گرمی کو موثر انداز میں شکست دینے کے لیےسونف کے استعمال سے گرمی کی شدت کم کریں

اسلام آباد(نیو زڈیسک)گرمی کو موثر انداز میں شکست دینے کے لیے گرمی کے موسم میں صحت مند غذا کا استعمال ضروری ہے۔ کافی مقدار میں پانی اور مشروبات پینے کے علاوہ، آپ کو اپنی غذا میں ایسی اشیاء شامل کرنی چاہئیں جو آپ کے جسم کو اندرونی طور پر ٹھنڈا رکھ سکیں۔ہمارے باورچی خانوں میں متعدد اجزاء ایسی موجود ہوتی ہیں جو قدرتی طور پر ہمارے جسم پر ٹھنڈک کا اثر چھوڑ سکتی ہیں، ان میں سے ایک سونف بھی ہے۔سونف کا ایک انوکھا ذائقہ ہوتا ہے جو آپ کو صحت کے بہت سے دیگر فوائد پیش کرسکتی ہے۔ آپ سوچ رہے ہوں گے کہ ان چھوٹے بیجوں کو

اپنی غذا میں کیسے شامل کیا جائے؟ غذائیت کے ماہرین نے حال ہی میں سونف کا شربت پینے کے فوائد بتائے ہیں۔ سیلینیم اور زنک جیسے اہم معدنیات کا ایک زبردست ذریعہ، سونف کا شربت ہارمونل توازن برقرار رکھنے میں مدد کرتا ہے۔سونف کی اینٹی اسپاسموڈک خصوصیات ماہواری کے درد کو کنٹرول کرنے میں بھی مدد کرتی ہے اور موسم گرما میں روزانہ سونف کا شربت پینے سے جسم میں پانی کی کمی بھی پوری ہوتی ہے۔اگر آپ چائے کے شوقین ہیں تو سونف کی چائے آزمائیں۔ یہ آپ کا ہاضمہ بہتر بنانے اور ہارمونز کو منظم کرنے میں مدد کرے گی، آپ اپنی روزمرہ کی چائے کو اس فائدہ مند اور مزیدار چائے سے تبدیل کرسکتے ہیں۔سونف کو صدیوں سے ’مس فریشینر‘ کہا جاتا ہے۔ آپ سونف کو کھانے کے بعد چبا سکتے ہیں۔ یہ نظام ہاضمہ کو بڑھاوا دے گی اور آپ کو تر و تازہ احساس دلوائے گی، اس سے آپ کو گیس اور متلی جیسے مسائل کی شکایت بھی نہیں ہوگی۔آپ سونف کا پاؤڈر بھی مختلف کھانوں اور مشروبات میں شامل کرسکتے ہیں۔ گرمی کی مشہور ٹھنڈائی کو بنانے کے لیے سونف کا پاؤڈر دودھ میں شامل کیا جاسکتا ہے۔ آپ کسی بھی سوئٹ ڈش میں سونف پاؤڈر شامل کرکے اُس کا مزہ دوبالا کرسکتے ہیں۔زیرہ پانی کی طرح، آپ سونف کا پانی بھی تیار کرسکتے ہیں۔ یہ گیس کے مسائل کو کم کرے گا اور آپ کے ہاضمہ کو اچھی صحت مند رکھے گا، آپ اپنی مجموعی صحت کو بہتر بنانے کے لیے اپنے دن کا آغاز سونف کے پانی سے کرسکتے ہیں، اس موسم گرما میں اس کولنگ اجزاء کو اپنی غذا میں شامل کرنے سے محروم نہ ہوں۔



اس وقت سب سے زیادہ مقبول خبریں


تازہ ترین خبریں
رمضان المبارک میں کیاہونے والاہے؟وفاقی وزیرنے قوم کوبری خبرسنادی
رمضان سے ایک دن قبل پاکستان لرز اٹھا۔۔ شدید زلزلہ ،ہر طرف خوف وہراس، کہاں کتنا نقصان ہوا؟جانیے تفصیل
بچوں کے وزیراعظم کا نیا اعلان ۔۔ وزیر تعلیم کا لاکھوں طالبعلموں کو بغیر امتحان پاس کرنے کا فیصلہ۔ طالبعلموں کا دل خوش کرد ینےوالی خبر
حکومت نے عوام کی موجیں کرا دیں ۔۔ اربوں کارمضان پیکج۔۔ کون سے چیز کتنے سستی مل رہی ہے؟پاکستانیوں کیلئے شاندار خبر
اسلام آباداب ترقیافتہ شہروں میں بھی شامل ہو جائےگا،۔۔۔۔ منظوری دے دی گئی ۔۔ نہایت ہی اہم خبر
کیا ایسا ہو سکتاہے۔۔۔؟ایک عرب ملک جہاں پاکستان کے ساتھ روزہ رکھا جائےگا۔وہ ایسا کیوں کریں ۔۔۔گے؟جانیے

خصوصی فیچرز
حضرت محمدﷺ نے خانہ کعبہ کی چابیاں غیر مسلم کو کیوں دیں،چابیوں کا سبق آموز اوردلچسپ واقعہ
میاں بیوی میں وہ کام جوجائز نہیں لیکن پاکستان میں تقریباً ہرمیاں بیوی کرتے ہیں ۔علما نے فتوی دیدیا
مجرم کون ہے؟ پہیلی سلجھائیے، آپ کے دماغ کو چکرا دینے والی تصویر
عشق میں حساب کتاب کہاں ہوتا ہے؟دل دہلا دینےوالاواقعہ
کیا انسان بھی سانپ کی طرح زہریلا ہوسکتا ہے؟ سائنسدانوں نے تہلکہ خیز انکشاف کردیا
برطانیہ کے وہ پاکستانی نژاد ڈاکٹر جن کے جنازے میں پورا علاقہ سڑکوں پر تھا۔۔جذباتی کردینےوالی خبر

Copyright © 2020 Pakistan News Network. All Rights Reserved