کھیل کے میدان سے شائقین کیلئے زبردست خبر آگئی فخر زمان نےسب کو پیچھے چھوڑدیا، کئی ریکارڈ اپنے نام کرلیے،خبر پڑھ کر آپ بھی داد دیئے بغیر نہ رہ سکیںگے

جوہانسبرگ(نیوز ڈیسک) قومی ٹیم کے اوپنر فخر زمان نے جنوبی افریقہ کے خلاف دوسرے ون ڈے میچ میں 193 رنز کی اننگز کھیل کر کئی ریکارڈ اپنے نام کرلیے۔تفصیلات کے مطابق جنوبی افریقہ کے خلاف اوپنر فخر زمان نے 155 گیندوں پر 193 رنز کی اننگز کھیلی تاہم وہ ٹیم کو کامیابی نہ دلوا سکے، ان کی اننگز میں 10 چھکے شامل تھے۔جوہانسبرگ کے وینڈررز میں 193 رنز کی یہ اننگز جنوبی افریقی سرزمین پر کسی غیر ملکی کرکٹر کی سب سے بڑی اننگ ہے، اس سے قبل ڈیوڈ وارنر نے کیپ ٹاؤن میں 173 رنز اسکور کیے تھے۔فخر زمان کی اننگز میں 10 چھکے

شامل تھے یوں وہ جنوبی افریقا کے خلاف ایک ون ڈے میں 10 یا زائد چھکے لگانے والے تیسرے کھلاڑی ہیں۔مارٹن گپٹل نے جنوبی افریقا کے خلاف 11 چھکے لگائے جبکہ 2010 میں عبدالرزاق بھی جنوبی افریقی بولرز کو 10 چھکے رسید کرچکے ہیں۔فخر زمان کا انفرادی اسکور کوئی بھی ون ڈے ہارنے والی ٹیم کی جانب سے دوسرا سب سے بڑا اسکور ہے، سب سے بڑا اسکور زمبابوے کے چارلس کونٹری کا ہے جو 194 رنز بناکر بھی زمبابوے کو بنگلا دیش کے خلاف شکست سے نہ بچاسکے۔بھارت کے سچن ٹنڈولکر نے 2011 میں جنوبی افریقا کے خلاف 200 رنز اسکور کیے تھے جبکہ اس سے قبل پاکستان کی جانب سے سب سے بڑی اننگز 135 رنز سلیم الٰہی نے 2002 میں کھیلی تھی۔فخر زمان کی یہ اننگ ون ڈے کرکٹ میں دوسری اننگز میں کسی بھی کرکٹر کی سب سے بڑی اننگ ہے، اس سے قبل یہ اعزاز آسٹریلیا کے شین واٹسن کے پاس تھا، انہوں نے 2011 میں بنگلا دیش کے خلاف 185 رنز کی اننگز کھیلی تھی۔یہ جنوبی افریقا کے خلاف کسی بھی پاکستانی بیٹسمین کا سب سے بڑا اسکور ہے جبکہ مجموعی طور پر کسی بھی کھلاڑی کا دوسرا بڑا اسکور ہے۔واضح رہے کہ جنوبی افریقہ نے پاکستان کو دوسرے ون ڈے میچ میں 17 رنز سے شکست دی، فخر زمان کو میچ کا بہترین کھلاڑی قرار دیا گیا، تین میچوں کی سیریز 1-1 سے برابر ہوگئی۔



اس وقت سب سے زیادہ مقبول خبریں


تازہ ترین خبریں
رمضان المبارک میں کیاہونے والاہے؟وفاقی وزیرنے قوم کوبری خبرسنادی
رمضان سے ایک دن قبل پاکستان لرز اٹھا۔۔ شدید زلزلہ ،ہر طرف خوف وہراس، کہاں کتنا نقصان ہوا؟جانیے تفصیل
بچوں کے وزیراعظم کا نیا اعلان ۔۔ وزیر تعلیم کا لاکھوں طالبعلموں کو بغیر امتحان پاس کرنے کا فیصلہ۔ طالبعلموں کا دل خوش کرد ینےوالی خبر
حکومت نے عوام کی موجیں کرا دیں ۔۔ اربوں کارمضان پیکج۔۔ کون سے چیز کتنے سستی مل رہی ہے؟پاکستانیوں کیلئے شاندار خبر
اسلام آباداب ترقیافتہ شہروں میں بھی شامل ہو جائےگا،۔۔۔۔ منظوری دے دی گئی ۔۔ نہایت ہی اہم خبر
کیا ایسا ہو سکتاہے۔۔۔؟ایک عرب ملک جہاں پاکستان کے ساتھ روزہ رکھا جائےگا۔وہ ایسا کیوں کریں ۔۔۔گے؟جانیے

خصوصی فیچرز
حضرت محمدﷺ نے خانہ کعبہ کی چابیاں غیر مسلم کو کیوں دیں،چابیوں کا سبق آموز اوردلچسپ واقعہ
میاں بیوی میں وہ کام جوجائز نہیں لیکن پاکستان میں تقریباً ہرمیاں بیوی کرتے ہیں ۔علما نے فتوی دیدیا
مجرم کون ہے؟ پہیلی سلجھائیے، آپ کے دماغ کو چکرا دینے والی تصویر
عشق میں حساب کتاب کہاں ہوتا ہے؟دل دہلا دینےوالاواقعہ
کیا انسان بھی سانپ کی طرح زہریلا ہوسکتا ہے؟ سائنسدانوں نے تہلکہ خیز انکشاف کردیا
برطانیہ کے وہ پاکستانی نژاد ڈاکٹر جن کے جنازے میں پورا علاقہ سڑکوں پر تھا۔۔جذباتی کردینےوالی خبر

Copyright © 2020 Pakistan News Network. All Rights Reserved