لاہور(ویب ڈیسک )ٹک ٹاک پر پابندی لگنے کے بعد اٹھالی گئی جس پر سوشل میڈیا سٹارز کافی خوش دکھائی د ے رہے ہیں ، اس دوران ایک خبر یہ آئی کہ ٹک ٹاک سٹار ذوالقرنین اور کنول آفتاب نے شادی کر لی ہے جس کی ویڈیو بھی سوشل میڈیا پر خوب وائر ل ہوئی تاہم اب ان کے بعد ایک اور ٹک ٹاک کی جوڑی نے شادی کر لی ہے ۔تفصیلات کے مطابق ٹک ٹاک پر اپنی دلچسپ ویڈیوز کے ساتھ بھاری تعداد میں فالونگ بنانے والی جوڑی ’ عائشہ اور نویدخان ‘ بھی شادی کے بندھن میں بندھ گئے ہیں جس کی خبر انہوں نے سوشل میڈیا پر جاری پیغام میں اپنے مداحوں تک
پہنچائی ۔یہ خبر سن کر ان کے چاہنے والے بھی خوشی میں شریک ہو رہے ہیں اور مبارک بادیں دے رہے ہیں ۔ٹک ٹاک جوڑی نے اپنی شادی کے لمحات کو بھی مداحوں کے ساتھ شیئرکرتے ہوئے ویڈیوز جاری کیں ، نوید خان نے اپنی بارات کی ویڈیو شیئر کی اور ساتھ لکھا کہ ” الحمدو اللہ “ ۔ ویڈیو میں نوید خان اپنی نئی نویلی دلہن کے ساتھ رقص کرتے ہوئے دکھائی دیتے ہیں ۔اپنے شوہر کی پوسٹ پر اہلیہ عائشہ نے ایک لفظ کہہ کر تمام
جذبات کو کھول کر رکھ دیا ، عائشہ نے جوا ب دیتے ہوئے کہا کہ ” زندگی “ ، اس کے ساتھ انہوں نے دل کا ایموجی بھی بنایا ۔
https://www.instagram.com/p/CNR_INAgYZs/?utm_source=ig_web_copy_link