کراچی (مانیٹرنگ ڈیسک) مسلسل تنزلی کے بعد ڈالر نے کروٹ لےلی اور قیمت میں مسلسل اضافہ ہونے لگا۔کاروبا ری ہفتے کے پہلے روز ڈالر ، ریال اور درہم کی قیمت میں اضافہ ہو گیاہے۔ تفصیلات کےمطابق روپے کےمقابلے میں ڈالر کی قیمت 11پیسے بڑھ گئی ۔
گزشتہ کاروباری ہفتے کے آخری دو روز کے دوران بھی روپے کے مقابلے میں امریکی ڈالر کی قیمت میں بالترتیب 25 پیسے اور 54 پیسے مہنگا ہوا تھا، یوں مسلسل تیسرے کاروباری روز کے دوران امریکی کرنسی کی قیمت میں اضافہ دیکھا گیا قیمت 153 روپے 55 پیسے سے بڑھ کر 153 روپے 66 پیسے ہو گئی۔