موت کے قریب انسان کو کیا چیزیں نظر آتاہے،تحقیق نے تہلکہ مچادیا،آپ کو بھی یہ چیزیں نظرآتی ہیں توپھر سمجھ لیں کہ موت قریب ہے

سائنسدانوں کی جانب سے مسلسل یہ جاننے کی کوشش کی جارہی ہے کہ قریب المرگ افراد کو کس طرح کے تجربات کا سامنا ہوتا ہے۔موت کی جانب بڑھنے والے لوگوں کی اکثریت کو کیا نظر آتا ہے؟ وہ کیا محسوس کرتے ہیں؟ان سوالات کا حتمی جواب تو یقیناً جاننا ممکن نہیں مگر پھر بھی کوششیں جاری ہیں۔ایسی ہی ایک تفصیلی تحقیق کچھ عرصے قبل بیلجیئم کی لائیگی یونیورسٹی اور لائیگی یونیورسٹی ہاسپٹل کے محققین کی جانب سے

کی گئی، جس کے نتائج جریدے فرنٹیئرز آف نیوروسائنسز میں شائع ہوئے۔یہ اس حوالے سے پہلی تفصیلی تحقیق تھی اور اس میں دریافت کیا گیا کہ قریب المرگ افراد کو 4 بڑے ایونٹس کا سامنا ہوتا ہے۔ایسی ہی ایک تفصیلی تحقیق کچھ عرصے قبل بیلجیئم کی لائیگی یونیورسٹی اور لائیگی یونیورسٹی ہاسپٹل کے محققین کی جانب سے کی گئی، جس کے نتائج جریدے فرنٹیئرز آف نیوروسائنسز میں شائع ہوئے۔یہ اس حوالے سے پہلی تفصیلی تحقیق تھی اور اس میں دریافت کیا گیا کہ قریب المرگ افراد کو 4 بڑے ایونٹس کا سامنا ہوتا ہے۔بہت زیادہ روشنیاس بارے میں پہلے بھی کافی کچھ سامنے آچکا ہے تاہم تحقیق میں دریافت کیا گیا کہ کسی سرنگ کے دہانے پر روشنی نظر آنا قریب المرگ افراد میں سب سے عام تجربہ نہیں۔تاہم تحقیق میں شامل 69 فیصد افراد نے اس طرح کے تجربے کو رپورٹ کیا، مگر ایسا کیوں ہوتا ہے، یہ اب تک مکمل طور پر واضح نہیں۔ایک خیال یہ ہے کہ جسم میں آکسیجن کی کمی اس کی وجہ ہوسکتی ہے جبکہ کچھ کے مطابق یہ موت کے منہ میں پہنچنے پر ہونے والی کسی قسم کی دماغی سرگرمی کا نتیجہ ہوسکتا ہے۔مردہ افراد نظر آناتحقیق میں دریافت کیا گیا کہ 64 فیصد قریب المرگ کو موت کے وقت روحیں نظر آتی ہیں۔کچھ افراد نے اپنے ماضی کے افراد کو دیکھنے کو رپورٹ کیا جبکہ دیگر نے کسی قسم کی روحوں کے سامنے کے تجربے کے بارے میں بتایا۔جسم سے باہر نکلنے کا تجربہجسم سے روح باہر نکل کر دنیا دیکھنے کی وجہ جو بھی ہو مگر تحقیق میں دریافت کیا گیا کہ 36 فیصد افراد کو اس قسم کا تجربہ ہوتا ہے۔درحقیقت تحقیق میں بتایا گیا کہ اس طرح کا تجربہ آخری واقعہ ہوتا ہے جو ان قریب المرگ افراد کو ہوا۔محققین نے کہا کہ موت کے قریب تجربات سے جسم سے علیحدگی کے فہم کا عندیہ ملتا ہے۔سب سے عام ٹائم لائنویسے تو تحقیق میں موت کے قریب پہنچ جانے والے لوگوں کے مختلف تجربات

کو رپورٹ کیا گیا مگر صرف 22 فیصد رضاکاروں میں ایک جیسی ٹائم لائن نظر آئی۔عام طور پر اس ٹائم لائن کا آغاز جسم سے روح باہر نکلنے کے تجربے سے ہوتا، جس کے بعد سرنگ میں روشنی اور پھر سکون کا احساس۔دیگر تجربات4 سب سے عام تجربات سے ہٹ کر کچھ لوگوں نے مختلف یزوں کو بھی رپورٹ کیا جیسے کسی سرحد یا ایسے مقام کی جانب بڑھنا جہاں سے لوٹنا ممکن نہیں (40 فیصد)، ہم آہنگی کا احساس (14 فیصد)، مستقل کا نظارہ (4 فیصد) اور ہاں اپنی زندگی کو نظروں کے سامنے سے گزرتے ہوئے دیکھنا (16 فیصد)۔



اس وقت سب سے زیادہ مقبول خبریں


تازہ ترین خبریں
رمضان المبارک میں کیاہونے والاہے؟وفاقی وزیرنے قوم کوبری خبرسنادی
رمضان سے ایک دن قبل پاکستان لرز اٹھا۔۔ شدید زلزلہ ،ہر طرف خوف وہراس، کہاں کتنا نقصان ہوا؟جانیے تفصیل
بچوں کے وزیراعظم کا نیا اعلان ۔۔ وزیر تعلیم کا لاکھوں طالبعلموں کو بغیر امتحان پاس کرنے کا فیصلہ۔ طالبعلموں کا دل خوش کرد ینےوالی خبر
حکومت نے عوام کی موجیں کرا دیں ۔۔ اربوں کارمضان پیکج۔۔ کون سے چیز کتنے سستی مل رہی ہے؟پاکستانیوں کیلئے شاندار خبر
اسلام آباداب ترقیافتہ شہروں میں بھی شامل ہو جائےگا،۔۔۔۔ منظوری دے دی گئی ۔۔ نہایت ہی اہم خبر
کیا ایسا ہو سکتاہے۔۔۔؟ایک عرب ملک جہاں پاکستان کے ساتھ روزہ رکھا جائےگا۔وہ ایسا کیوں کریں ۔۔۔گے؟جانیے

خصوصی فیچرز
حضرت محمدﷺ نے خانہ کعبہ کی چابیاں غیر مسلم کو کیوں دیں،چابیوں کا سبق آموز اوردلچسپ واقعہ
میاں بیوی میں وہ کام جوجائز نہیں لیکن پاکستان میں تقریباً ہرمیاں بیوی کرتے ہیں ۔علما نے فتوی دیدیا
مجرم کون ہے؟ پہیلی سلجھائیے، آپ کے دماغ کو چکرا دینے والی تصویر
عشق میں حساب کتاب کہاں ہوتا ہے؟دل دہلا دینےوالاواقعہ
کیا انسان بھی سانپ کی طرح زہریلا ہوسکتا ہے؟ سائنسدانوں نے تہلکہ خیز انکشاف کردیا
برطانیہ کے وہ پاکستانی نژاد ڈاکٹر جن کے جنازے میں پورا علاقہ سڑکوں پر تھا۔۔جذباتی کردینےوالی خبر

Copyright © 2020 Pakistan News Network. All Rights Reserved