بارشیں ہی بارشیں !کئی علاقے جل تھل ایک۔مزید کہاں کہاں بارشیں ہوں گی محکمہ موسمیات نے ٹھنڈی ٹھنڈی خوشخبری سنادی اسلام آباد(نیوز ڈیسک)جمعہ اور ہفتہ کی درمیانی شب اسلام آباد ، راولپنڈی سمیت اطراف کے علاقوں میں شدید بارش ہوئی جس کے علاقہ جل تھل ایک ہو گیا۔ دوسری جانب محکمہ موسمیات نے پیشگوئی کی ہے ۔۔ آج ہفتہ کو بالائی خیبر پختونخوا ، کشمیر،گلگت بلتستان اور بالائی پنجاب میں مطلع ابر آلود رہنے کے علاوہ گرج چمک ساتھ بارش / پہاڑوں پر برفباری کی توقع ہے
جبکہ ملک کے دیگرعلاقوں میں موسم سرد اور خشک رہے گا۔ محکمہ موسمیات کے مطابق کل اتوار کو ملک کے بیشتر علاقوں میں موسم سرد اور خشک رہے گا۔ تاہم بالائی خیبر پختونخوا، خطہ پوٹھوہار، گلگت بلتستان اور کشمیر میں چند مقامات پر بارش کا امکان ہے۔۔