کیا ایسا ہو سکتاہے۔۔۔؟ایک عرب ملک جہاں پاکستان کے ساتھ روزہ رکھا جائےگا۔وہ ایسا کیوں کریں ۔۔۔گے؟جانیے

مسقط (نیوز ڈیسک) واحد خلیجی ملک جہاں آج بھی چاند نظر نہیں آیا۔ تفصیلات کے مطابق خلیجی ملک سلطنت عمان میں رمضان المبارک کے آغاز کے حوالے سے سرکاری اعلامیہ جاری کر دیا گیا۔ بتایا گیا ہے کہ عمان واحد خلیجی ملک ہے جہاں پیر کے روز بھی چاند کی رویت کی کوئی شہادت موصول نہیں ہوئی۔ سرکاری اعلامیہ کے مطابق سلطنت عمان میں یکم رمضان المبارک بدھ 14 اپریل کو ہوگی۔دوسری جانب دیگر خلیجی ممالک میں رمضان المبارک کا چاند نظر آ چکا۔ بتایا گیا ہے کہ خلیجی ممالک میں سب سے پہلے سعودی عرب میں رمضان المبارک کا چاند نظر آیا، جبکہ

پھر متحدہ عرب امارات اور قطر میں بھی ماہ مقدس کا چاند دیکھ لیا گیا۔ یوں سعودی عرب، قطر اور متحدہ عرب امارات میں کل 13 اپریل بروز منگل کو رمضان المبارک کا پہلا روزہ ہوگا۔سعودی عرب، متحدہ عرب امارات اور دیگر خلیجی ممالک میں ماہ مقدس کا چاند دیکھنے کیلئے گزشتہ روز بھی اجلاس طلب کیے گئے تھے، تاہم کسی خلیجی ملک میں کل کہیں چاند نظر نہیں آیا تھا۔جبکہ آج 12 اپریل بروز پیر کو اب تک 12 ممالک میں رمضان المبارک کا چاند نظر آ چکا، جبکہ پاکستان سمیت بیشتر ایشیائی ممالک میں کل بروز منگل ماہ مبارک کا چاند نظر آنے کا امکان ہے۔ بتایا گیا ہے کہ دنیا میں سب سے پہلے آسٹریلیا اور پھر برونائی میں رمضان المبارک کا چاند نظر آیا۔اب تک سعودی عرب، متحدہ عرب امارات، قطر، ترکی، ملائیشیا سمیت کل 12 ممالک میں رمضان المبارک کا چاند نظر آنے کے بعد کل بروز منگل 13 اپریل کو یکم رمضان ہونے کا باقاعدہ اعلان کیا جا چکا۔رمضان المبارک کی آمد کیساتھ ہی ایک رپورٹ سامنے آئی ہے جس میں بتایا گیا ہے کہ اس بار کس ملک میں سب سے طویل اور کس ملک میں سب سے مختصر روزہ ہوگا۔ اگر روزے کے طویل دورانیے کی بات کی جائے تو فن لینڈ اس اعتبار سے طویل ترین دورانیے والا ملک ہوگا جہاں روزہ داروں کو 23 گھنٹے 5 منٹ کا روزہ رکھنا ہوگا۔ اس کے بعد سویڈن اور ناروے کا نمبر آتا ہے جب کہ روس میں 20 گھنٹے 45 منٹ کا روزہ ہو گا۔سب سے مختصر دورانیہ آسٹریلیا میں ہوگا جہاں روزے کا دورانیہ 11 گھنٹے 59 منٹ ہوگا، ارجنٹائن میں 12 گھنٹے 23 منٹ اور چلی میں 12 گھنٹے 41 منٹ کا روزہ ہو گا۔ عرب ممالک میں روزے کا دورانیہ 13 اور 16 گھنٹوں کے درمیان ہو گا۔ مغربی عرب ممالک میں الجزائر اور تیونس میں روزے کا دورانیہ دوسرے عرب ممالک کی نسبت کم ہو گا۔ ان ملکوں میں ماہ صیام کا آغاز 14 گھنٹے 39 منٹ سے ہو گا جب کہ آخری ایام 15 گھنٹے 50 منٹ تک ہو گا۔کیمرون میں روزے کا دورانیہ 13 گھنٹے 12 منٹ اور بعض علاقوں میں 12 گھنٹے 59 منٹ ہوگا۔خلیجی ممالک میں روزے کا دورانیہ نہ تو بہت طویل ہو گا اور نہ ہی کم۔ سعودی عرب میں ماہ صیام کا آغاز 14 گھنٹے کے روزے سے ہوگا اور اختتام 14گھنٹے 42 منٹ سے ہوگا۔ ابوظبی میں 14 گھنٹے دو منٹ اور 14 گھنٹے 44 منٹ کے درمیان ہوگا۔کویت میں 14 گھنٹے 17 منٹ اور 15 گھنٹے 19 منٹ، قطر میں 14 گھنٹے 6 منٹ اور 14 گھنٹے 50 منٹ کے درمیان ہو گا۔ جبکہ پاکستان میں روزے کا دورانیہ 14 گھنٹے سے زائد رہے گا۔



اس وقت سب سے زیادہ مقبول خبریں


تازہ ترین خبریں
ایمانداری سے بتائیں آپ اپنے مشیروں اور زیروں سے مطمئن ہیں ؟ شہری کے براہ راست سوال پر عمران خان نے کیا جواب دیا ؟
فواد چوہدری کا دل کب جھوم جاتا ہے؟وفاقی وزیر نے آخر کار اندر کی بات بتا دی
شہباز شریف کی ضمانت ، اپوزیشن لیڈر کے خلاف بڑی کارروائی ڈال دی گئی
”ایسا تاثر گیا کہ سارے دفتر خارجہ کو برا بھلا کہہ رہا ہوں لیکن ایسا نہیں بلکہ ۔۔“وزیراعظم عمران خان نے وضاحت کر دی
نواز شریف کے حوالے سے حامد میر نے ایسی بات کہہ دی کہ سن کر مریم نواز کو بھی غصہ آجائے
وہ بات جس سے سعودی حکام چڑکھاتے ہیں لیکن عمران خان وہی کام کربیٹھے

خصوصی فیچرز
پاک سعودی تعلقات میں بہتری کی ’قیمت‘ کیا ہے؟ایسا دعویٰ کے پاکستانیوں کے ہوش اڑ جائیں گے۔۔
دنیا کا عظیم اورفاتح اور بادشاہ۔۔۔۔۔ حضرت عمر فاروق یا سکندر اعظم ؟ ۔۔۔ایسی تحریر جو آپ کی آنکھیں کھول دی گئی
افطاری سے پہلے جائے نماز پر بیٹھ کر یہ دعا پڑھیں، اٹھنے سے پہلے انشا اللہ بڑی سے بڑی حاجت فوری پوری ہو گی
مجھے 10لاکھ روپوں کی ضرورت تھی ، یہ چھوٹا سا ایک وظیفہ کیا اور 3دن میں پیسے مل گئے
سبحان اللہ سبحان اللہ۔۔حرم مکی میں نمازی کے سر پر کیا چیز آ کر بیٹھ گئی،ایسی ویڈیو وائرل کہ ہر مسلمان اللہ اکبر کہہ اٹھا۔۔
کیا بہن، بہنوئی کو زکوٰۃ دی جا سکتی ہے؟ایسی تحریر کو پڑھ کر آپ شیئر کرنے پر مجبور ہو جائیںگے

Copyright © 2020 Pakistan News Network. All Rights Reserved