کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کو دو میچوں میں شکست ،ذمہ دارکون؟سابق کرکٹرنے بتادیا

کراچی(ویب ڈیسک)سابق ٹیسٹ کرکٹر تنویر احمد نے کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کے کپتان سرفراز احمد کو پی ایس ایل سکس کے گذشتہ دو میچز میں ہونے والی شکست کا ذمے دار ٹہرایا ہے۔تفصیلات کے مطابق اے آر وائی نیوز پر پاکستان سپرلیگ اور دیگر کرکٹ ٹورنامنٹس کے دوران نشر ہونے والے پروگرام ہر لمحہ پرجوش میں گفتگو کرتے ہوئے سابق ٹیسٹ کرکٹر تنویر احمد نے کہا کہ پی ایس ایل سکس کے چوتھے میچ میں لاہور قلندر کے

ہاتھوں کوئٹہ کی شکست کے ذمے دار ٹیم کے کپتان سرفراز احمد ہیں۔تنویر احمد نے کہا کہ جب کوئٹہ نے پہلے بلے بازی کرتے ہوئے 178 رنز کا ٹارگٹ سیٹ کیا تو کپتان کو اندازہ ہوجانا چاہیئے تھا کہ بولرز کو مار پڑے گی، اور وہی ہوا، لاہور قلندرز کے بلے بازوں کے ہاتھوں کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کے بولرز کی پٹائی پر سرفراز احمد کھبی سر پر ہاتھ رکھ رہے تھے تو کھبی بولرز کے پاس جاکر انہیں ڈانتے رہے، اس طرح کا رویہ ہوگا تو بولرز کو اعتماد کہاں سے حاصل ہوگا۔سابق کرکٹر تنویر احمد کا کہنا تھا کہ جو باتیں میں نے کہی کمنٹری کے دوران بھی سرفراز کے اسی رویئے پر بات کی جارہی تھی۔سابق وکٹ کیپر راشد لطیف نے میچ کے دوران سرفراز کے تاثرات کو ان کی عادت قرار دیتے ہوئے کہا کہ جب سرفراز قومی ٹیم کے کپتان تھے تو وہ اسی طرح کے ردعمل کا اظہار کرتے تھے، یہ ان کا فطری عمل ہے۔پروگرام ہر لمحہ پرجوش میں گفتگو کرتے ہوئے سابق وکٹ کیپر راشد لطیف نے کہا کہ جب سے پی ایس ایل دبئی سے کراچی منتقل ہوا ہے تو پرفارمنس کے لحاظ سے کوئٹہ گلیڈی ایٹرز نے لاہور کی جگہ لے لی ہے، لاہور قلندرز کی ٹیم میں حفیظ کی شمولیت نے ٹیم میں بہتری پیدا کردی ہے، یہی نہیں لاہور قلندرز اپنی ماضی کی غلطیوں کو دوبارہ نہیں دہرارہی ہے۔گذشتہ روز نیشنل اسٹیڈیم میں کھیلے جانے والے پاکستان سپر لیگ 6 کے چوتھے میچ میں لاہور قلندرز نے کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کو9وکٹوں سے شکست دی تھی، لاہورقلندرز نے فخر زمان اور محمد حفیظ کی دھواں دھار بلے بازی کی بدولت 179 رنز کا مطلوبہ ہدف 18.2 اوورز میں ایک وکٹ کے نقصان پر حاصل کرلیا تھا، فخر زمان 82 اور محمد حفیظ 73 رنز بناکر ناٹ آؤٹ رہے۔



اس وقت سب سے زیادہ مقبول خبریں


تازہ ترین خبریں
حکومت کا 301سال پرانے ایئر پورٹ کو ختم کرنے کا فیصلہ۔۔وجہ کیا بنی ہے؟جانیے تفصیل
بارشیں ہی بارشیں !کئی علاقے جل تھل ایک۔مزید کہاں کہاں بارشیں ہوں گی محکمہ موسمیات نے ٹھنڈی ٹھنڈی خوشخبری سنادی
انگین آلتان کے ساتھ فراڈ کرنیوالا ملزم کاشف ضمیر نئی مشکل میں پھنس گیا،ضمیر کو سے بڑی جرم میں ملوث نکلا،ویڈیو سامنے آگئی
پی ٹی آئی رہنما کا ساتھیوں سمیت پارٹی چھوڑنے کا اشارہ ،کھلاڑیوں پربجلیاں گرادینے والی خبرآگئی
سالانہ 30کروڑ ڈالر کی بچت۔ ۔قطر سے بڑا معاہدہ۔عمران خان نے تاریخ رقم کردیا
میں تمہاری تنظیم سازی کروں گی۔۔۔۔۔فردوس عاشق اعوان لائیوشومیں آپے سے باہر،ن لیگ کے کس رہنماء کودھمکی دے ڈالی ،سیاست کے میدان سے بڑی خبرآگئی

خصوصی فیچرز
ایک دن حضوراکرم ؐ اسلامی لشکر کے سا تھ جہاد کے لئے تشریف لے جا رہے تھے را ستے میں ایک جگہ پڑاو کیا اور حکم دیا کہ یہیں پر جو کچھ کھا نا ہے کھا لو ، صحابہ نے دیکھا کہ ایک شہد کی مکھی ہے اور بڑے زور زور سے بھنبھنا تی ہے عرض کیا یا رسول ؐ! یہ مکھی کیوں شور مچاتی ہے؟ آپؐ نے فرمایا۔۔۔۔۔۔۔
دنیا کا وہ واحد نمازی جس کیلئے ابلیس (شیطان)فجر کے وقت تک چراغ لے کر کھڑا رہا؟ ایک ایمان افروز واقعہ
حضرت موسیٰ ؑ کا کرشماتی عصا دراصل کس نبی ؑ کی میراث تھا اور کس درخت کی لکڑی سے بنایا گیا ؟اس عصا سےکن کن معجزات کا ظہور ہوا ؟ ایمان افروز تحریر
موت کے قریب انسان کو کیا چیزیں نظر آتاہے،تحقیق نے تہلکہ مچادیا،آپ کو بھی یہ چیزیں نظرآتی ہیں توپھر سمجھ لیں کہ موت قریب ہے
اے عیسیٰ!!!اگرتم پہاڑ کی چوٹی کے اوپرسے چھلانگ لگائو پھرمیں دیکھتا ہوں تمہارارب کیسے تمہیں بچاتاہے۔۔۔۔۔وہ وقت جب شیطان نے حضرت عیسیٰؑ کوبہکانے کی کوشش کی ،پھرکیاہوا؟پڑھیں ایمان افروز تحریر
وہ مسلمان لڑکی جس کے لیے مہاراجہ رنجیت سنگھ کو کوڑے کھانے پڑے

Copyright © 2020 Pakistan News Network. All Rights Reserved