کورونا سے ہلاکتوں کے تمام ریکارڈ ٹوٹ گئے۔۔۔ 24گھنٹوں میں 4000 ہلاکتیں۔۔۔۔۔۔لاشوں کے انبار،کوئی دفانے والا نہیں،عوام یہ خبرضرور پڑھیں

برازیل (نیوز ڈیسک)کورونا وباء کے باعث گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران برازیل میں ہونے والی 4000 سے زائد ہلاکتوں نے پچھلے تمام ریکارڈ توڑ دیئے ہیں۔برازیل میں پہلی بار 24 گھنٹوں کے دوران 4000 سے زیادہ کورونا سے وابستہ اموات ریکارڈ کی گئیں ہیں۔برازیل میں ہلاکتوں کی کل تعداد 337،000 کے قریب ہوگئی ہے جو امریکہ کے بعد دوسرے نمبر پر ہے۔کورونا وائرس کے باعث اسپتالوں میں مریضوں کی تعداد میں اضافہ ہورہا ہے جبکہ کچھ شہروں میں علاج کے منتظر دم توڑنے لگے ہیں۔دوسری جانب صدر جائر بولسنارو وباء کو روکنے کے لئے کسی بھی قسم کے لاک

ڈاؤن کی مخالفت پر قائم ہیں۔ان کا مؤقف ہے کہ لاک ڈاؤن سے معیشت کو پہنچنے والا نقصان وائرس کے اثرات سے بھی زیادہ خراب ہوگا۔ کولمبو (نیوز ڈیسک) طلاق یافتہ ہونا ایسا داغ ہے کہ یہ دنیا بھر کے کسی بھی معاشرے میں عورت کو عزت کی زندگی نہیں جینے دیتا۔اس وقت سری لنکا میں مس سری لنکا کے لیے ہونے والے ملکی سطح کے مقابلے میں جب ایک ایسی خاتون ٹائٹل جیتنے میں کامیاب ہو گئی کہ جو طلاق یافتہ تھی تو اس کے ساتھ کیا سلوک کیا گیا اسے پوری دنیا نے دیکھا۔مسز سری لنکا 2021 کی فاتح پشپیکا ڈی سلوا کو تاج پہنایا گیا تاہم کچھ ہی دیر بعد سابق ملکہ حسن نے فاتح حسن کو طلاق یافتہ ہونے پر مقابلے سے باہر کرتے ہوئے تاج رنراپ کے سر پر سجا دیا۔عالمی خبر رساں ادارے کے مطابق کولمبو میں شادی شدہ خواتین کے مقابلہ حسن کے سب سے بڑے ایونٹ ”مسز سری لنکا“ کی فاتح پشپیکا ڈی سلوا کی کامیابی کا اعلان کیا گیا اور

اسٹیج پر تاج بھی پہنایا گیا۔یہ مناظر سرکاری ٹیلی وژن پر براہ راست دکھائے جا رہے تھے۔پروگرام میں اُس وقت بدمزگی پیدا ہوگئی جب 2019 کی فاتح حسینہ کیرولین جوری نے پشپیکا ڈی سلوا پر طلاق یافتہ ہونے کا الزام عائد کرتے ہوئے تاج اتار کر رنر اپ کے سر پر سجا دیا اور انتظامیہ کو یاد دلایا کہ مقابلے کے قانون کی رو سے مقابلے میں شادی شدہ خواتین حصہ لے سکتے ہیں، طلاق یافتہ نہیں۔



اس وقت سب سے زیادہ مقبول خبریں


تازہ ترین خبریں
رمضان المبارک میں کیاہونے والاہے؟وفاقی وزیرنے قوم کوبری خبرسنادی
رمضان سے ایک دن قبل پاکستان لرز اٹھا۔۔ شدید زلزلہ ،ہر طرف خوف وہراس، کہاں کتنا نقصان ہوا؟جانیے تفصیل
بچوں کے وزیراعظم کا نیا اعلان ۔۔ وزیر تعلیم کا لاکھوں طالبعلموں کو بغیر امتحان پاس کرنے کا فیصلہ۔ طالبعلموں کا دل خوش کرد ینےوالی خبر
حکومت نے عوام کی موجیں کرا دیں ۔۔ اربوں کارمضان پیکج۔۔ کون سے چیز کتنے سستی مل رہی ہے؟پاکستانیوں کیلئے شاندار خبر
اسلام آباداب ترقیافتہ شہروں میں بھی شامل ہو جائےگا،۔۔۔۔ منظوری دے دی گئی ۔۔ نہایت ہی اہم خبر
کیا ایسا ہو سکتاہے۔۔۔؟ایک عرب ملک جہاں پاکستان کے ساتھ روزہ رکھا جائےگا۔وہ ایسا کیوں کریں ۔۔۔گے؟جانیے

خصوصی فیچرز
حضرت محمدﷺ نے خانہ کعبہ کی چابیاں غیر مسلم کو کیوں دیں،چابیوں کا سبق آموز اوردلچسپ واقعہ
میاں بیوی میں وہ کام جوجائز نہیں لیکن پاکستان میں تقریباً ہرمیاں بیوی کرتے ہیں ۔علما نے فتوی دیدیا
مجرم کون ہے؟ پہیلی سلجھائیے، آپ کے دماغ کو چکرا دینے والی تصویر
عشق میں حساب کتاب کہاں ہوتا ہے؟دل دہلا دینےوالاواقعہ
کیا انسان بھی سانپ کی طرح زہریلا ہوسکتا ہے؟ سائنسدانوں نے تہلکہ خیز انکشاف کردیا
برطانیہ کے وہ پاکستانی نژاد ڈاکٹر جن کے جنازے میں پورا علاقہ سڑکوں پر تھا۔۔جذباتی کردینےوالی خبر

Copyright © 2020 Pakistan News Network. All Rights Reserved