اگر نو سال تک کرسی برقرار رکھنی ہے تومیری ایک بات پلے سے باندھ لیں خان صاحب ! ۔۔ ڈاکٹر عبدالقدیر خان نے وزیراعظم کو قیمتی مشورہ دیدیا

لاہور (ویب ڈیسک) اگر آپ اپنی آنکھیں اور کان کھلے رکھیں (یعنی ﷲ ربّ العزت نے ان پر مہر نا لگا دی ہو) تو آپ بہت سی نصیحت آموز چیزیں دیکھتے ہیں۔ پچھلے دنوں وزیراعظم کے عوام سے ٹیلیفون پر سوال جواب سنے۔ ایک پٹھان نوجوان نے کمال کردیا اگر اس کی گفتگو کی فلم بنائی جائے تو چھوٹی فلموں میں اس کو آسکر ایوارڈ مل جائے۔ وزیراعظم نے فرمایا ہےکہ پانچ سال حکومت کرنے کے لئے بہت کم وقت ہے، انسان

کچھ نہیں کر سکتا۔ مغربی دنیا، جاپان وغیرہ میں اہل لوگ چار سال میں اپنے نقش پا چھوڑ جاتے ہیں۔ اگر آپ کو وقت کی کمی کا احساس ہورہا ہے تو آئندہ بجٹ کے بعد اسمبلی تحلیل کردیں اور فوراً دوبارہ الیکشن کروا لیں 5سال اور مل جائیں گے، اس طرح تقریباً 9سال میں شاید آپ کچھ کارکردگی دکھا سکیں۔ جرمنی کی مرکل 16سال بعد خود چھوڑ کر جارہی ہیں۔ وزیراعظم فرماتے ہیں کہ انہیں حکومت کرنے کا تجربہ نہ تھا۔ حکومت بنانے والے وزیراعظم ناتجربہ کار ہوتے ہیں مگر وہ ماہرین کی شیڈو کیبنیٹ بنا لیتے ہیں، جن کے پاس پلان ہوتا ہے، اگر ان کی پارٹی جیتتی ہے تو تجربہ کار لوگ فوراً اپنے فرائض سنبھال لیتے ہیں۔ انہیں اپنی وزارت کے بارے میں تمام معلومات حاصل ہوتی ہیں۔ بدقسمتی سے وزیراعظم کی کابینہ میں اکثریت کو حکومت چلانے کا تجربہ نہیں ہے۔میں نے موجودہ حکومت یعنی عمران خان کو ایک اعلیٰ یونیورسٹی بنانے کی پیشکش کی تھی، پوری فیزی بلیٹی رپورٹ بھیج دی تھی اس کا جواب نہیں آیا۔ یہاں بہانے بنانے والے لوگوں کی باتیں زیادہ پُراثر ہیں۔ کاغذی دعوئوں اور عملی کارکردگی میں زمین و آسمان کا فرق ہے۔ GIKIہم نےدو سال میں بنایا تھا، 15غیرملکی اعلیٰ پروفیسر اور ملک کے اعلیٰ تعلیم یافتہ، تجربہ کار اساتذہ لگائے تھے، لیبارٹریز و عمارتیں اور سہولتیں میں نے خود بنوائی تھیں، کورسز میرے KRLکے رفقائے کار اور باہر کے پروفیسروں کی شرکت سے بنائے گئے تھے۔ تعلیم بہت ہی مشکل کام ہے اور مغربی ممالک میں اساتذہ کی تنخواہیں وزیروں کی تنخواہوں سے زیادہ ہوتی ہیں جبکہ یہاں اعلیٰ، بین الاقوامی شہرت یافتہ پروفیسروں کو تمغۂ امتیاز بمشکل ملتا ہے۔ انسان کس کس چیز پر ماتم کرے؟ آوے کا آوا بگڑا ہوا ہے۔(تحریر:ڈاکٹرعبدالقدیر خان)



اس وقت سب سے زیادہ مقبول خبریں


تازہ ترین خبریں
حکومت کا 301سال پرانے ایئر پورٹ کو ختم کرنے کا فیصلہ۔۔وجہ کیا بنی ہے؟جانیے تفصیل
بارشیں ہی بارشیں !کئی علاقے جل تھل ایک۔مزید کہاں کہاں بارشیں ہوں گی محکمہ موسمیات نے ٹھنڈی ٹھنڈی خوشخبری سنادی
انگین آلتان کے ساتھ فراڈ کرنیوالا ملزم کاشف ضمیر نئی مشکل میں پھنس گیا،ضمیر کو سے بڑی جرم میں ملوث نکلا،ویڈیو سامنے آگئی
پی ٹی آئی رہنما کا ساتھیوں سمیت پارٹی چھوڑنے کا اشارہ ،کھلاڑیوں پربجلیاں گرادینے والی خبرآگئی
سالانہ 30کروڑ ڈالر کی بچت۔ ۔قطر سے بڑا معاہدہ۔عمران خان نے تاریخ رقم کردیا
میں تمہاری تنظیم سازی کروں گی۔۔۔۔۔فردوس عاشق اعوان لائیوشومیں آپے سے باہر،ن لیگ کے کس رہنماء کودھمکی دے ڈالی ،سیاست کے میدان سے بڑی خبرآگئی

خصوصی فیچرز
ایک دن حضوراکرم ؐ اسلامی لشکر کے سا تھ جہاد کے لئے تشریف لے جا رہے تھے را ستے میں ایک جگہ پڑاو کیا اور حکم دیا کہ یہیں پر جو کچھ کھا نا ہے کھا لو ، صحابہ نے دیکھا کہ ایک شہد کی مکھی ہے اور بڑے زور زور سے بھنبھنا تی ہے عرض کیا یا رسول ؐ! یہ مکھی کیوں شور مچاتی ہے؟ آپؐ نے فرمایا۔۔۔۔۔۔۔
دنیا کا وہ واحد نمازی جس کیلئے ابلیس (شیطان)فجر کے وقت تک چراغ لے کر کھڑا رہا؟ ایک ایمان افروز واقعہ
حضرت موسیٰ ؑ کا کرشماتی عصا دراصل کس نبی ؑ کی میراث تھا اور کس درخت کی لکڑی سے بنایا گیا ؟اس عصا سےکن کن معجزات کا ظہور ہوا ؟ ایمان افروز تحریر
موت کے قریب انسان کو کیا چیزیں نظر آتاہے،تحقیق نے تہلکہ مچادیا،آپ کو بھی یہ چیزیں نظرآتی ہیں توپھر سمجھ لیں کہ موت قریب ہے
اے عیسیٰ!!!اگرتم پہاڑ کی چوٹی کے اوپرسے چھلانگ لگائو پھرمیں دیکھتا ہوں تمہارارب کیسے تمہیں بچاتاہے۔۔۔۔۔وہ وقت جب شیطان نے حضرت عیسیٰؑ کوبہکانے کی کوشش کی ،پھرکیاہوا؟پڑھیں ایمان افروز تحریر
وہ مسلمان لڑکی جس کے لیے مہاراجہ رنجیت سنگھ کو کوڑے کھانے پڑے

Copyright © 2020 Pakistan News Network. All Rights Reserved