سمارٹ فون کا خاتمہ۔۔ ۔۔ کروڑوں صارفین کیلئے پریشان کن خبر۔۔۔۔ایسا فیصلہ کیوں کیا گیا۔۔۔۔؟جانیے تفصیل

ایل جی کا اسمارٹ فون پسند کرنے والوں کے لیے بری خبر ہے کیونکہ جنوبی کوریائی کمپنی ایل جی الیکٹرانکس نے اسمارٹ فونز کی تیاری اور فروخت بند کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔ایل جی نے اعلان کیا ہے کہ وہ 31 جولائی کے بعد اسمارٹ فونز کی تیاری اور فروخت بند کردے گی اور اس کے ساتھ ہی LG اسمارٹ فون مارکیٹ سے دستبردار ہونے والی پہلی اسمارٹ فون کمپنی بن گئی ہے۔ایل جی کے جاری کردہ بیان کے مطابق، کمپنی کے موبائل ڈویژن کو گزشتہ 6 سالوں میں ساڑھے 4 ارب ڈالر کا نقصان ہوا ہے اور اب وہ برقی گاڑیوں کے آلات اور سمارٹ گھروں پر توجہ دے

گی۔یاد رہے کہ 2013 میں ایل جی کمپنی سام سنگ اور ایپل کے بعد دنیا میں تیسری سب سے بڑی اسمارٹ فون بنانے والی کمپنی تھی لیکن بعد میں LG کے فلیگ شپ ماڈلز نے سافٹ ویئر اور ہارڈ ویئر کے مسائل کا سامنا کرنا شروع کر دیا جس کی تجزیہ کاروں کے نزدیک بنیادی وجہ ماہرین کی کمی تھی۔کاؤنٹرپوائنٹ کے اعدادوشمار کے مطابق ، اس وقت ایل جی کے پاس عالمی اسمارٹ فون مارکیٹ کا صرف 2 فیصد حصہ ہے۔ایل جی نے گزشتہ سال صرف 23 ملین فون فروخت کیے جب کہ اس کے حریف سام سنگ نے 256 ملین فون بیچے۔LG کی اس وقت شمالی امریکا میں تقریباً 10 فیصد مارکیٹ شیئر ہے اور وہاں یہ ایپل اور سام سنگ کے بعد تیسری بڑی کمپنی ہے۔ شمالی امریکا کی طرح ، ایل جی کا لاطینی امریکہ میں بھی بڑا حصہ ہے اور یہ وہاں پانچویں نمبر پر ہے۔واضح رہے کہ ایل جی الیکٹرانکس کا کل کاروبار پانچ حصوں میں تقسیم ہے۔ اس میں موبائل ڈویژن

سب سے چھوٹا ہے۔رپورٹس کے مطابق ایل جی اپنے اسمارٹ فون ڈویژن کو فروخت کرنے کے لیے ویتنام کے ون گروپ سے بات چیت کر رہا تھا لیکن یہ نتیجہ خیز ثابت نہیں ہوئی۔



اس وقت سب سے زیادہ مقبول خبریں


تازہ ترین خبریں
رمضان المبارک میں کیاہونے والاہے؟وفاقی وزیرنے قوم کوبری خبرسنادی
رمضان سے ایک دن قبل پاکستان لرز اٹھا۔۔ شدید زلزلہ ،ہر طرف خوف وہراس، کہاں کتنا نقصان ہوا؟جانیے تفصیل
بچوں کے وزیراعظم کا نیا اعلان ۔۔ وزیر تعلیم کا لاکھوں طالبعلموں کو بغیر امتحان پاس کرنے کا فیصلہ۔ طالبعلموں کا دل خوش کرد ینےوالی خبر
حکومت نے عوام کی موجیں کرا دیں ۔۔ اربوں کارمضان پیکج۔۔ کون سے چیز کتنے سستی مل رہی ہے؟پاکستانیوں کیلئے شاندار خبر
اسلام آباداب ترقیافتہ شہروں میں بھی شامل ہو جائےگا،۔۔۔۔ منظوری دے دی گئی ۔۔ نہایت ہی اہم خبر
کیا ایسا ہو سکتاہے۔۔۔؟ایک عرب ملک جہاں پاکستان کے ساتھ روزہ رکھا جائےگا۔وہ ایسا کیوں کریں ۔۔۔گے؟جانیے

خصوصی فیچرز
حضرت محمدﷺ نے خانہ کعبہ کی چابیاں غیر مسلم کو کیوں دیں،چابیوں کا سبق آموز اوردلچسپ واقعہ
میاں بیوی میں وہ کام جوجائز نہیں لیکن پاکستان میں تقریباً ہرمیاں بیوی کرتے ہیں ۔علما نے فتوی دیدیا
مجرم کون ہے؟ پہیلی سلجھائیے، آپ کے دماغ کو چکرا دینے والی تصویر
عشق میں حساب کتاب کہاں ہوتا ہے؟دل دہلا دینےوالاواقعہ
کیا انسان بھی سانپ کی طرح زہریلا ہوسکتا ہے؟ سائنسدانوں نے تہلکہ خیز انکشاف کردیا
برطانیہ کے وہ پاکستانی نژاد ڈاکٹر جن کے جنازے میں پورا علاقہ سڑکوں پر تھا۔۔جذباتی کردینےوالی خبر

Copyright © 2020 Pakistan News Network. All Rights Reserved