حکومت کا 301سال پرانے ایئر پورٹ کو ختم کرنے کا فیصلہ۔۔وجہ کیا بنی ہے؟جانیے تفصیل

لاہور(نیوز ڈیسک)لاہور کا 103 سال پرانا تاریخی والٹن ائیر پورٹ ختم کر کے بزنس حب بنانے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔گلبرگ، ماڈل ٹاؤن اور فیروز پور روڈ کا سنگم، لاہور کا والٹن ائیرپورٹ جس کا رقبہ 1200 کنال سے زائد ہے اور یہاں سیکڑوں چھوٹے بڑے درختوں کا ایک چھوٹا سا مصنوعی جنگل آباد ہے۔والٹن ائیرپورٹ کی جگہ بزنس حب بنانے کے لیے اعلیٰ سطح کی کمیٹی نے کام شروع کر دیا ہے اور ارد گرد 10 ایکڑ اراضی پر واقع 7 نرسریاں بھی ختم کر دی گئی ہیں۔

چند روز پہلے تک قائم 7 نرسیوں میں پھل دار پودوں، دلکش اور حسین پھولوں کی خرید و فروخت ہوتی تھی، درجنوں افراد کا روزگار اس سے وابستہ تھا لیکن اب یہ نرسریاں ختم کر دی گئی ہیں۔حکومت نے یہاں کسی درخت کو نہیں کاٹا بلکہ جدید مشینری کی مدد سے ان درختوں کو نکال کر دوسری جگہ منتقل کیا جا رہا ہے۔سول ایوی ایشن اتھارٹی کے سابق ڈائریکٹر زکاوت حسین کا کہنا ہے کہ والٹن تاریخی ائیرپورٹ ہے، غیر ملکیوں سمیت ملک کے ہزاروں پائلٹ یہاں سے تربیت حاصل کر چکے ہیں، یہ سلسلہ اب بھی جاری ہے۔بزنس حب منصوبے کی وجہ سے والٹن ائیرپورٹ ختم ہونے سے تربیت حاصل کرنے والے 200 پائلٹس کی تربیت میں تعطل کا خدشہ ہے۔خیال رہے کہ والٹن ائیرپورٹ 1918 میں برطانوی حکومت نے بنایا تھا اور یہ ائیرپورٹ دوسری جنگ عظیم میں برطانوی فوج کا بیس کیمپ بھی رہا۔



اس وقت سب سے زیادہ مقبول خبریں


تازہ ترین خبریں
رمضان المبارک میں کیاہونے والاہے؟وفاقی وزیرنے قوم کوبری خبرسنادی
رمضان سے ایک دن قبل پاکستان لرز اٹھا۔۔ شدید زلزلہ ،ہر طرف خوف وہراس، کہاں کتنا نقصان ہوا؟جانیے تفصیل
بچوں کے وزیراعظم کا نیا اعلان ۔۔ وزیر تعلیم کا لاکھوں طالبعلموں کو بغیر امتحان پاس کرنے کا فیصلہ۔ طالبعلموں کا دل خوش کرد ینےوالی خبر
حکومت نے عوام کی موجیں کرا دیں ۔۔ اربوں کارمضان پیکج۔۔ کون سے چیز کتنے سستی مل رہی ہے؟پاکستانیوں کیلئے شاندار خبر
اسلام آباداب ترقیافتہ شہروں میں بھی شامل ہو جائےگا،۔۔۔۔ منظوری دے دی گئی ۔۔ نہایت ہی اہم خبر
کیا ایسا ہو سکتاہے۔۔۔؟ایک عرب ملک جہاں پاکستان کے ساتھ روزہ رکھا جائےگا۔وہ ایسا کیوں کریں ۔۔۔گے؟جانیے

خصوصی فیچرز
حضرت محمدﷺ نے خانہ کعبہ کی چابیاں غیر مسلم کو کیوں دیں،چابیوں کا سبق آموز اوردلچسپ واقعہ
میاں بیوی میں وہ کام جوجائز نہیں لیکن پاکستان میں تقریباً ہرمیاں بیوی کرتے ہیں ۔علما نے فتوی دیدیا
مجرم کون ہے؟ پہیلی سلجھائیے، آپ کے دماغ کو چکرا دینے والی تصویر
عشق میں حساب کتاب کہاں ہوتا ہے؟دل دہلا دینےوالاواقعہ
کیا انسان بھی سانپ کی طرح زہریلا ہوسکتا ہے؟ سائنسدانوں نے تہلکہ خیز انکشاف کردیا
برطانیہ کے وہ پاکستانی نژاد ڈاکٹر جن کے جنازے میں پورا علاقہ سڑکوں پر تھا۔۔جذباتی کردینےوالی خبر

Copyright © 2020 Pakistan News Network. All Rights Reserved