ہوش کے ناخن لیں خان صاحب ! ، اگر یہی کچھ چلتا رہا تو اگلے الیکشن میں۔۔۔۔۔ ضمنی انتخابات میں زبردست شکست کے بعد وزیراعظم عمران خان کو اب تک کا سب سے بڑا جھٹکا دے دیا گیا

لاہور (ویب ڈیسک) 2018ء کے انتخابات کے بعد پنجاب میں تحریک انصاف کی حکومت قائم ہونے لگی تو عام خیال یہی تھا کہ میاں شہباز شریف کی مستعدی‘ فعالیت اور بیورو کریسی پر مضبوط گرفت کا مقابلہ کرنے کے لئے عمران خان اپنے کسی ایسے دیرینہ‘ وفادار‘تنظیمی صلاحیت سے مال اور متحرک کارکن و عہدیدار کو وزارت اعلیٰ کا منصب سونپیں گے جو ایڑی چوٹی کا زور لگا کر صوبے کی پولیس و بیورو کریسی میں شریف

خاندان کے اثرورسوخ کو ختم کرے گا اور عوام کے علاوہ اپنے نظریاتی کارکنوں کو تبدیلی کا احساس دلائے گامگر ع اے بسا آرزو کہ خاک شدہ حلقہ این اے 75کے انتخابی نتائج حکمران جماعت کے لیڈروں کی طرف سے دھونس دھاندلی کی شکایت اور پولنگ کے روز بدامنی نے یہ ثابت کیا کہ اڑھائی سال گزرنے کے باوجود تحریک انصاف کی صوبائی حکومت کی سول انتظامیہ پر کوئی گرفت ہے نہ اپنے کارکنوں حتیٰ کہ پولنگ ایجنٹس کو تحفظ فراہم کرنے کی اہلیت اور نہ فریق مخالف سے قانون کی پابندی کرانے کی صلاحیت۔ مسلم لیگ ن تو روز اوّل سے اس الزام کا سامنا کر رہی ہے کہ وہ عام انتخابات دھاندلی سے جیتتی ہے اور بیورو کریسی میں اس کے وفادار افسران و اہلکار بھر پور تعاون کرتے ہیں مگر سوال یہ ہے کہ صوبائی حکومت نے توڑ کیوں نہیں کیا اور الیکشن کمشن کو ایسا عملہ فراہم کرنے میں کیوں ناکام رہی جو مسلم لیگ (ن) کے بجائے ریاست کا وفادار اور شفاف انتخاب کرانے کا اہل ہو‘کمال کی بات یہ ہے کہ مریم نواز شریف‘ احسن اقبال‘ رانا ثناء اللہ اور دیگر مسلم لیگی لیڈر گزشتہ چوبیس گھنٹے سے پریس کانفرنسوں اور بیانات کے ذریعے حکمران جماعت اور عمران خان کی بھد اڑا رہے ہیں مگر فردوس عاشق اعوان اور شہباز گل کے علاوہ کوئی مرکزی و صوبائی لیڈرالزامات کا جواب دینے اور اصل حقائق بتانے کو تیار نہیں۔ ‘ این اے 75کے ضمنی انتخاب کے موقع پر ہونے والی گڑ بڑ نے ایک بار پھر یہ احساس دلایا ہے کہ امن و امان کا قیام ہی نہیں‘عقلمند کے لئے اشارہ کافی ہے۔ معاملہ صرف پنجاب کے ایک حلقے تک محدود رہتا تو اسے نظر انداز کیا جا سکتا تھا مگر تحریک انصاف وفاقی وزیر دفاع پرویز خٹک کے حلقے میں بھی ضمنی انتخاب ہار گئی جس کا ذمہ دار پرویز خٹک کے بھائی لیاقت خٹک کو قرار دے کر صوبائی کابینہ سے نکال دیا گیا ہے ۔یہ تحریک انصاف کی اندرونی دھڑے بندی اور

