پی ڈی ایم کاساتھ چھوڑنے والی اے این پی نے کس بڑی سیاسی جماعت سےہاتھ ملالیا،جان کرہرکوئی ہکابکا رہ گیا

کراچی (ویب ڈیسک )حزبِ اختلاف کے اتحاد پاکستان ڈیموکریٹک موومنٹ (پی ڈی ایم) چھوڑنے والی عوامی نیشنل پارٹی (اے این پی) نے کراچی میں مسلم لیگ نون کی حمایت کا اعلان کر دیا۔کراچی میں این اے 249 پر ہونے والے ضمنی انتخاب میں اے این پی نے مسلم لیگ کے رہنما و امیدوار مفتاح اسماعیل کی حمایت کا اعلان کر دیا۔اے این پی نے این اے 249 سے اورنگزیب بونیری کو کھڑا کیا تھا، تاہم مفتاح اسماعیل کے حق میں عوامی نیشنل پارٹی نے اپنے امیدوار کو دستبردار کرا دیا۔اے این پی سندھ کے جنرل سیکریٹری یونس بونیری کا میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے اس

حوالے سے کہنا ہے کہ اے این پی کے امیدوار حاجی اورنگزیب خان پارٹی فیصلے کے تحت مفتاح اسماعیل کے حق میں دستبردار ہوئے ہیں۔انہوں نے کہا کہ ہم جمہوری لوگ ہیں، اپنے فیصلے کرنے میں آزاد ہیں، پی ڈی ایم کا حصہ نہیں رہے لیکن جمہوریت کیلئے ہماری جدوجہد جاری رہے گی۔یونس بونیری نے یہ بھی کہا کہ صوبائی مشاورتی کونسل سے مشاورت کے بعد مفتاح اسماعیل کی حمایت کا فیصلہ کیا ہے۔مفتاح اسماعیل کے حق میں دستبردار ہونے والے حاجی اورنگزیب خان بونیری نے کہا کہ پارٹی فیصلوں کے پابند ہیں، امید ہے مسلم لیگ نون ضمنی انتخاب میں کامیاب ہو گی۔نون لیگ کے امیدوار مفتاح اسماعیل نے کہا کہ اے این پی کا مسلم لیگ نون کے امیدوار کے حق میں دستبردار ہونے کا فیصلہ خوش آئند ہے۔انہوں نے مزید کہا کہ اے این پی کی حمایت سے ہماری امیدوں میں جان پڑ جائے گی، نون لیگ کا امیدوار ہوں لیکن اے این پی کے ساتھ مل کر حلقے میں

کام کرائیں گے۔مفتاح اسماعیل کا یہ بھی کہنا ہے کہ پاکستان پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے حمایت سے متعلق کہا تھا کہ پارٹی سے مشورہ کر کے بتائیں گے، تاہم ان کا جواب نہیں آیا۔واضح رہے کہ مسلم لیگ نون کے رہنما اور سابق وزیرِ اعظم شاہد خاقان عباسی کے شوکاز پر اے این پی نے گزشتہ روز پی ڈی ایم چھوڑنے کا اعلان کیا تھا۔



اس وقت سب سے زیادہ مقبول خبریں


تازہ ترین خبریں
رمضان المبارک میں کیاہونے والاہے؟وفاقی وزیرنے قوم کوبری خبرسنادی
رمضان سے ایک دن قبل پاکستان لرز اٹھا۔۔ شدید زلزلہ ،ہر طرف خوف وہراس، کہاں کتنا نقصان ہوا؟جانیے تفصیل
بچوں کے وزیراعظم کا نیا اعلان ۔۔ وزیر تعلیم کا لاکھوں طالبعلموں کو بغیر امتحان پاس کرنے کا فیصلہ۔ طالبعلموں کا دل خوش کرد ینےوالی خبر
حکومت نے عوام کی موجیں کرا دیں ۔۔ اربوں کارمضان پیکج۔۔ کون سے چیز کتنے سستی مل رہی ہے؟پاکستانیوں کیلئے شاندار خبر
اسلام آباداب ترقیافتہ شہروں میں بھی شامل ہو جائےگا،۔۔۔۔ منظوری دے دی گئی ۔۔ نہایت ہی اہم خبر
کیا ایسا ہو سکتاہے۔۔۔؟ایک عرب ملک جہاں پاکستان کے ساتھ روزہ رکھا جائےگا۔وہ ایسا کیوں کریں ۔۔۔گے؟جانیے

خصوصی فیچرز
حضرت محمدﷺ نے خانہ کعبہ کی چابیاں غیر مسلم کو کیوں دیں،چابیوں کا سبق آموز اوردلچسپ واقعہ
میاں بیوی میں وہ کام جوجائز نہیں لیکن پاکستان میں تقریباً ہرمیاں بیوی کرتے ہیں ۔علما نے فتوی دیدیا
مجرم کون ہے؟ پہیلی سلجھائیے، آپ کے دماغ کو چکرا دینے والی تصویر
عشق میں حساب کتاب کہاں ہوتا ہے؟دل دہلا دینےوالاواقعہ
کیا انسان بھی سانپ کی طرح زہریلا ہوسکتا ہے؟ سائنسدانوں نے تہلکہ خیز انکشاف کردیا
برطانیہ کے وہ پاکستانی نژاد ڈاکٹر جن کے جنازے میں پورا علاقہ سڑکوں پر تھا۔۔جذباتی کردینےوالی خبر

Copyright © 2020 Pakistan News Network. All Rights Reserved