پریمی جوڑے نے ایک دوسرے کو ہتھکڑی سے باندھ دیاوجہ جان کر آپ کی ہنسی ہی چھوٹ جائے گی کیف (مانیٹرنگ ڈیسکـ) روس کے نواح میں واقع ملک یوکرائین میں ایک پریمی جوڑے نے بریک اپ سے بچنے کےلئے ایک دوسرے کو ہتھکڑی سے باندھ لیا۔ دونوں آئے روز کے جھگڑوں سے خوفزدہ ہوکر اس وہم میں مبتلا تھے کہ کہیں دونوں میں بریک اپ نہ ہوجائے۔ یہ واقعہ 33سالہ سیلز مین الیگزینڈر اور 28سالہ بیوٹیشن وکٹوریا کا ہے جو دونوں ساتھ رہتے ہیں لیکن آپسی جھگڑوں کی وجہ سے
کئی بار ایک دوسرے کو الگ ہوجانے کی دھمکیاں دیتے ہیں۔ویلنٹائن ڈے سے قبل وکٹوریا نے ایلگزینڈر کو ایک بار پھر بریک اپ کی دھمکی دی جس پر اس نے کچھ ایسا کرنے کا سوچا جس سے نہ تو کوئی جھگڑا ہو اور نہ بریک اپ کا خدشہ ہو۔ ایلگزینڈر نے اپنے ایک ہاتھ کو اپنی ساتھی کے ایک ہاتھ سے ہتھکڑی میں جکڑ دیا۔ہتھکڑی میں ایک دوسرے کے ہاتھ کو جکڑے ایک ماہ ہوگئے ہیں اور دونوں کا ارداہ ہے کہ کم از کم تین ماہ تک دونوں اسی طرح ایک ساتھ رہیں گے۔ وہ ساتھ شاپنگ پر جاتے ہیں، گھر کا کام کاج کرتے ہیں اور تفریح کے لیے بھی جاتے ہیں۔جوڑے نے ہتھکڑی میں جکڑے ہاتھوں کی تصاویر انسٹاگرام پر شیئر کیں تو صارفین نے دلچسپ تبصرے کیئے کئی بار ایک دوسرے کو الگ ہوجانے کی دھمکیاں دیتے ہیں۔ویلنٹائن ڈے سے قبل وکٹوریا نے ایلگزینڈر کو ایک بار پھر بریک اپ کی دھمکی دی جس پر اس نے کچھ ایسا کرنے کا سوچا جس سے نہ تو کوئی جھگڑا ہو اور نہ بریک اپ کا خدشہ ہو۔ ایلگزینڈر نے اپنے ایک ہاتھ کو اپنی ساتھی کے ایک ہاتھ سے ہتھکڑی میں جکڑ دیا۔ہتھکڑی میں ایک دوسرے کے ہاتھ کو جکڑے ایک ماہ ہوگئے ہیں اور دونوں کا ارداہ ہے کہ کم از کم تین ماہ تک دونوں اسی طرح ایک ساتھ رہیں گے۔ وہ ساتھ شاپنگ پر جاتے ہیں، گھر کا کام کاج کرتے ہیں اور تفریح کے لیے بھی جاتے ہیں۔جوڑے نے ہتھکڑی میں جکڑے ہاتھوں کی تصاویر انسٹاگرام پر شیئر کیں تو صارفین نے دلچسپ تبصرے کیئے