مرکزی و صوبائی قیادت کی پارٹی کے معاملات سے لاتعلقی کا نتیجہ ہے۔ انتخابی مہم کے دوران ہی لیاقت خٹک اور ان کے صاحبزادے کی مخالفانہ بلکہ باغیانہ روش کا قیادت کو ادراک کیوں نہ ہوا‘ انہیں راضی کرنے کی سنجیدہ کوشش ہوئی نہ مخالفت سے باز رکھنے کی تدبیر‘ انضباطی کارروائی بھی ایک نشست کی قربانی دینے کے بعد کی گئی ‘ اب پچھتائے کیاہوت جب چڑیاں چگ گئیں کھیت۔2013ء کے انتخابات بھی اسی انداز میں ہارے گئے تھے اور اندیشہ یہی ہے کہ اگلے سینٹ وبلدیاتی انتخابات میں بھی کپتان کے اہم کھلاڑی یہی گل کھلائیں گے۔تبھی سینٹ کے انتخابات میں پنجاب سے ارکان اسمبلی کی وفاداریاں برقرار رکھنے اور حفیظ شیخ جیسے امیدواروں کی کامیابی کے لئے عمران خان اور ان کے ساتھیوں کو باردگر جہانگیر ترین کی خدمات یاد آئی ہیں جبکہ چودھری برادران سے بہتر رابطوں کی ضرورت بھی محسوس ہوئی‘ کاش پنجاب اور خیبر پختون خواکے کارکنوں اور حکومت کے خیر خواہوں کی بات پہلے سن لی جاتی تو ڈسکہ ‘ وزیر آباد اور نوشہرہ میں جگ ہنسائی ہوتی نہ سینٹ کے انتخابات جیتنے کے لئے جہانگیر ترین اور عاطف خان کی ناز برداری کرنی پڑتی۔ کیا یہ پنجاب اور خیبر پختونخوا میں وسیم اکرم پلس کے ’’حسن کارکردگی‘‘ کا نتیجہ نہیں؟ عمران خان کو کب احساس ہو گا؟ چراکارے کند عاقل کہ باز آید پشیمانی۔ صورت حال جوں کی توں رہی تو بلدیاتی اور پھر 2023ء کے عام انتخابات حکومت کولگ سمجھ جائے گی‘ ضمنی انتخابات کو خطرے کی گھنٹی سمجھنا ہی دانش مندی ہے‘ محض وعظ و نصیحت سے نہیں‘ ٹھوس عمل اقدامات سے شفاف انتخابات اور بے عیب کامیابی کی راہ ہموار ہو سکتی ہے ‘کوئی سوچے تو؟فی الحال تو ڈسکہ اور نوشہرہ نے کرم ایجنسی کی کامیابی کا مزا بھی کرکرا کر دیا ہے۔(تحریر:ارشاداحمد عارف)



اس وقت سب سے زیادہ مقبول خبریں


تازہ ترین خبریں
حکومت کا 301سال پرانے ایئر پورٹ کو ختم کرنے کا فیصلہ۔۔وجہ کیا بنی ہے؟جانیے تفصیل
بارشیں ہی بارشیں !کئی علاقے جل تھل ایک۔مزید کہاں کہاں بارشیں ہوں گی محکمہ موسمیات نے ٹھنڈی ٹھنڈی خوشخبری سنادی
انگین آلتان کے ساتھ فراڈ کرنیوالا ملزم کاشف ضمیر نئی مشکل میں پھنس گیا،ضمیر کو سے بڑی جرم میں ملوث نکلا،ویڈیو سامنے آگئی
پی ٹی آئی رہنما کا ساتھیوں سمیت پارٹی چھوڑنے کا اشارہ ،کھلاڑیوں پربجلیاں گرادینے والی خبرآگئی
سالانہ 30کروڑ ڈالر کی بچت۔ ۔قطر سے بڑا معاہدہ۔عمران خان نے تاریخ رقم کردیا
میں تمہاری تنظیم سازی کروں گی۔۔۔۔۔فردوس عاشق اعوان لائیوشومیں آپے سے باہر،ن لیگ کے کس رہنماء کودھمکی دے ڈالی ،سیاست کے میدان سے بڑی خبرآگئی

خصوصی فیچرز
ایک دن حضوراکرم ؐ اسلامی لشکر کے سا تھ جہاد کے لئے تشریف لے جا رہے تھے را ستے میں ایک جگہ پڑاو کیا اور حکم دیا کہ یہیں پر جو کچھ کھا نا ہے کھا لو ، صحابہ نے دیکھا کہ ایک شہد کی مکھی ہے اور بڑے زور زور سے بھنبھنا تی ہے عرض کیا یا رسول ؐ! یہ مکھی کیوں شور مچاتی ہے؟ آپؐ نے فرمایا۔۔۔۔۔۔۔
دنیا کا وہ واحد نمازی جس کیلئے ابلیس (شیطان)فجر کے وقت تک چراغ لے کر کھڑا رہا؟ ایک ایمان افروز واقعہ
حضرت موسیٰ ؑ کا کرشماتی عصا دراصل کس نبی ؑ کی میراث تھا اور کس درخت کی لکڑی سے بنایا گیا ؟اس عصا سےکن کن معجزات کا ظہور ہوا ؟ ایمان افروز تحریر
موت کے قریب انسان کو کیا چیزیں نظر آتاہے،تحقیق نے تہلکہ مچادیا،آپ کو بھی یہ چیزیں نظرآتی ہیں توپھر سمجھ لیں کہ موت قریب ہے
اے عیسیٰ!!!اگرتم پہاڑ کی چوٹی کے اوپرسے چھلانگ لگائو پھرمیں دیکھتا ہوں تمہارارب کیسے تمہیں بچاتاہے۔۔۔۔۔وہ وقت جب شیطان نے حضرت عیسیٰؑ کوبہکانے کی کوشش کی ،پھرکیاہوا؟پڑھیں ایمان افروز تحریر
وہ مسلمان لڑکی جس کے لیے مہاراجہ رنجیت سنگھ کو کوڑے کھانے پڑے

Copyright © 2020 Pakistan News Network. All Rights Reserved