اسلام آباد(پی این این)براڈ شیٹ کو لینے کے دینے پڑ گئے ،45لاکھ کی شریف خاندان کو ادائیگی کی تصدیق کردی گئی۔نجی ٹی وی کے مطابق براڈ شیٹ نے معاملے کو نمٹاتے ہوئے شریف خاندان کو 45لاکھ کی ادائیگی کردی ہے جو براڈ شیٹ کے وکیل کے ذریعے کی گئی ہے ۔شریف فیملی کے وکیل نے بتایا کہ شریف خاندان نےبراڈ شیٹ کے دیوالیہ ہونےسےگزرنےکےسبب معاملہ جلدنمٹایا اوربراڈ شیٹ نےرقم ایون فیلڈاپارٹمنٹس اٹیچ کرنےکی
درخواست واپس لینےپرلیگل فیس اخراجات کی مد میں دی۔شریف خاندان کے وکیل نے بتایا کہ براڈ شیٹ کو تقریبا 45لاکھ روپے شریف فیملی کو ادا کرنے پڑ ے ہیں۔