کس دورسے چینی کی قیمت کا مسئلہ چلاآرہاہے۔۔۔؟ کپتان کے کھلاڑی نے ایوب خان کو بھی نہ بخشا،قیمتوں میں اضافے کا ذمہ دار قرار دےدیا

اسلام آباد(نیوز ڈیسک)وزیراعظم کے معاون خصوصی شہزاد اکبر نے کہا ہے کہ جنرل ایوب خان کے دور سے چینی کی قیمت کا مسئلہ چلا آرہا ہے ،چار پانچ دہائیوں میں کبھی بھی چینی کی قیمتوں کا تعین نہیں کیا گیا ،تاریخ میں پہلی مرتبہ ہماری حکومت نے چینی کا مصنوعی بحران ختم کرنے کیلئے قیمتوں کا تعین کیا ۔میڈیا سے گفتگوکرتے ہوئے انہوں نے کہاکہ 2014 میں اس وقت کے چیف جسٹس سپریم کورٹ جسٹس افتخار چوہدری نے فیصلہ دیا تھا کہ چینی،آٹا سمیت اشیاء خوردو نوش کی فراہمی حکومت کی ذمہ داری ہے اور اس چینی کی قیمتوں کا تعین کیا جائے مگر اس وقت کی

حکومت نے بھی اس حوالے سے کوئی اقدامات نہیں کیے تھے ۔انہوں نے کہاکہ منافع خوررمضان المبارک کے بابرکت مہینے میں قیمتیں بڑھا دیتے ہیں جو افسوس کا مقام ہے ، مغربی ممالک میں کرسمس پر چیزیں سستی ہوجاتی ہیں مگرہمارا رمضان المبارک آتا ہے تو ہمارے مسلمان بھائی ہی منافع خوری پر اتر آتے ہیں اور پھر بھی خود کومسلمان کہلاتے ہیں ۔انہوں نے کہاکہ یہ ٹھیک ہے کہ چینی کی قیمتوں کا تعین کرنا حکومت کی ذمہ داری ہوتی ہے لیکن بطور مسلمان ہونے کے ناطے ہر شخص کی ذمہ داری ہے کہ وہ ناجائز منافع خوری نہ کرے بالخصوص رمضان المبارک میں ۔انہوں نے کہاکہ پاکستان کی تاریخ میں پہلی مرتبہ چینی کی پرائس مقرر کی گئی ہے اور حکومت نے 85روپے مقرر کی ہے اور موجودہ حکومت نے چینی

کی قیمتیں کنٹرول کرنے کیلئے اقدامات اٹھائے ہیں اور اب بھی اٹھا رہی ہے ۔



اس وقت سب سے زیادہ مقبول خبریں


تازہ ترین خبریں
رمضان المبارک میں کیاہونے والاہے؟وفاقی وزیرنے قوم کوبری خبرسنادی
رمضان سے ایک دن قبل پاکستان لرز اٹھا۔۔ شدید زلزلہ ،ہر طرف خوف وہراس، کہاں کتنا نقصان ہوا؟جانیے تفصیل
بچوں کے وزیراعظم کا نیا اعلان ۔۔ وزیر تعلیم کا لاکھوں طالبعلموں کو بغیر امتحان پاس کرنے کا فیصلہ۔ طالبعلموں کا دل خوش کرد ینےوالی خبر
حکومت نے عوام کی موجیں کرا دیں ۔۔ اربوں کارمضان پیکج۔۔ کون سے چیز کتنے سستی مل رہی ہے؟پاکستانیوں کیلئے شاندار خبر
اسلام آباداب ترقیافتہ شہروں میں بھی شامل ہو جائےگا،۔۔۔۔ منظوری دے دی گئی ۔۔ نہایت ہی اہم خبر
کیا ایسا ہو سکتاہے۔۔۔؟ایک عرب ملک جہاں پاکستان کے ساتھ روزہ رکھا جائےگا۔وہ ایسا کیوں کریں ۔۔۔گے؟جانیے

خصوصی فیچرز
حضرت محمدﷺ نے خانہ کعبہ کی چابیاں غیر مسلم کو کیوں دیں،چابیوں کا سبق آموز اوردلچسپ واقعہ
میاں بیوی میں وہ کام جوجائز نہیں لیکن پاکستان میں تقریباً ہرمیاں بیوی کرتے ہیں ۔علما نے فتوی دیدیا
مجرم کون ہے؟ پہیلی سلجھائیے، آپ کے دماغ کو چکرا دینے والی تصویر
عشق میں حساب کتاب کہاں ہوتا ہے؟دل دہلا دینےوالاواقعہ
کیا انسان بھی سانپ کی طرح زہریلا ہوسکتا ہے؟ سائنسدانوں نے تہلکہ خیز انکشاف کردیا
برطانیہ کے وہ پاکستانی نژاد ڈاکٹر جن کے جنازے میں پورا علاقہ سڑکوں پر تھا۔۔جذباتی کردینےوالی خبر

Copyright © 2020 Pakistan News Network. All Rights Reserved