عمرہ کرناہے تویہ کام لازمی کرناہوگا۔۔۔سعودی حکومت نے بڑی شرط عائد کردی

ریاض (ویب ڈیسک )سعودی عرب نے یکم رمضان المبارک صرف کرونا ویکسن کرانے والوں کو ہی مسجد الحرام اور مسجد بنوی میں داخلے کی اجازت دی جائے گی۔ عمرے کیلئے کرونا ویکسین کو لازمی قرار دے دیا گیا ہے۔خبر رساں ادارے الجزیرہ کے مطابق سعودی عرب نے عمرہ کرنے والوں کیلئے نئے قواعد و ضوابط جاری کردیئے ہیں۔ سعودی وزارت حج و عمرہ سے جاری بیان کے مطابق صرف ان لوگوں کو عمرے کی سعادت حاصل کرنے کی اجازت ہوگی جن کے پاس کرونا ویکسین لگوانے کا سرٹیفکیٹ موجود ہوگا۔عمرے کی ادائیگی سے کم از کم 14 دن پہلے ویکسین

لگانا ضروری ہے۔ سرٹیفکیٹ کے بغیر مسجد الحرام اور مسجد بنوی میں داخلے کی اجازت نہیں ہوگی۔سعودی وزارت حج وعمرہ نے واضح کیا ہے کہ رمضان المبارک کی آمد کے موقع پر زیارت کا عزم رکھنے والوں اور ان کی خدمت پر مامور اہلکاروں کی صحت اور سلامتی پر کسی قسم کا سمجھوتہ نہیں کریں گے۔رمضان کی مبارک ساعتوں میں زیادہ سے زیادہ فرزندان توحید کو عبادت کا موقع فراہم کرنے کیلئے فیصلہ کیا گیا ہے کہ مسجد الحرام میں نماز ادائیگی کیلئے مزید جگہ مختص کرتے ہوئے کرونا سے بچاؤ کے حفاظتی ہدایات پر سختی سے عمل درآمد کو یقینی بنایا جائے۔اس مقصد کے لیے:پہلے مرحلے پر یکم رمضان المبارک 1442ھجری سے مسجد الحرام اور مسجد نبویﷺ میں عمرہ اور نمازوں کی ادائی کیلئے پرمٹوں کا اجرا شروع کیا جا رہا ہے۔بیان کے مطابق توکلنا ایپ کی روشنی میں عمرہ اور حرمین شریفین میں نماز وتراویح کے خواہش مند افراد کیلئے ضروری ہے کہ انہوں نے ویکسی نیشن کی دونوں خوراکیں لگوائی ہوں، یا پھر پہلی خوراک لگوائے 2 ہفتوں کی مدت گزر چکی ہو، یا پھر کرونا میں مبتلا شخص صحت مند ہو چکا ہو اور اس میں بیماری کے خلاف قوت مدافعت پیدا ہو چکی ہو۔دوم: رمضان کے دوران عمرہ، نمازوں اور زیارت

حرمین شریفین کی بکنگ اعتمرنا اور توکلنا اپیلی کیشنز کے ذریعے ہوگی۔ اس مقصد کیلئے زائر خود اپنی سہولت کے مطابق دیئے گئے اوقات کا انتخاب کر سکتا ہے، تاہم اجازت نامہ کا اجرا مسجد میں حفاظتی تدابیر کی روشنی میں مخصوص کردہ جگہ میں گنجائش کی صورت میں ہی جاری کیا جائے گا۔سوئم: اجازت ناموں کی معیاد کی جانچ بھی عازم عمرہ یا نمازی کی توکلنا ایپلی کیشن کے ذریعے کی جائے گی۔وزارت کے عہدیدار نے یہ بات زور دے کر کہی کہ رمضان کے دوران عمرہ اور نمازوں کیلئے حرمین شریفین میں داخلے کے اجازت نامے صرف اعتمرنا اور توکلنا اپیلی کیشنز کے ذریعے ہی جاری ہوں گے۔ عازمین اس ضمن میں جعلی ایجنٹوں اور ویب سائٹس سے خبردار رہیں۔



اس وقت سب سے زیادہ مقبول خبریں


تازہ ترین خبریں
رمضان المبارک میں کیاہونے والاہے؟وفاقی وزیرنے قوم کوبری خبرسنادی
رمضان سے ایک دن قبل پاکستان لرز اٹھا۔۔ شدید زلزلہ ،ہر طرف خوف وہراس، کہاں کتنا نقصان ہوا؟جانیے تفصیل
بچوں کے وزیراعظم کا نیا اعلان ۔۔ وزیر تعلیم کا لاکھوں طالبعلموں کو بغیر امتحان پاس کرنے کا فیصلہ۔ طالبعلموں کا دل خوش کرد ینےوالی خبر
حکومت نے عوام کی موجیں کرا دیں ۔۔ اربوں کارمضان پیکج۔۔ کون سے چیز کتنے سستی مل رہی ہے؟پاکستانیوں کیلئے شاندار خبر
اسلام آباداب ترقیافتہ شہروں میں بھی شامل ہو جائےگا،۔۔۔۔ منظوری دے دی گئی ۔۔ نہایت ہی اہم خبر
کیا ایسا ہو سکتاہے۔۔۔؟ایک عرب ملک جہاں پاکستان کے ساتھ روزہ رکھا جائےگا۔وہ ایسا کیوں کریں ۔۔۔گے؟جانیے

خصوصی فیچرز
حضرت محمدﷺ نے خانہ کعبہ کی چابیاں غیر مسلم کو کیوں دیں،چابیوں کا سبق آموز اوردلچسپ واقعہ
میاں بیوی میں وہ کام جوجائز نہیں لیکن پاکستان میں تقریباً ہرمیاں بیوی کرتے ہیں ۔علما نے فتوی دیدیا
مجرم کون ہے؟ پہیلی سلجھائیے، آپ کے دماغ کو چکرا دینے والی تصویر
عشق میں حساب کتاب کہاں ہوتا ہے؟دل دہلا دینےوالاواقعہ
کیا انسان بھی سانپ کی طرح زہریلا ہوسکتا ہے؟ سائنسدانوں نے تہلکہ خیز انکشاف کردیا
برطانیہ کے وہ پاکستانی نژاد ڈاکٹر جن کے جنازے میں پورا علاقہ سڑکوں پر تھا۔۔جذباتی کردینےوالی خبر

Copyright © 2020 Pakistan News Network. All Rights Reserved