اور ٹیکساس میں شدید موسم کی وجہ سے کئی علاقے بجلی سے محروم ہیں۔ امریکا کی فیڈرل ایمرجنسی مینجمنٹ ایجنسی کے حکام کا کہنا ہے کہ صدر بائیڈن کی جانب سے ٹیکساس کو آفت زدہ قرار دیے جانے کے بعد ریاست کے شہریوں کیلئے اضافی فنڈنگ کی راہ ہموار ہوگئی ہے۔حکام کے مطابق صدر بائیڈن کے اعلان کردہ فنڈز ٹیکساس میں عارضی گھروں کی تعمیر، قرضوں کی فراہمی اور گھروں کی مرمت کے لیے استعمال کیے جائیں گے۔وائٹ ہاؤس کا کہنا ہے کہ وہ ٹیکساس کے ری پبلکن گورنر گریگ ایبٹ کے ساتھ شہریوں کو امداد فراہم کرنے کیلئے کام کر رہے ہیں۔ خیال رہے کہ اس سے قبل وفاقی ایمرجنسی ایجنسیز نے پانی کے ٹریٹمنٹ پلانٹس، اسپتالوں اور نرسنگ ہومز کے لیے جنریٹرز فراہم کیے تھے۔



اس وقت سب سے زیادہ مقبول خبریں


تازہ ترین خبریں
حکومت کا 301سال پرانے ایئر پورٹ کو ختم کرنے کا فیصلہ۔۔وجہ کیا بنی ہے؟جانیے تفصیل
بارشیں ہی بارشیں !کئی علاقے جل تھل ایک۔مزید کہاں کہاں بارشیں ہوں گی محکمہ موسمیات نے ٹھنڈی ٹھنڈی خوشخبری سنادی
انگین آلتان کے ساتھ فراڈ کرنیوالا ملزم کاشف ضمیر نئی مشکل میں پھنس گیا،ضمیر کو سے بڑی جرم میں ملوث نکلا،ویڈیو سامنے آگئی
پی ٹی آئی رہنما کا ساتھیوں سمیت پارٹی چھوڑنے کا اشارہ ،کھلاڑیوں پربجلیاں گرادینے والی خبرآگئی
سالانہ 30کروڑ ڈالر کی بچت۔ ۔قطر سے بڑا معاہدہ۔عمران خان نے تاریخ رقم کردیا
میں تمہاری تنظیم سازی کروں گی۔۔۔۔۔فردوس عاشق اعوان لائیوشومیں آپے سے باہر،ن لیگ کے کس رہنماء کودھمکی دے ڈالی ،سیاست کے میدان سے بڑی خبرآگئی

خصوصی فیچرز
ایک دن حضوراکرم ؐ اسلامی لشکر کے سا تھ جہاد کے لئے تشریف لے جا رہے تھے را ستے میں ایک جگہ پڑاو کیا اور حکم دیا کہ یہیں پر جو کچھ کھا نا ہے کھا لو ، صحابہ نے دیکھا کہ ایک شہد کی مکھی ہے اور بڑے زور زور سے بھنبھنا تی ہے عرض کیا یا رسول ؐ! یہ مکھی کیوں شور مچاتی ہے؟ آپؐ نے فرمایا۔۔۔۔۔۔۔
دنیا کا وہ واحد نمازی جس کیلئے ابلیس (شیطان)فجر کے وقت تک چراغ لے کر کھڑا رہا؟ ایک ایمان افروز واقعہ
حضرت موسیٰ ؑ کا کرشماتی عصا دراصل کس نبی ؑ کی میراث تھا اور کس درخت کی لکڑی سے بنایا گیا ؟اس عصا سےکن کن معجزات کا ظہور ہوا ؟ ایمان افروز تحریر
موت کے قریب انسان کو کیا چیزیں نظر آتاہے،تحقیق نے تہلکہ مچادیا،آپ کو بھی یہ چیزیں نظرآتی ہیں توپھر سمجھ لیں کہ موت قریب ہے
اے عیسیٰ!!!اگرتم پہاڑ کی چوٹی کے اوپرسے چھلانگ لگائو پھرمیں دیکھتا ہوں تمہارارب کیسے تمہیں بچاتاہے۔۔۔۔۔وہ وقت جب شیطان نے حضرت عیسیٰؑ کوبہکانے کی کوشش کی ،پھرکیاہوا؟پڑھیں ایمان افروز تحریر
وہ مسلمان لڑکی جس کے لیے مہاراجہ رنجیت سنگھ کو کوڑے کھانے پڑے

Copyright © 2020 Pakistan News Network. All Rights Reserved